یہاں سے پسپائی نہیں پیش رفت کریں گے، مولانا فضل الرحمٰن - Pakistan - Dawn News

  • 📰 Dawn_News
  • ⏱ Reading Time:
  • 91 sec. here
  • 3 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 40%
  • Publisher: 51%

پاکستان عنوانات خبریں

یہاں سے پسپائی نہیں پیش رفت کریں گے، فضل الرحمٰن AzadiMarch FazlurRehman DawnNews

جمعیت علمائے اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے آزادی مارچ کے حوالے سے فیصلے مشترکہ طور پر کرنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہاں سے پسپائی نہیں بلکہ پیش رفت کریں گے اور پورے ملک کو اجتماع گاہ بنائیں گے۔

مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ 'ہمیں کہہ رہے ہیں کہ آپ الیکشن کمیشن میں جائیں اور وہاں اپنی شکایت درج کریں، الیکشن کمیشن بے چارہ ہم سے بھی بے بس ہے اگر وہ بے بس نہ ہوتا تو آج قوم کی اتنی بڑی تعداد یہاں اسلام آباد میں موجود نہیں ہوتی'۔ 'خود تحریک انصاف کے اکبر ایس بابر رل رہے ہیں، جبکہ تم لوگوں سے حساب مانگتے ہو اور خود اپنے حساب کے حوالے سے کسی ادارے کے سامنے پیش ہونے کو تیار نہیں، دوسری پارٹی کے افراد پر اعتراض ہے کہ انہوں نے کرپشن کی ہے، یہاں تو پوری پارٹی کرپٹ ہے، ایسی قابل احتساب پارٹی آج پاکستان پر حکومت کر رہی ہے، کیا ہم اس کی حکومت کو تسلیم کرسکتے ہیں'۔

چیف جسٹس کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 'ہر ادارہ مداخلت کررہا ہے، عوام مطمئن نہیں ہیں کہ پاکستان میں آئین کی حیثیت کیا ہے لہٰذا تمام اداروں کو بیٹھ کر یہ طے کرنا ہوگا کہ آئین محترم اور سپریم ہے اس کی بنیاد پر اس ملک کا نظام چلے گا اور یہ عہد و پیمان کرنا پڑے گا تاکہ پاکستان کی عملداری اور اس کے تحت ہم اپنے وطن عزیز کے نظام کو چلا سکیں'۔

ان کا کہنا تھا کہ 'ارب پتی لوگوں کے اداروں میں پاکستان کے ایک خاص طبقے کو تعلیم ملتی ہے اور عام لوگوں ایک کلرک سے آگے نہیں جانے دیتے، ان ارب پتیوں کے تعلیمی اداروں کی اصلاح کیوں نہیں کی جاتی، اس میں تبدیلیوں کی بات کیوں نہیں کی جاتی'۔ مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ 'میں واضح طور پر کہتا ہوں کہ ہم ان کی امیدوں پر پورا اترنا چاہتے ہیں اور کسی صورت ان کو مایوس نہیں ہونے دیں گے'۔قبل ازیں ذرائع کے مطابق مولانا فضل الرحمٰن کی زیر صدارت پارٹی کی مرکزی شوریٰ کے اجلاس میں شوریٰ اراکین اور صوبوں کے امیر شریک ہوئے۔

ساتھ ہی ذرائع نے بتایا کہ اجلاس کے فیصلوں کی روشنی میں مولانا فضل الرحمن آج پنڈال میں اہم اعلان کریں گے۔ رہبر کمیٹی کے اجلاس کے بعد پریس کانفرنس کرتے ہوئے کمیٹی کے کنوینر اکرم خان درانی نے کہا تھا کہ اجلاس میں مختلف تجاویز زیر غور آئی ہیں اور ان تجاویز پر تمام جماعتیں تبادلہ خیال کریں گی جس کے بعد فیصلہ کیا جائے گا۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔

Wa wa wa. Aisey baatain tu india kay khilaf bhi nahi ki aap ney.

Mr. Diesel.. CDA fail to clean Toilets of Dharna... Big problem for Pindi Islamabad.

Tera haal wohi hoha mardo ke reham khan Jo teri kuch lagti reham khan ki kitab ka hua tha RehamKhan1 duno Raw agents hay

Fazlur Rehman, the over confident, we as a nation are not with you. We are with IK. You dnt know A,B,C of politics or running a country. AP ne India ko khush karna tha kar lia, an hamari Jan chorain air Islamabad se apna kachra sath le kar jana.

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 17. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

دھرنے کے حوالے سے موقف واضح، پیپلز پارٹی شرکت نہیں کرسکتی: بلاول بھٹوبہاولپور: (دنیا نیوز) بلاول بھٹو زرداری نے اپنی پالیسی واضح کرتے ہوئے کہا ہے کہ پیپلز پارٹی دھرنے میں شرکت نہیں کر سکتی تاہم کور کمیٹی اور سی ای سی اگر کوئی فیصلہ کرتی ہے تو پھر نظر ثانی کر سکتے ہیں۔ پھر باقی پارٹیوں کے لیے گرم کافی چاہیے ۔ 😂😂
ذریعہ: DunyaNews - 🏆 1. / 83 مزید پڑھ »

پرویز الہیٰ کا مولانا فضل الرحمان سے رابطہ،معاملہ افہام وتفہیم سے حل کرنے کی اپیلپرویز الہیٰ کا مولانا فضل الرحمان سے رابطہ،معاملہ افہام وتفہیم سے حل کرنے کی اپیل MoulanaOfficial ImranKhanPTI pid_gov Pervezelahi AzadiMarch Azadi_March_Updates
ذریعہ: Nawaiwaqt_ - 🏆 6. / 63 مزید پڑھ »

پہلے دن سے ہمارا موقف ہے کہ دھرنے میں شریک نہیں ہوں گے، اگر سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی نے کہا تو پیپلزپارٹی بھی دھرنے میں حصہ لے گی: بلاول بھٹوپہلے دن سے ہمارا موقف ہے کہ دھرنے میں شریک نہیں ہوں گے، اگر سینٹرل ایگزیکٹو کمیٹی نے کہا تو پیپلزپارٹی بھی دھرنے میں حصہ لے گی: بلاول بھٹو BBhuttoZardari MediaCellPPP pid_gov ImranKhanPTI InsafPK PTIofficial MoulanaOfficial AzadiMarch
ذریعہ: Nawaiwaqt_ - 🏆 6. / 63 مزید پڑھ »

سکھر: پیش امام کی بچی سے زیادتی کی تصدیق ہو گئی، عدالت میں پیشصوبہ سندھ کے شہر سکھر کے علاقے پنو عاقل میں مسجد کے پیش امام کی بچی کے ساتھ زیادتی کے معاملے کی تصدیق ہو گئی ہے۔ شیطان 😡 سر عام پھانسی... 100٪ Is kute ko sare aam phansi pay latkao
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »

پرویز الہیٰ کا مولانا فضل الرحمان سے رابطہ، معاملہ حل کرنے کی اپیلاسلام آباد: (دنیا نیوز) حکومتی کمیٹی کے رکن چودھری پرویز الہیٰ نے جمعیت علمائے اسلام کے امیر مولانا فضل الرحمان سے رابطہ کرکے انھیں معاملہ افہام وتفہیم سے حل کرنے کی اپیل کی ہے۔ De de na isteefa. Hojaaega mamla hal .BOTH...MR.PARVEZ ILAHI AND MR.MOLANA...ARE WISE ENOUGH...MOLANA SHOULD WEIGH UP PARVEZ ILAHI;S APPEAL...
ذریعہ: DunyaNews - 🏆 1. / 83 مزید پڑھ »

یہ میرے منہ سے تین لفظ سننا چاہتے ہیں، وزیرِ اعظمیہ میرے منہ سے تین لفظ سننا چاہتے ہیں، وزیرِ اعظم تفصیلات جانئے: DailyJang تین الفاظ استعفی شفاف انتخابات فوج پولنگ کے نہ اندر ہوگا نہ باہر ہوگا تین لفظ مسلط عمران نیازی کے لئیے ۔۔ دفعہ ہو جا !! 3 لفظ ریحام خان نے بھی سنے تھے
ذریعہ: jang_akhbar - 🏆 7. / 63 مزید پڑھ »