9 مئی ایک سازش تھی جس کا نشانہ عمران خان تھے: عمر ایوب

  • 📰 geonews_urdu
  • ⏱ Reading Time:
  • 42 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 20%
  • Publisher: 53%

Opposition Leader خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

جو الزامات لگائے گئے ہیں ان پر عدالتی کمیشن قائم ہونا چاہیے، ہم پر لگائے گئے الزامات جھوٹ ہیں، سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسدقیصر

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب نےکہا ہےکہ ہمارا ون پوائنٹ ایجنڈا آئین اور قانون کی بالادستی ہے، 9 مئی ایک سازش تھی جس کا نشانہ بانی پی ٹی آئی عمران خان تھے۔

اسلام آباد میں تحریک تحفظ آئین پاکستان کے زیر اہتمام سیمینار سے خطاب کرتے ہوئے عمر ایوب کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نےکہا ہےکہ عوام کو بتائیں کہ آئین وقانون پر سودے بازی نہیں ہوگی، آئین میں واضح ہےکہ فوج سیاست میں مداخلت نہیں کرےگی۔ عمر ایوب کا کہنا تھا کہ بانی پی ٹی آئی نے پچھلے ہفتےکہاکہ آئین پر سودے بازی کے لیے تیار نہیں ہوں، ہم نے ربر بلٹ، آنسو گیس شیلنگ برداشت کی، آگ کا دریا عبور کرکے یہاں پہنچے ہیں۔

سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسدقیصر کا کہنا تھا کہ ہم تشدد کے حامی ہیں نہ کرنا چاہتے ہیں، جو الزامات لگائے گئے ہیں ان پر عدالتی کمیشن قائم ہونا چاہیے، ہم پر لگائے گئے الزامات جھوٹ ہیں۔سینیئر قانون دان حامد خان کا کہنا تھا کہ جو لوگ خود مینڈیٹ چوری کرکے آئے ہیں وہ آج آئینی ترمیم کی بات کر رہے ہیں،عدلیہ کو مائل کرنےکے لیے چیف جسٹس کو توسیع دینے کی بات کی جارہی ہے، جان لیں کوئی اسے قبول نہیں کرےگا۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 15. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

کسی بھی ادارے کے ساتھ کوئی بیک ڈور مذاکرات نہیں ہورہے: چیئرمین پی ٹی آئیاسٹیبلشمنٹ کے ساتھ مذاکرات کیلئے عمران خان نے علی امین گنڈا پور، عمر ایوب اور شبلی فراز کومینڈیٹ ضرور دیا ہے مگر کوئی بات چیت نہیں ہورہی: گوہر خان
ذریعہ: geonews_urdu - 🏆 15. / 53 مزید پڑھ »

اریجیت سنگھ کی لائیو کنسرٹ میں ناخن تراشنے کی ویڈیو وائرل ہوگئیکنسرٹ کی ایک اور ویڈیو بھی وائرل ہوئی تھی جس میں گلوکار نے ماہرہ خان سے ان کو نہ پہچاننے پر معافی مانگی تھی
ذریعہ: ExpressNewsPK - 🏆 13. / 53 مزید پڑھ »

گرپتونت سنگھ پنوں کے قتل کی سازش : امریکا کا بھارت سے بڑا مطالبہامریکا نے بھارت سے گرپتونت سنگھ پنوں کے قتل کی سازش کے کڑے احتساب کا مطالبہ کردیا، قتل کرنے کی م سازش میں ایک بھارتی ’’را‘‘ کا ایجنٹ ملوث تھا۔
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »

چین کا تاریخ ساز مشن چاند کے تاریک حصے کی جانب روانہ ہونے کیلئے تیاریہ مشن 3 مئی کو روانہ کیا جائے گا جس میں پاکستان کا ایک سیٹلائیٹ بھی شامل ہوگا۔
ذریعہ: geonews_urdu - 🏆 15. / 53 مزید پڑھ »

شیر افضل کے چیئرمین پی اے سی سے متعلق بیان پر بیرسٹر گوہر کا ردعملشیر افضل مروت نے ایک انٹرویو میں کہا تھا کچھ پارٹی رہنما عمران خان کو مجبور کر رہے تھے کہ مجھے چیئرمین پی اے سی نہ لگایا جائے
ذریعہ: geonews_urdu - 🏆 15. / 53 مزید پڑھ »

عمران خان کی گارنٹی کون دے گا؟دو دن قبل مجھے ایک سورس سے معلوم ہوا کہ چند اہم شخصیات عمران خان...
ذریعہ: geonews_urdu - 🏆 15. / 53 مزید پڑھ »