(ن) لیگ سیاست کے بجائے بانڈ جمع کراکر نوازشریف کا علاج کرائے، فردوس عاشق - ایکسپریس اردو

  • 📰 ExpressNewsPK
  • ⏱ Reading Time:
  • 58 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 27%
  • Publisher: 53%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

(ن) لیگ سیاست کے بجائے بانڈ جمع کراکر نوازشریف کا علاج کرائے، فردوس عاشق -

معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ سیاست کرنے کے بجائے انڈیمنٹی بانڈ جمع کرائیں اور نوازشریف کا بیرون ملک علاج کرائے۔

سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے بات کرتے ہوئے فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیراعظم عمران خان نے سیاست پر انسانیت کو فوقیت دی، وزیراعظم نے احکامات جاری کیے کہ نوازشریف کی صحت پر سیاست نہیں کرنی، لیکن تاثر دیا جارہا ہے کہ حکومت نے نواز شریف کی صحت پر سیاست کی ہے۔ فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ نواز شریف کامعاملہ انسانی ہمدردی کا ہے، تاثر دیا جارہا ہے کہ انڈیمنٹی بانڈ سیاسی مقصد کے لیے ہے، حکومت ایک دھیلا بھی اپنے لیے نہیں مانگ رہی، ماضی میں لیگی وزرا پرویز مشرف کے کیس پر سیاسی بیانات دیتے رہے، پرویز مشرف سزایافتہ نہیں تھے پھر بھی بیان بازی کی گئی۔

معاون خصوصی نے کہا کہ نواز شریف کی بیرون ملک روانگی سے متعلق سیاسی بیانات آرہے ہیں، لیگی ترجمانوں کی فوج گمراہ کرنے کی کوشش میں مصروف ہے، نواز شریف کی صحت سے متعلق چوکے چھکے نہ لگائیں، سزایافتہ شخص کا نام ای سی ایل سے نہیں نکالا جاتا، آپ سے گارنٹی مانگی گئی ہے، انڈیمنٹی بانڈ جمع کرائیں اور بیرون ملک جاکرعلاج کرائیں۔ آپ کا ہمارا ٹی 20 یا ون ڈے نہیں یہ لمبی سیریز ہے، سیاسی پنجہ آزمائی جاری رہے گی۔

مولانا فضل الرحمان کے آزادی مارچ سے متعلق فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ فضل الرحمان اپنے کارکنوں کو سیاسی ایندھن بنانے لائے تھے، ان کا پلان بی ڈرامے کی اگلی قسط ہے جو پہلی قسط کی طرح فلاپ ہوگی۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 13. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

نوازشریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا معاملہ،وزارت قانون کا اعلامیہ جاریاسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)سابق وزیراعظم نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا
ذریعہ: DailyPakistan - 🏆 3. / 63 مزید پڑھ »

نون لیگ نواز شریف کی صحت پر سیاست نہ کرے ،گارنٹی کا بندوبست کرے ،فوادچودھریاسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے کہ
ذریعہ: DailyPakistan - 🏆 3. / 63 مزید پڑھ »

'ن لیگ نواز شریف کی صحت پر سیاست نہ کرے، گارنٹی کا بندوبست کرے'
ذریعہ: DunyaNews - 🏆 1. / 83 مزید پڑھ »

نوازشریف کو بیرون ملک جانےکی مشروط اجازت پر(ن) لیگ کا ردعمل -لاہور: مسلم لیگ(ن) کے مرکزی رہنما احسن اقبال نے کہا ہے کہ قانونی ماہرین کہتےہیں ای سی ایل قانون میں بانڈکی گنجائش نہیں، حکومت سیاسی انتقام لےرہی ہے، بانڈسےانہیں کوئی غرض نہیں۔ تفصیلات کے مطابق حکومت کی جانب سے نوازشریف کو علاج کے غرض سے بیرون ملک جانے کے مشروط فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے …
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »

مسلم لیگ ن کا وہ رکن اسمبلی جس نے اپنی تمام جائیداد نوازشریف کے نام کردیلاہور(ویب ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کے ایم پی اے مرزا محمد جاوید نے اپنی تمام جائیداد نوازشریف
ذریعہ: DailyPakistan - 🏆 3. / 63 مزید پڑھ »

نوازشریف سے متعلق حکومتی شرائط پر (ن) لیگ کا ردعمل آگیا -لاہور: وفاقی کابینہ کی جانب سے نوازشریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی مشروط منظوری دیے جانےپر مسلم لیگ(ن) کا ردعمل سامنے آگیا۔ تفصیلات کے مطابق (ن) لیگ کے رہنما خرم دستگیر نے فیصلے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ کابینہ نےعدالت پرعدالت قائم کردی ہے،عدالت نوازشریف کوعلاج کرانےکیلئےضمانت دےچکی ہے، کابینہ …
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »