'حکومت نے دو سال میں تین ادوار جتنا قرض لیا، لوگ پھر بھی روٹی کو ترس رہے ہیں' - Pakistan - Dawn News

  • 📰 Dawn_News
  • ⏱ Reading Time:
  • 44 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 21%
  • Publisher: 51%

پاکستان عنوانات خبریں

ہم بلاتفریق احتساب کے خلاف نہیں لیکن اپوزیشن کو دیوار سے لگانے کا تماشہ پوری قوم دیکھ رہی ہے، صدر مسلم لیگ (ن) ShahbazSharif PMLN PTIGovernment DawnNews

مسلم لیگ کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف شہباز شریف کا کہنا ہے نواز شریف کے تین ادوار کا قرضہ ایک طرف اور موجودہ حکومت کے دو سال کا قرضہ ایک طرف ہے لیکن پھر بھی لوگ ایک وقت کی روٹی کو ترس رہے ہیں۔

ان کا کہنا ہے کہ ہمارے خلاف ایسا پروپیگنڈا کیا گیا جس کی کوئی مثال نہیں ملتی، کون سا ا ین آر او اور کس نے این آر او مانگا ہے سامنے لائیں جبکہ پروپیگنڈا کا مقصد عوامی مسائل سے توجہ ہٹانا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ گندم کا سیزن ختم نہیں ہوا لیکن ملک سے گندم اسمگل ہوگئی، وزیر نے پارلیمنٹ میں کہا کہ معلوم نہیں گندم کہاں گئی؟ تیل کی قیمتیں ایک دھچکے میں آسمان پر پہنچادیں، بجلی کی قیمتوں میں بے پناہ اضافہ کیا گیا اس کے باوجود گردشی قرضہ پھر بھی قابو میں نہ آیا۔

ان کا کہنا تھا کہ انہوں نے سی پیک کا مذاق اڑایا، الزامات لگائے اور تضحیک کی لیکن آج تک ایک دھیلے کی کرپشن ثابت نہیں ہوئی، یہ اور ان کے حواری الٹے ہوگئے لیکن کچھ نہیں ملا، بتا دیں کسی ایک منصوبے میں ایک دھیلے یا دمڑی کی کرپشن ملی ہو؟ مسلم لیگ کے صدر کا ملکی خارجہ پالیسی سے متعلق کہنا تھا کہ خارجہ محاذ پر ناکامیاں سامنے ہیں، وزیر خارجہ نے غیر ذمہ دارانہ بیان دے کے سعودی عرب جیسے قریبی دوست کو بھی ناراض کیا۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 17. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

بھارتی حکومت کے دو اعلاناتبھارتی حکومت نے گزشتہ روز دو اہم اعلانات کیے۔ ایک کا تعلق ملک کے تحفظ اور دوسرے کا کسانوں سے ہے۔ کسان کسی بھی ملک میں پسماندہ رہے ہیں. پڑھیئےڈاکٹرویدپرتاپ ویدک کا کالم: dunyacomlumns
ذریعہ: roznamadunya - 🏆 14. / 53 مزید پڑھ »

کراچی میں 2 اساتذہ نے بچوں کے ساتھ ایسا کام کردیا کہ پولیس نے گرفتار کرلیاکراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) شہر قائد میں بچوں پر تشدد کرنے والے مدرسے کے 2 اساتذہ کو گرفتار کرلیا گیا۔ googletag.cmd.push(function() {
ذریعہ: DailyPakistan - 🏆 3. / 63 مزید پڑھ »

شادی کی تقریب میں مہمان نے دولہے کو گولی مار دی، بیوی نے کیا کیا؟شادی کی تقریب میں مہمان نے دولہے کو گولی مار دی، بیوی نے کیا کیا؟ ARYNewsUrdu
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »

حکومت نے اقلیتوں کے تحفظ کیلئے متعدد اقدامات کئے ہیں - Pakistan - Aaj.tv
ذریعہ: Aaj_Urdu - 🏆 8. / 63 مزید پڑھ »

حکومت نے نواز شریف کی حوالگی کے لیے برطانیہ کو خط لکھ دیا - BBC News اردووزیر اعظم کے مشیر برائے داخلہ امور شہزاد اکبر نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ نواز شریف کی ضمانت میں توسیع کی درخواست مسترد ہونے کے بعد حکومت نے نیب کے ذریعے ان کی برطانیہ سے پاکستان کو حوالگی سے متعلق لازمی قانونی کارروائی کا آغاز کر دیا ہے۔
ذریعہ: BBCUrdu - 🏆 11. / 59 مزید پڑھ »

حکومت نے جان بوجھ کر جہانگیر ترین کو ملک سے فرار کروایا، نفیسہ شاہ
ذریعہ: jang_akhbar - 🏆 7. / 63 مزید پڑھ »