10 ماہ میں سندھ میں کتنا ٹیکس وصول کیا گیا؟

  • 📰 arynewsud
  • ⏱ Reading Time:
  • 47 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 22%
  • Publisher: 63%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

10 ماہ میں سندھ میں کتنا ٹیکس وصول کیا گیا؟ ARYNewsUrdu

کراچی: صوبہ سندھ میں رواں مالی سال کے 10 ماہ میں ٹیکس اہداف 93 فیصد تک حاصل کرلیے گئے، صوبائی وزیر برائے ایکسائز مکیش کمار چاؤلہ کا کہنا ہے کہ ٹیکسز وصولی کی مجموعی صورتحال تسلی بخش ہے۔

تفصیلات کے مطابق محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن سندھ نے جولائی 2020 سے اپریل 2021 تک ٹیکس وصولی کی رپورٹ جاری کردی، محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن سندھ نے 81569.844 ملین روپے ٹیکس وصول کیا۔محکمہ ٹیکسیشن کے مطابق جولائی 2020 سے اپریل 2021 تک 7886.617 ملین روپے موٹر وہیکل ٹیکس وصول کیا گیا، انفراسٹرکچر سیس کی مد میں 67218.742 ملین روپے اور جائیداد ٹیکس کی مد میں 1559.460 ملین روپے ٹیکس وصول کیا گیا۔

اسی طرح پروفیشنل ٹیکس کی مد میں 494.853 ملین روپے وصول کیے گئے جبکہ کاٹن فیس اور انٹرٹینمنٹ ڈیوٹی کی مد میں بالترتیب 93.017 اور 30.213 ملین روپے ٹیکس وصولی کی گئی۔ صوبائی وزیر برائے ایکسائز مکیش کمار چاؤلہ کا کہنا ہے کہ ٹیکسز وصولی کی مجموعی صورتحال تسلی بخش ہے، رواں مالی سال میں اب تک 93 فیصد ٹیکس اہداف حاصل کر لیے گئے ہیں۔

انہوں نے امید ظاہر کی کہ رواں مالی سال کے اختتام سے قبل 100 فیصد سے زائد ٹیکس اہداف حاصل کرلیں گے، ایکسائز افسران ٹیکس وصولی کی رفتار تیز کردیں، افسران و عملے کی کارکردگی قابل ستائش ہے۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 5. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

گزشتہ 10 ماہ میں تجارتی خسارہ کتنا بڑھا؟ چشم کشا اعداد و شمارادارہ شماریات نے تجارتی اعداد وشمار جاری کردیے ہیں ،جس کے مطابق10 ماہ میں تجارتی خسارہ کافی حد تک بڑھ گیا۔
ذریعہ: jang_akhbar - 🏆 7. / 63 مزید پڑھ »

10 ماہ میں ملکی تجارتی خسارہ 23 ارب 82 کروڑ 50 لاکھ ڈالر تک پہنچ گیاادارہ شماریات مالی سال کے 10 ماہ میں درآمدات کا حجم 44 ارب 70 کروڑ 60 لاکھ ڈالرز رہا۔
ذریعہ: 24NewsHD - 🏆 19. / 51 مزید پڑھ »

سعودی عرب میں ماہ صیام کے دوران سونے کی خریدوفروخت میں اضافہ ریکارڈسعودی عرب میں ماہ صیام کے دوران سونے کی خریدوفروخت میں اضافہ ریکارڈ SaudiArabia Gold GoldSale Ramadan2021 Demand IncreaseSales KingSalman saudiarabia KSAmofaEN
ذریعہ: Waqtnewstv - 🏆 10. / 59 مزید پڑھ »

ایک ماہ کے دوران چوتھی مرتبہ بھارتی ریاست آسام میں زلزلہ، شہریوں میں خوف و ہراسنئی دہلی: (ویب ڈیسک) بھارتی ریاست آسام میں ایک مرتبہ پھر زلزلہ آیا ہے جس کے باعث شہریوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔
ذریعہ: DunyaNews - 🏆 1. / 83 مزید پڑھ »

ایک ماہ کے دوران چوتھی مرتبہ بھارتی ریاست آسام میں زلزلہ، شہریوں میں خوف و ہراسنئی دہلی: (ویب ڈیسک) بھارتی ریاست آسام میں ایک مرتبہ پھر زلزلہ آیا ہے جس کے باعث شہریوں میں شدید خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔
ذریعہ: roznamadunya - 🏆 14. / 53 مزید پڑھ »