Dawn News |

  • 📰 Dawn_News
  • ⏱ Reading Time:
  • 47 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 22%
  • Publisher: 51%

پاکستان عنوانات خبریں

مداحوں نے 'ارطغرل غازی' کی اداکارہ کو حمیمہ ملک کی ہم شکل قرار دیدیا تفصیلات جانیں: ErtugrulGhazi Humaimamalik

وزیر اعظم عمران خان کی خواہش پر اپریل کے آخر میں پاکستان ٹیلی وژن پر نشر ہونے والے ترک ڈرامے 'ارطغرل غازی' کے تقریبا تمام اداکار ملک میں مقبول ہو چکے ہیں۔

تاہم اب متعدد مداحوں نے 'ارطغرل غازی' میں مسیحی خاتون ہیلینا کا کردار ادا کرنے والی اداکارہ برسین عبداللہ کو پاکستانی اداکارہ حمیمہ ملک کا ہم شکل قرار دیا ہے، جس پر سوشل میڈیا پر دونوں اداکاراؤں کے چرچے ہیں۔برسین عبداللہ اگرچہ 'ارطغرل غازی' کی ابتدائی اقساط میں ہی دکھائی دیں مگر گزشتہ 2 ماہ میں پاکستانی مداحوں نے انہیں حمیمہ ملک کا ہم شکل قرار نہیں دیا تھا۔

تاہم ڈرامے کی 50 سے زائد قسطیں نشر ہونے کے بعد جب برسین عبداللہ کے کردارمیں تبدیلیاں ہونے لگیں تو مداح ایک دم حیران رہ گئے اور انہوں نے ہیلینا کو حمیمہ ملک کی ہم شکل قرار دیا۔ سوشل میڈیا پر متعدد افراد نے 'ارطغرل غازی' کی اداکارہ کو حمیمہ ملک کا ہم شکل قرار دیتے ہوئے ان کی تصاویر شیئر کیں اور کہا کہ دونوں کے چہروں میں حیران کن مماثلت ہے۔تاہم کئی افراد نے یہ بھی کہا کہ برسین عبداللہ 'ارطغرل غازی' کی کچھ قسطوں میں پاکستانی اداکارہ جیسی دکھائی دیتی ہیں، انہیں مکمل طور پر حمیمہ ملک کا ہم شکل قرار دینا درست نہیں۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 17. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

لائیو بلاگ - Dawn News
ذریعہ: Dawn_News - 🏆 17. / 51 مزید پڑھ »

Dawn News |
ذریعہ: Dawn_News - 🏆 17. / 51 مزید پڑھ »

وزیر مملکت شہریار آفریدی کورونا وائرس سے شفایاب ہوگئے - Pakistan - Dawn News
ذریعہ: Dawn_News - 🏆 17. / 51 مزید پڑھ »

لائیو بلاگ - Dawn News
ذریعہ: Dawn_News - 🏆 17. / 51 مزید پڑھ »

Dawn News |
ذریعہ: Dawn_News - 🏆 17. / 51 مزید پڑھ »

Dawn News |
ذریعہ: Dawn_News - 🏆 17. / 51 مزید پڑھ »