2018ء تا2020ء پاکستان کو سب سے زیادہ سویلین امداد دی، سرمایہ وہیں لگتاہے جہاں قواعد شفاف ہوں،امریکی قونصل جنرل لاہور

  • 📰 jang_akhbar
  • ⏱ Reading Time:
  • 96 sec. here
  • 3 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 42%
  • Publisher: 63%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

لاہور لاہورمیں تعینات امریکی قونصل جنرل ولیم کے...

لاہور لاہورمیں تعینات امریکی قونصل جنرل ولیم کے مکانیولے نے کہا ہے کہ2018تا2020ء پاکستان کوسب سے زیادہ سویلین امداد دی، سرمایہ وہیں لگتا ہے جہاں قواعد شفاف ہوں،پاکستان سالانہ 800طلباء، پیشہ ور افراد امریکا بھیجتا ہے۔

امریکی قونصل جنرل نے کہا کہ انٹلکچوئل پراپرٹی رائٹس کے موثر نفاذ کی ضرورت ہے، جس سے جدت آئیگی اور کاروبار ی ترقی کی حوصلہ افزائی ہوگی۔ولیم کےمکانیولے نے کہا کہ معاہدوں کے تقدس کا حقیقی احترام ہونا چاہیے۔ غیر ملکی اور ملکی دونوں کمپنیوں کے ساتھ ٹیکس کا منصفانہ اور مساوی سلوک ہونا چاہیے۔ ہمارا یہ بھی ماننا ہے کہ پاکستان کے لیے تمام غیر ملکی امداد اور سرمایہ کاری کھلے پن، شمولیت، شفافیت اور حکمرانی کے اعلیٰ ترین بین الاقوامی معیار پر مبنی ہونی چاہیے۔

پنجاب ایک متحرک اور مصروف یو ایس پاکستان ایکسچینج ایلومنائی کمیونٹی کا گھر ہے۔ اس کمیونٹی میں بہت سے لوگ بے روزگاری کو دور کرنے اور انٹرپرینیورشپ کی حوصلہ افزائی کی کوششوں میں ہمارے ساتھ شریک ہیں۔ پاکستان کو محفوظ اور خوشحال بنانے کے حوالے سے امریکی کوششوں کو ذکر کرتے ہوئے ولیم کے مکانیولے نے کہا کہ امریکی حکومت نے قانون کی حکمرانی ،اسکے نفاذ اور اصلاحی پروگراموں میں پاکستانی حکومت کے ساتھ بھرپور تعاون جاری رکھا ہے۔

2021 میں پنجاب سے فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی کے پانچ اہلکاروں نے اینٹی منی لانڈرنگ کی تربیت میں شرکت کی، اور پنجاب سے قانون کے 58 طلباء نے جیسپ موٹ کورٹ مقابلے میں حصہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم کھیلوں کے کیمپوں اور انگریزی زبان کی تربیت کے ذریعے نوجوانوں کو بااختیار بنانے کے علاوہ پنجاب کے کمیونٹی کالجوں کے ساتھ شراکت کے پروگرام بھی جاری رکھے ہوئے ہیں تاکہ امریکی تعلیمی اداروں کے ساتھ تعاون کرکےیہاںاعلیٰ تعلیم کے معیار کو مضبوط کیا جاسکے۔

پاک امریکہ ایلومنائی نیٹ ورک میں صوبہ پنجاب کے 10 ہزارسے زیادہ سابق طلباء ہیں جو دنیا کے کئی ممالک سے بڑا نیٹ ورک ہے۔ PUAN جمہوری عمل کے ذریعے ہر سال اپنی قیادت کا انتخاب کرتا ہے اور امریکی مشن اور کمیونٹی کے درمیان رابطے کے طور پر کام کرتا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ اگلے سال دونوں ممالک صحت کے میدان میں اپنی کامیاب شراکت داری کی بنیاد پر، یو ایس پاکستان ہیلتھ ڈائیلاگ شروع کریں گے۔

فلبرائٹ اسکالرز پاکستان واپس آکر جو کچھ انہوں نے سیکھا ہوتاہے اسے اپنے متعلقہ شعبوں میں لاگو کرتے ہیں اور دونوں ممالک کے درمیان ثقافتی سفیر کے طور پر کام کرتے ہیں۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 7. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔