گیس کی قلت حکومت کی مجرمانہ غفلت کا نتیجہ ہے:شہباز شریف

  • 📰 DunyaNews
  • ⏱ Reading Time:
  • 74 sec. here
  • 3 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 33%
  • Publisher: 83%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

لاہور:پاکستان مسلم لیگ کے صدر اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف میاں شہباز شریف نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ گیس کی قلت حکومت کی مجرمانہ غفلت کا نتیجہ، صبح ،دوپہر اور شام فراہمی کا وعدہ بھی

جھوٹ نکلا اور عوام کھانا پکانے سے بھی قاصرہیں۔

اپوزیشن لیڈر شہباز شریف نے گیس کے شدید بحران تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ حکومت نے وعدہ کیاتھا کہ گھریلو صارفین کو کم ازکم تین اوقات گیس فراہم ہوگی لیکن یہ بھی نہ ہوسکا، حکومت کی مجرمانہ غلفت کے نتیجے میں عوام کھانا پکانے سے بھی محروم ہوچکے ہیں ، بچے بھوکے پیٹ سکول جانے پر مجبور ہیں لیکن حکومت کو احساس نہیں ، ہماری مائیں، بہنیں اور بیٹیاں ناشتہ اور کھانا پکانے میں بھی انتہائی مشکل کا شکار ہیں۔

صدر مسلم لیگ کا مزید کہنا تھا کہ عمران نیازی کی نااہلی اور کرپشن کی وجہ سےآج پورے پاکستان سے گیس غائب ہے ، گھروں میں اتنی گیس بھی نہیں آرہی کہ خواتین کھانا پکا سکیں ، حکومت کا دعویٰ تھا کہ برآمدی صنعت کی خاطر لوکل صنعت کو گیس فراہمی بند کررہے ہیں، لوکل تو کیا برآمدی صنعت کو بھی گیس بند ہے، یہ نالائقی اور کرپشن نہیں تو اور کیا ہے؟۔

انہوں نے کہا کہ صنعتوں کو گیس نہیں ملے گی تو بے روزگاری مزید بڑھے گی، ٹیکس کہاں سے وصول ہوں گے؟ ، برآمدی صنعت کو گیس نہیں ملے گی تو ایکسپورٹ کے ڈالر کہاں سے آئیں گے؟، خود حکومتی ٹیم کے سابق رکن اعتراف کرچکے ہیں کہ عمران نیازی حکومت معیشت کا دیوالیہ نکال چکی ہے ،گیس کا بحران سراسر پی ٹی آئی حکومت کی کرپشن اور نااہلی نے پیدا کیا ہے ، نوازشریف کی قیادت میں مسلم لیگ کی گیس کا مکمل انفراسٹرکچر لگایا تھا ، اتنی گیس لائی جاسکتی تھی جس سے عوام اور صنعت دونوں کی ضروریات کو بخوبی پورا کیاجاسکتا...

شہباز شریف نے کہا کہ اصل مسئلہ گیس کا بحران نہیں، موجودہ حکومت کی کرپشن اور نااہلی کا ہے جو خود بحران پیدا کردیتی ہے ، اہل حکومت ہوتی تو بروقت گیس خریدتی، نظام میں گنجائش موجود تھی، صرف بروقت انتظامات درکار تھے جو نہ ہوئے۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔

Shut up shobaz sharif. Gas ki qillat noon ppp sub k dor me hoti rahe ha. Chutya sala

شہباز شریف چور ہوتا تو خود گیس چھوڑ کر کمی پوری کرتا CMShehbaz

آپ کے دور میں تو گیس کی نہریں بہ رہی تھیں۔ سالوں سال سے ہم یہی سن رہے ہیں۔

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 1. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

آئندہ انتخابات پاکستان کی ووٹنگ کی تاریخ کی مہنگی ترین مشق ہوگیتوقع ہے کہ آئندہ عام انتخابات پاکستان کی ووٹنگ کی تاریخ کی سب سے مہنگی مشقیں ہوں گی۔ تفصیلات جانیے: DailyJang
ذریعہ: jang_akhbar - 🏆 7. / 63 مزید پڑھ »

اوگرا کی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 11 روپےتک کمی کی تجویزآئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی (اوگرا) نے حکومت کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں آئندہ 15 روز کیلئے 11 روپے تک کی کمی کی تجویز دے دی۔ مارکیٹ ذرائع کا کہنا ہے کہ پیٹرول کی فی لیٹر قیمت میں 11 روپے اور ڈیزل کی فی لیٹر قیمت میں 9 روپے کی کمی ہوسکتی ہے
ذریعہ: SAMAATV - 🏆 22. / 51 مزید پڑھ »

گیس سپلائی بند کرنے پر ٹیکسٹائل ملزمالکان کا حکومت کیخلاف بڑا اعلانحکومت نے پنجاب کی ٹیکسٹائل ملوں کو بغیر نوٹس گیس کی فراہمی بند کردی۔صنعتوں کا پہیہ رک گیا۔ آل پاکستان ٹیکسٹائل ملز ایسوسی ایشن کا احتجاجاً پنجاب بھر کی ملیں black mailers
ذریعہ: 24NewsHD - 🏆 19. / 51 مزید پڑھ »

کراچی کی گیس بچا کر کہاں دی جا رہی ہے؟ سعید غنیوزیرِاطلاعات سندھ سعید غنی نے سوال اٹھا دیا کہ کراچی کی انڈسٹری کو گیس نہیں مل رہی، حکومت گیس بچا کر کہاں دے رہی ہے۔
ذریعہ: jang_akhbar - 🏆 7. / 63 مزید پڑھ »

سوئی گیس کے کم پریشر اور لوڈشیڈنگ نے شہریوں کی مشکلات بڑھا دیںصبح اور رات کے وقت گیس نہ ہونے سے گھریلو امور بری طرح متاثر ہو کر رہ گئے مضافاتی علاقوں میں رات 9بجے سے صبح 5بجے تک سوئی گیس کی لوڈشیڈنگ معمول بن گئی
ذریعہ: Nawaiwaqt_ - 🏆 6. / 63 مزید پڑھ »

سندھ ہائیکورٹ کا مکہ ٹیرس کی بجلی، گیس اورپانی کنکشن منقطع کرنے کاحکم - ایکسپریس اردو10 نومبرکے واضح حکم کے باوجود عدالتی فیصلے پرعملدرآمد نہیں کیا گیا، سندھ ہائیکورٹ Ye zulm sirf karachi walo per hi kiyo.
ذریعہ: ExpressNewsPK - 🏆 13. / 53 مزید پڑھ »