'جو ووٹ خرید کر سینیٹر بنا ہو اسے چیئرمین سینیٹ کیسے بننے دے سکتے ہیں'

  • 📰 arynewsud
  • ⏱ Reading Time:
  • 41 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 20%
  • Publisher: 63%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

‘جو ووٹ خرید کر سینیٹر بنا ہو اسے چیئرمین سینیٹ کیسے بننے دے سکتے ہیں’ ARYNewsUrdu

اسلام آباد : پاکستان تحریک انصاف کے ایم این اے فرخ حبیب کا کہنا ہے کہ یوسف رضاگیلانی کےخلاف اوپن اینڈ شٹ کیس ہے، جو ووٹ خرید کر سینیٹر بنا ہو اسے چیئرمین سینیٹ کیسے بننے دے سکتے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے ایم این اے فرخ حبیب نے اے آر وائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ قوم کی نظریں یوسف رضاگیلانی کیخلاف درخواست کی سماعت پرلگی ہیں، امید ہے الیکشن کمیشن آئین وقانون کےمطابق فیصلہ کرے گا۔ فرخ حبیب کا کہنا تھا کہ علی ظفرہماری وکیل ہیں جوکیس کی پیروی کریں گے، یوسف رضاگیلانی کےخلاف اوپن اینڈشٹ کیس ہے، جو ووٹ خرید کر سینیٹر بنا ہو اسے چیئرمین سینیٹ کیسے بننے دے سکتے ہیں۔

رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ کیس بہت سیدھاہےاس پرفوری فیصلہ آناچاہیے، لوگ اس حوالےسےبہت تشویش کاشکارہے، ہمارےہاں سیاست کامعیاربہت گرگیاہے۔ دوسری جانب ماہرقانون اظہرصدیق نے گفتگو میں کہا کہ کیس میں جرمانہ اورسزاہوسکتی ہے، ویڈیودیکھنےکےبعدذہن میں کوئی شک نہیں رہ جاتا، مریم نوازکےساتھ آصف علی زرداری نےبھی بیان دیا، یوسف رضاگیلانی کےکیس میں ووٹ خریدےگئے ہیں۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔

بلکل بنسکتا ہے بھی وہ ڈاکو ہے بڑے ڈاکو بڑی کرسی😙

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 5. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات