یورپی یونین کے بعد برطانیہ کی بھی پی آئی اے کی پروازوں پر پابندی - ایکسپریس اردو

  • 📰 ExpressNewsPK
  • ⏱ Reading Time:
  • 66 sec. here
  • 3 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 30%
  • Publisher: 53%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

یورپی یونین کے بعد برطانیہ کی بھی پی آئی اے کی پروازوں پر پابندی

وفاقی وزیر ہوا بازی کے پائلٹس کی جعلی ڈگری کے بیان کے بعد سے پی آئی اے کی فلائٹ آپریشن معطل کیے جا رہے ہیں، فوٹو : فائلمتحدہ عرب امارات اور یورپی یونین کے بعد برطانیہ نے بھی پی آئی اے کی پروازوں پر پابندی عائد کر دی ہے۔

متحدہ عرب امارات اور یورپی یونین کی ایئر سیفٹی ایجنسی کی جانب سے پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن کی پروازوں پر پابندی عائد کرنے کے بعد برطانوی سول ایوی ایشن اتھارٹی نے بھی پی آئی اے کی برمنگھم، لندن اور مانچسٹر کے لیے پروازیں معطل کردیں۔ برطانیہ نے یورپی یونین سیفٹی ایجنسی کے تحفظات کے ذمرے میں پی آئی اے پروازوں پر پابندی عائد کی ہے جو فوری طور پر نافذ العمل ہو گی۔

برطانیہ کی سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے پابندی کے حوالے سے پی آئی اے حکام کا کہنا ہے کہ 3 جولائی سے تمام پروازیں منسوخ کردی ہیں۔ یورپی یونین نے پی آئی اے کو تین جولائی تک پروازیں آپریٹ کرنے کی اجازت دیدی ہے۔ تین جولائی تک کی عارضی اجازت صرف یورپ اور لندن کی خصوصی پروازوں کے لیے ہے۔ قبل ازیں یورپی یونین ائیر سیفٹی ایجنسی نے پی آئی اے کا فضائی آپریشن کا اجازت نامہ 6 ماہ کے لیے معطل کردیا تھا، یورپی ممالک کے لیے فضائی آپریشن کا اجازت نامہ پی آئی اے کے مشتبہ لائسنس یافتہ پائلٹس کو کلیئرنس ملنے سے مشروط ہوگا۔ برطانوی سی اے اے کو بھی یورپی یونین کے اس فیصلے کو ماننا ہوگا۔

واضح رہے کہ وفاقی وزیر ہوا بازی غلام سرور خان نے قومی اسمبلی میں بتایا تھا کہ 148 مشکوک لائسنس یافتہ پائلٹس کے طیارے اُڑانے پر پابندی عائد کردی ہے، علاوہ ازیں 28 پائلٹس کی ڈگریاں جعلی ثابت ہوچکی ہیں اور 4 گھوسٹ پائلٹس کو فارغ کردیا گیا ہے۔ وفاقی وزیر کے اس بیان کے بعد عالمی سطح پر پی آئی اے کے پروازوں پر پابندی کا سلسلہ شروع ہوگیا۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 13. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

یورپی یونین کی روس پر پابندیوں میں 6 ماہ کی توسیع -برسلز: یورپین یونین نے روس پر معاشی پابندیوں میں مزید 6 ماہ کا اضافہ کر دیا۔ بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق یورپی یونین کی جانب سے روس پر عائد پابندیاں 6 ماہ کے اضافے کے بعد 31 جنوری 2021 تک برقرار رہیں گی۔ یورپی یونین نے دفاع، بینکنگ اور دیگر شعبوں میں تعاون پر …
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »

یورپی یونین کی روس پر پابندیوں میں 6 ماہ کی توسیعیورپین یونین نے روس پر معاشی پابندیوں میں مزید 6 ماہ کا اضافہ کر دیا۔بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کے مطابق یورپی یونین کی جانب سے روس پر عائد پابندیاں 6 ماہ کے
ذریعہ: Nawaiwaqt_ - 🏆 6. / 63 مزید پڑھ »

یورپی یونین کی پی آئی اے کو 3 جولائی تک آپریشن کی اجازتحکومت پاکستان کی کاوشوں سےیورپی یونین نے پاکستان انٹرنیشنل ایئرلائنز(پی آئی اے)کو 3 جولائی تک آپریٹ کرنے کی اجازت دے دی
ذریعہ: jang_akhbar - 🏆 7. / 63 مزید پڑھ »

یورپی یونین ائیر سیفٹی ایجنسی کے پی آئی اے پر کیا اعتراضات ہیں؟پائلٹس کے لائسنس پر اپنے تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے ایازا کا کہنا ہے کہ پی آئی اے نے اسے بتایا تو ہے کہ اس نے حکومت کی جانب سے فراہم کردہ فہرست میں موجود پائلٹس کو گراؤنڈ کر دیا ہے مگر ایازا کی تشویش اس سے کم نہیں ہوئی۔
ذریعہ: BBCUrdu - 🏆 11. / 59 مزید پڑھ »

یورپی یونین نے 14 ممالک کے شہریوں کیلئے اپنی سرحدیں کھول دیںاوٹاوا (ویب ڈیسک)یورپی یونین نے کورونا وائرس سے قدرے محفوظ سمجھے جانے والے 14 ممالک کے شہریوں کے لیے سفری پابندیاں ختم کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے
ذریعہ: DailyPakistan - 🏆 3. / 63 مزید پڑھ »

سربراہ خارجہ امور یورپی یونین جازف بوریل اسٹاک ایکسچینج پردہشت گرد حملے کی مذمتاسلام آباد : وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے خطے کے امن سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ افغانستان میں قیام امن پورے خطے کے استحکام کےلیے ناگریز ہے۔
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »