یو اے ای اور بحرین کا اسرائیل سے سفارتی تعلقات کا معاہدہ طے پاگیا - ایکسپریس اردو

  • 📰 ExpressNewsPK
  • ⏱ Reading Time:
  • 38 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 18%
  • Publisher: 53%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

وائٹ ہاؤس میں ٹرمپ کی موجودگی میں دستخطی تقریب کا انعقاد، اسرائیل کو تسلیم کرنے والے عرب ممالک کی تعداد 4 ہوگئی

ٹرمپ کی میزبانی میں وائٹ ہاؤس میں بحرین اور یو اے ای کے حکام کا اسرائیل کو تسلیم کرنے کا معاہدہ، شرکا معاہدہ میڈیا کو دکھاتے ہوئے متحدہ عرب امارات اور بحرین نے اسرائیل سے سفارتی تعلقات قائم کرنے کا معاہدہ کرلیا، وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر ٹرمپ کی میزبانی میں عرب اور اسرائیلی حکام نے معاہدے پر دستخط کردیے، ٹرمپ نے اس گھڑی کو تاریخی قرار دیا جب کہ فلسطینی حکام نے معاہدے کی مذمت کی۔

امریکی و عرب میڈیا کے مطابق ان ممالک کے درمیان معاہدے ’’ابراہام اکارڈ‘‘ کی دستخطی تقریب امریکی صدر ڈونلڈ جے ٹرمپ کی میزبانی میں وائٹ میں منعقد ہوئی۔ اسرائیل کی جانب سے معاہدے پر دستخط وزیراعظم بینجمن نیتن یاہو، یو اے کی جانب سے وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زید النہیان اور بحرین کی جانب سے وزیر خارجہ عبدالطیف الزیان نے کیے۔

متحدہ عرب امارات اور بحرین کے بعد اب اسرائیل کو تسلیم کرنے اور سفارتی تعلقات قائم کرنے والے عرب ممالک کی تعداد چار ہوگئی ہے۔ قبل ازیں 1979ء میں مصر اور 1994ء میں اردن اسرائیل کو تسلیم کرکے سفارتی تعلقات قائم کرچکے ہیں۔ متحدہ عرب امارات وزیر مملکت برائے امور خارجہ انور گرگاش نے کہا ہے کہ اسرائیل سے تعلقات بحال کرنے کے ملکی فیصلے نے ’’نفسیاتی دیواروں‘‘ کو گرادیا ہے اور اس سے خطے کی ترقی کی راہ کھلے گی۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 13. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (پیر) کا دن کیسا رہے گا؟برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل  googletag.cmd.push(function() { googletag.display('div-gpt-ad-1586849257298-0'); }); آپ
ذریعہ: DailyPakistan - 🏆 3. / 63 مزید پڑھ »

جماعت اسلامی کا اپوزیشن کی کثیرالجماعتی کانفرنس میں شرکت نہ کرنے کا فیصلہ - Pakistan - Dawn News
ذریعہ: Dawn_News - 🏆 17. / 51 مزید پڑھ »

ستاروں کی روشنی میں آپ کا آج (منگل) کا دن کیسا رہے گا؟برج حمل ، سیارہ مریخ، 21 مارچ سے 20 اپریل  googletag.cmd.push(function() { googletag.display('div-gpt-ad-1586849257298-0'); });
ذریعہ: DailyPakistan - 🏆 3. / 63 مزید پڑھ »

حکومت کا پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ردوبدل نہ کرنے کا فیصلہ
ذریعہ: DunyaNews - 🏆 1. / 83 مزید پڑھ »

نوادرات کی تلاش میں قبروں کی بھی کھدائی کا انکشافصوابی(ویب ڈیسک) خیبرپختونخوا کے ضلع صوابی میں نوادرات کی تلاش میں قبروں کی کھدائی کا انکشاف ہوا ہے جس سے علاقہ مکینوں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔
ذریعہ: DailyPakistan - 🏆 3. / 63 مزید پڑھ »

عمرہ کی بتدریج بحالی کی سکیم کا اعلان وبا کی تازہ صورتحال کی روشنی میں ہوگاسعودی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ عمرہ کی بتدریج بحالی کی سکیم کا اعلان الگ بیان جاری کرکے کیا جائے گا۔سعودی خبر رساں ایجنسی  کے مطابق وزارت داخلہ نے بیان
ذریعہ: Nawaiwaqt_ - 🏆 6. / 63 مزید پڑھ »