گھر سے 3 کروڑ 20 لاکھ روپے مالیت کی ملکی و غیر ملکی کرنسی برآمد

  • 📰 arynewsud
  • ⏱ Reading Time:
  • 61 sec. here
  • 3 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 28%
  • Publisher: 63%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

ایف آئی اے نے ایک کارروائی میں پی ای سی ایچ ایس میں واقع گھر سے 3 کروڑ 20 لاکھ روپے مالیت کی ملکی و غیر ملکی کرنسی برآمد کر لی

تفصیلات کے مطابق ایف آئی اے اینٹی منی لانڈرنگ سرکل کراچی نے ایک بڑی کارروائی کے دوران سرجیکل آلات کی اسمگلنگ میں ملوث عناصر کی سرکوبی کی ہے، کارروائی میں ایک ملزم کو گرفتار کیا گیا۔

ایف آئی اے ترجمان نے بتایا کہ اردو بازار کراچی میں واقع اپتھلو ٹیک نامی دفتر پر چھاپا مار کارروائی کی گئی تھی، چھاپے کے دوران ملزم معصوم احمد سے چیک بکس برآمد ہوئے، جب ملزم کے موبائل اور لیپ ٹاپ چیک کیے گئے تو اس سے مشتبہ ٹرانزیکش کے حوالے سے ریکارڈ برآمد ہوا، جس کے بعد ملزم کی نشان دہی پر پی ای سی ایچ ایس کراچی میں ایک اور چھاپا مار کارروائی کی گئی۔

اس چھاپے کے دوران مذکورہ گھر سے 3 کروڑ 20 لاکھ روپے مالیت کی ملکی و غیر ملکی کرنسی برآمد ہوئی، برآمد ہونے والی کرنسی میں 63762 امریکی ڈالر، 49170 یورو، 3100 سعودی ریال، 252 سنگاپوری ڈالر، 210 قطری ریال اور 299500 پاکستانی روپے شامل ہیں۔ ایف آئی اے کے مطابق ملزم برآمد ہونے والی کرنسی کے حوالے سے حکام کو مطمئن نہ کر سکا، چھاپے کے دوران کروڑوں مالیت کی اسمگل شدہ انڈین تیار کردہ آئی لینسز، سرجیکل کٹس، سرجیکل نائف برآمد کیے گئے، ملزمان زائد المیعاد ڈراپس، لینسز اور دیگر آلات کی دوبارہ پیکنگ کرتے تھے۔

ترجمان ایف آئی اے کا کہنا ہے کہ مذکورہ زائد المیعاد ڈراپس کا استعمال آنکھوں کے لیے شدید نقصان دہ ہے، ملزم کو گرفتار کر کے تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے اور دیگر ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔محمد صلاح الدین اے آروائی نیوز سے وابستہ سینئر صحافی ہیں اور ایوی ایشن سے متعلقہ امور کی رپورٹنگ میں مہارت رکھتے ہیں

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 5. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

ہمارے ہاں جس طرح کپتان تبدیل ہوتا ہے اسکا اثر کھلاڑیوں پر پڑتا ہے: مصباح الحقکوچ ملکی لائیں یا غیر ملکی، پہلے یہ دیکھیں کہ ٹیم کو کس کی ضرورت ہے: سابق کپتان کی میڈیا سے گفتگو
ذریعہ: geonews_urdu - 🏆 15. / 53 مزید پڑھ »

کتنے غیر ملکی سعودی عرب میں جائیداد خریدنے کے خواہشمند؟سعودی عرب کی روز افزوں ترقی نے غیر ملکیوں کو راغب کیا ہے اور 77 فیصد غیر ملکی مملکت میں جائیداد (گھر) خریدنے کے خواہشمند ہیں۔
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »

کیلیفورنیا میں چوری کی سب سے بڑی واردات، چور کیا لے اُڑے؟غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق چوری کی یہ واردات لاس اینجلس کاؤنٹی میں ایسٹر کے موقع پر ہوئی، اس دوران چور تین کروڑ ڈالر کی نقدی لے اڑے۔
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »

طلب میں کمی کے باعث موبائل فونز کی قیمتوں میں نمایاں کمیلاہور(آئی این پی ) طلب میں کمی کے باعث پاکستان میں موبائل فون بنانے والی ملکی اور غیر ملکی کمپنیوں کے مختلف ماڈلز میں کمی کردی گئی۔  میڈیا رپورٹس کے مطابق پاکستان میں موبائل فون بنانے والی ملکی اور غیر ملکی تمام کمپنیوں نے 20 سے زائد موبائل فونز ماڈلز کی قیمتیں 400 روپے سے لے کے 10ہزار  روپے تک کی کمی کر دی ہے۔  مارکیٹ ذرائع کے مطابق تمام کمپنیوں...
ذریعہ: DailyPakistan - 🏆 3. / 63 مزید پڑھ »

کراچی میں غیرملکیوں کی گاڑی پر خودکش حملہ؛ 2 افراد جاں بحقخودکش حملہ آور نے جاپانی شہریوں کی گاڑی کو نشانہ بنایا، 4 غیر ملکی محفوظ رہے
ذریعہ: ExpressNewsPK - 🏆 13. / 53 مزید پڑھ »

ٹرین کی چھت پر 400 کلومیٹر کا سفر، مسافر نے پولیس کو کیا بتایا؟غیر ملکی ذرائع ابلاغ کے مطابق مذکورہ شخص کی شناخت دلیپ کمار کے نام سے ہوئی ہے، جو فتح پور کی تحصیل کے فیروز پور گاؤں کا رہنے والا ہے
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »