یمن : سرکاری فوج اور باغیوں میں جھڑپیں، 90 افراد ہلاک

  • 📰 SAMAATV
  • ⏱ Reading Time:
  • 31 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 16%
  • Publisher: 51%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

یمن کی سرکاری فوج اور حوثی باغیوں کے درمیان شدید جھڑپوں میں 90 افراد ہلاک ہوگئے

Posted: Mar 6, 2021 | Last Updated: 2 hours agoغیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق یمن کے شہر مارب میں سرکاری فوج اور حوثی باغیوں کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئی اور دونوں طرف سے بھاری جانی نقصان ہوا۔

رپورٹس میں سرکاری فوج کے ذرائع کے حوالے سے کہا گیا ہے کہ گزشتہ 24 گھنٹوں میں مارب سٹی میں حوثی باغیوں اور سرکاری افواج اور ان کے حمایت یافتہ قبائلیوں کے درمیان شدید جھڑپیں ہوئیں۔ رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ جھڑپوں میں 90 افراد مارے گئے ہیں، جن میں 58 حوثی باغی، جبکہ 32 یمنی سرکاری فوجی اور حکومتی حمایت یافتہ قبائلی بھی ہلاک ہوئے ہیں۔واضح رہے کہ یمن میں خانہ جنگی کا آغاز 2014ء میں اس وقت ہوا جب حوثی باغیوں نے دارالحکومت صنعاء پر قبضہ کرنے کا اعلان کیا تھا۔

دوسری جانب عرب میڈیا کے مطابق سعودی عرب گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران حوثی باغیوں کی جانب سے بھیجے گئے 8 مسلح ڈرون طیارے گرا چکا ہے۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 22. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات