Roznama Dunya News: کرکٹ:-مولانا صاحب کا دھرنا جلد...

  • 📰 roznamadunya
  • ⏱ Reading Time:
  • 55 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 25%
  • Publisher: 53%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

مولانا صاحب کا دھرنا جلد بازی، اپوزیشن عمران خان کو سپورٹ کرے: شاہد آفریدی مکمل تفصیل جانیے:

گوجرانوالہ: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور سابق آل راؤنڈر شاہد خان آفریدی کا کہنا ہے کہ قومی ٹیم کی حالت 70 سال سے ایسی ہی ہے، کبھی تسلسل نہیں رہا۔

گوجرانوالہ چیمبر آف کامرس آمد کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ نیا ٹیلنٹ سامنے آتا ہے پھر غائب ہوجاتا ہے، سیاست میں آنے کے سوال پر نہ کر دوں تو بعد میں آگیا تو کیا کرونگا۔ شاہد آفریدی کا مزید کہنا تھا کہ دورہ پاکستان کے دوران سری لنکنز نے بہت اچھی کرکٹ کھیلی، ہم سٹارز کے ساتھ کھیلنے گئے پھر بھی شکست ہوئی جو فکر کی بات ہے، چیف سلیکٹر اور ہیڈ کوچ مصباح الحق کے پاس تین عہدے ہیں ان پر بھاری ذمہ داری عائد ہوتی ہے۔

سابق کپتان کا کہنا تھا کہ بہتری لانے کیلئے سخت فیصلے کرنے ہونگے، کرکٹ اکیڈمی بنانا چاہتا تھا لیکن سندھ حکومت کی طرف سے مثبت تعاون نہیں ملا، سابق آل راؤنڈر عبدالرزاق کے بعد ہارڈ ہٹر کوئی نہیں آیا، اسی لئے کہا تھا ہمارے پاس ٹیلنٹ نہیں لیکن میری بات کو غلط لیا گیا۔ ان کا مزید کہنا تھا کہ سیاستدان کا کام عوام کی خدمت کرنا ہے، کبھی دل کرتا ہے سیاست میں آنا چاہیے جب ماحول دیکھتا ہوں تو کہتا ہوں ابھی نہیں، مولانا صاحب دھرنا بہت جلدی اور وقت سے پہلے کر رہے ہیں، حکومت کو کچھ وقت دینا چاہیے، ملک کسی سیاسی جماعت کا نہیں سب کا ہے، عمران بھائی یا انکی جگہ کوئی بھی وزیراعظم ہو ہمیں انکے ساتھ کھڑا ہونا پڑے گا، اپوزیشن کو عمران خان کو سپورٹ کرنا پڑے گا۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 14. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

Dunya Kamran Khan Kay Sath current affairs talk show on Dunya News | Dunya NewsDunya Kamran Khan Kay Sath is a television current affairs talk show on Dunya News. It is one of the most watched and influential current affairs shows on Pakistan's Dunya News TV channel.
ذریعہ: DunyaNews - 🏆 1. / 83 مزید پڑھ »

Nuqta e Nazar With Mujeeb ur Rehman Shami Talk Show on Dunya News | Dunya News
ذریعہ: DunyaNews - 🏆 1. / 83 مزید پڑھ »

Nuqta e Nazar With Mujeeb ur Rehman Shami Talk Show on Dunya News | Dunya Newsajmaljami thank you for highlighting this! 3 اجمل صاب۔ ابھی اپ غیر جانبدار گفتگو کرتے ہں۔پہلے تو یوں لگتا تھا کہ اور شامی صاب دونوں شریفوں کے زاتی غلام ہو
ذریعہ: DunyaNews - 🏆 1. / 83 مزید پڑھ »

Roznama Dunya News: پاکستان:- گجرات: شاپنگ سینٹر میں...
ذریعہ: roznamadunya - 🏆 14. / 53 مزید پڑھ »

Roznama Dunya News: پاکستان:-وزیراعظم کے استعفے سے...hahhaha poor man...
ذریعہ: roznamadunya - 🏆 14. / 53 مزید پڑھ »

Roznama Dunya: روزنامہ دنیا :- پاکستان:-آزادی مارچ میں شادی کا اعلانعوامی راج پارٹی کے سربراہ اور سابق رکن قومی اسمبلی جمشید دستی نے کہا ہے کہ وہ مولانا فضل الرحمن کے آزادی مارچ میں ہی اپنی شادی کی تاریخ کا اعلان کریں گے
ذریعہ: roznamadunya - 🏆 14. / 53 مزید پڑھ »