2024 میں 2018 سے بڑی دھاندلی ہوئی، جعلی حکومت چلنے نہیں دیں گے: فضل الرحمان

  • 📰 geonews_urdu
  • ⏱ Reading Time:
  • 56 sec. here
  • 3 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 29%
  • Publisher: 53%

Ecp خبریں

Jui

سیاست دانوں کو ہمیشہ استعمال کیا گیا، دھاندلی کے خلاف پہلے بھی آگے تھے اور اب بھی آگے رہیں گے، مولانا فضل الرحمان

جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا ہےکہ 2024 میں 2018 سے بڑی دھاندلی ہوئی ہے، ہم جعلی حکومت کو چلنے نہیں دیں گے۔

پشین میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ ہم نے 2018 کی دھاندلی کے خلاف تحریک چلائی، 2024 میں 2018 سے بڑی دھاندلی ہوئی ہے، پہلے کہا یہ اسمبلیاں بنائی گئی ہیں، یہ اسمبلیاں بیچی اور خریدی گئی ہیں، بتاؤ بلوچستان کی اسمبلی کتنے میں خریدی؟ دھاندلی کے خلاف پہلے بھی آگے تھے اور اب بھی آگے رہیں گے۔

مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ بلوچستان کی سرزمین سے تحریک اٹھی ہے، پورے ملک میں جائےگی، ہم اس تحریک سے جعلی حکومت کو چلنے نہیں دیں گے، تحریک کو اب کوئی نہیں روک سکتا، اگر آئین اور اسمبلیوں کو روندوں گے تو ہم پہاڑ کی طرح کھڑے رہیں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ وقت آپس میں لڑنےکا نہیں ہے، سیاست دانوں کو ہمیشہ استعمال کیا گیا،کل سیٹ نہیں تھی تو دھاندلی ہے، آج سیٹ مل گئی تو دھاندلی نہیں ! سیاست دان سیٹوں پر نہ بکیں، بلوچستان کے عوام 8 فروری کے نتائج کو تسلیم نہیں کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان اسلام کے لیے بنا مگر اسلام نظر نہیں آتا ہے، ملک کو سیکولر اسٹیٹ کی طرف دھکیلا جا رہا ہے، ملک کو غیر محفوظ کیا جا رہا ہے، معیشت کہاں جارہی ہے، انتخابات کے نام پر حکومت عوام کی، لیکن عوام کو غلام بنایا جاتا ہے، پاکستان میں کچھ چیزوں کو ایجنڈے کے طور لایا جاتا ہے۔1 گھنٹے پہلے

Jui

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 15. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

پی ٹی آئی کا سیاسی جماعتوں کے ساتھ گرینڈ الائنس تشکیل، محمد اچکزئی سربراہ ہوں گےمحمود خان اچکزئی تین روز میں فضل الرحمان سے ملاقات کر کے شمولیت کی دعوت دیں گے، جماعت اسلامی کو اہم عہدہ ملے گا، ذرائع
ذریعہ: ExpressNewsPK - 🏆 13. / 53 مزید پڑھ »

کوئی کسی کا غلام اور آقا نہیں، عوام کی طاقت سے انقلاب لانا ہے: محمود اچکزئینواز شریف،فضل الرحمان اور پی ٹی آئی سے منت کی تھی کہ ایور گرین لوگوں کو سیاست سے ہٹا دیں: سربراہ پی کے میپ
ذریعہ: geonews_urdu - 🏆 15. / 53 مزید پڑھ »

کراچی میں ڈکیتی کی ایک اور بڑی وارداتکراچی : شہر قائد میں ڈکیتی کی ایک اور بڑی واردات ہوئی ، جس میں تاجر کو کروڑوں روپے سے محروم کردیا گیا۔
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »

ججز خط پر ازخود نوٹس: ملاقات میں وزیراعظم نے واضح پیغام دیا عدلیہ کی آزادی پر سمجھوتہ نہیں ہوگا، چیف جسٹسہم دباؤ نہیں لیں گے، عدلیہ کی آزادی پر کسی قسم کا حملہ ہوگا تو سب سے پہلے میں اور میرے ساتھی کھڑے ہوں گے: چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ
ذریعہ: geonews_urdu - 🏆 15. / 53 مزید پڑھ »

2024 میں امریکی سودرسٹ کٹوتی کے بغیر سناریو کے لئے سرمایہ کاروں کو تیار ہونا پڑ رہا ہےمہنگائی کے بارے میں خوفوں کی وجہ سے سرمایہ کاروں کو مجبور کیا جا رہا ہے کہ وہ 2024 میں متوقع نہیں تھے: امریکی سودرسٹ کٹوتی کے بغیر ایک سال۔
ذریعہ: DunyaNews - 🏆 1. / 83 مزید پڑھ »

پیٹرول کی قیمتوں میں بڑے اضافے کا امکاناسلام آباد( ڈیلی پاکستان آن لائن )حکومت کی جانب سے یکم اپریل 2024 سے پیٹرول کی قیمتوں میں 9.
ذریعہ: DailyPakistan - 🏆 3. / 63 مزید پڑھ »