ہار جیت کی بات کریں تو شاید میں کیس جیت گیا ہوں، بیرسٹر فروغ نسیم

  • 📰 DunyaNews
  • ⏱ Reading Time:
  • 52 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 24%
  • Publisher: 83%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

اسلام آباد: (دنیا نیوز) جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے کیس میں حکومتی وکیل بیرسٹر فروغ نسیم نے کہا ہے کہ ہار جیت کی بات کریں تو شاید میں کیس جیت گیا ہوں۔ کیس صرف اتنا ہے کہ سب کا احتساب بلا تفریق ہونا چاہیے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے دنیا نیوز کے پروگرام ‘’دنیا کامران خان کیساتھ’’ میں میں خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ کیس کے مختلف پہلوؤں پر بات کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ پٹیشنر کی استدعا تھی کہ ریفرنس شوکاز نوٹس کالعدم کیا جائے اور مزید کارروائی نہ ہو۔

بیرسٹر فروغ نسیم نے کہا کہ وفاق سمیت کسی کو جسٹس قاضی فائز عیسیٰ سے دشمنی نہیں، کیس جیتنے یا ہارنے سے زیادہ اہم عدالتی معاونت تھی۔ ہار جیت کا کیس نہیں، پھر بھی تکنیکی طور پر ہم جیت گئے ہیں۔ سرینا صاحبہ کو بیان دینا پڑا کہ کیس جیت کر بھی خوش نہیں ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ میرے لیے اس سے زیادہ کوئی تکلیف دہ کیس نہیں رہا۔ جسٹس فائز عیسیٰ ساتھی وکیل رہے، ان کے سامنے پیش ہوا ہوں۔ جسٹس فائز عیسیٰ کمرہ عدالت میں آئے تو مجھے تکلیف ہوئی۔ کسی کو سزا یا جزا جیت نہیں، ہر آدمی کا احتساب ہماری جیت ہے۔

ایک سوال کا جواب دیتے ہوئے حکومتی وکیل نے کہا کہ اثاثوں کے ذرائع اور ترسیل کے طریقے کو منی ٹریل کہتے ہیں۔ اثاثوں کی منی ٹریل بتانے سے چیزیں قانونی ہو جاتی ہیں۔ بتایا جائے کہ اثاثے کیسے خریدے اور باہر کیسے بھجوائے؟ منی ٹریل دے دیں تو عمران خان خود کہیں گے بالکل ٹھیک ہے۔ انہوں نے کہا کہ سپریم جوڈیشل کونسل جانچے گی کہ منی ٹریل دی یا نہیں؟ آگے کی کارروائی کا تعین کونسل سوموٹو پاور میں کرے گی۔ سرینا صاحبہ نے جن چیزوں کی نشاندہی کی ایف بی آر کو دینا ہوں گی۔ منی ٹریل درستگی کا تعین ایف بی آر اور سپریم جوڈیشل کونسل میں ہوگا۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 1. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

ہار جیت کی بات کریں تو شاید میں کیس جیت گیا ہوں، بیرسٹر فروغ نسیماسلام آباد: (دنیا نیوز) جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے کیس میں حکومتی وکیل بیرسٹر فروغ نسیم نے کہا ہے کہ ہار جیت کی بات کریں تو شاید میں کیس جیت گیا ہوں۔ کیس صرف اتنا ہے کہ سب کا احتساب بلا تفریق ہونا چاہیے۔
ذریعہ: DunyaNews - 🏆 1. / 83 مزید پڑھ »

جس جج سے میمو گیٹ انکوائری میں پیپلز پارٹی، کوئٹہ دھماکہ کیس میں مسلم لیگ ن، ...'جس جج سے میمو گیٹ انکوائری میں پیپلز پارٹی، کوئٹہ دھماکہ کیس میں مسلم لیگ ن، فیض آباد دھرنا کیس میں تحریک انصاف اور اسکے ہم نوا ناراض ہو گئے وہ جج عوام کا مجرم نہیں بلکہ وہ جج تو ۔ ۔ ۔' حامد میر بھی کھل کر میدان میں آگئے
ذریعہ: DailyPakistan - 🏆 3. / 63 مزید پڑھ »

حکومت سپریم کورٹ کے فیصلے سے مطمئن، کسی کی جیت ہوئی نہ ہار: شہزاد اکبراسلام آباد: (دنیا نیوز) بیرسٹر شہزاد اکبر نے کہا ہے کہ حکومت سپریم کورٹ کے فیصلے سے مطمئن ہے، کسی کی جیت ہوئی نہ ہار، عدالت نے کہیں بھی بدنیتی کا لفظ استعمال نہیں کیا، عدلیہ کی آزادی اور بالادستی سب سے مقدم ہے۔
ذریعہ: DunyaNews - 🏆 1. / 83 مزید پڑھ »

ڈاکٹر عمران فاروق قتل کیس میں 3 ملزمان کو عمر قید - ایکسپریس اردواشتہاری ملزمان الطاف حسین، افتخار حسین، محمد انور اور کاشف کامران کے دائمی وارنٹ گرفتاری جاری
ذریعہ: ExpressNewsPK - 🏆 13. / 53 مزید پڑھ »

عمران فاروق قتل کیس میں تین مجرمان کو عمر قید کی سزاراولپنڈی کی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے ایم کیو ایم کے سابق رہنما ڈاکٹر عمران فاروق کے مقدمۂ قتل مییں تین مجرمان کو عمر قید کی سزا سنا دی ہے۔ مجرمان پر دس دس لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا گیا ہے جو مقتول کی بیوہ کو دیا جائے گا۔
ذریعہ: BBCUrdu - 🏆 11. / 59 مزید پڑھ »

نیب کی ہاؤسنگ سوسائٹیز کے نام پر فراڈ کیس میں تاریخی ریکوریاسلام آباد : نیب راولپنڈی نےسوسائٹیزکے نام پر دھوکا دہی کے مقدمے میں تاریخی ریکوری کرتے ہوئے عوام سے لوٹے گئے ایک ارب پچانوے کروڑ برآمد کر لئے گئے۔
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »