گوگل میپس میں اے آئی ٹیکنالوجی پر مبنی نیا بہترین فیچر کا اضافہ

  • 📰 geonews_urdu
  • ⏱ Reading Time:
  • 53 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 24%
  • Publisher: 53%

Google خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

اس فیچر سے صارفین کے لیے مخصوص دکانیں، کیفے اور دیگر مقامات کو تلاش کرنا آسان ہو جائے گا۔

اگر آپ کو گھومنے پھرنے کا شوق ہے تو گوگل میپس میں اس حوالے سے ایک نیا کارآمد فیچر متعارف کرایا جا رہا ہے۔

جنریٹیو آرٹی فیشل انٹیلی جنس ٹیکنالوجی پر مبنی یہ فیچر آپ کو کسی بھی علاقے کے اچھے مقامات تلاش کرنے میں مدد فراہم کرے گا۔گوگل میپس کا نیا فیچر آپ کو ضرور پسند آئے گارپورٹ میں بتایا گیا کہ اس فیچر کے تحت آپ کو کسی مخصوص جگہ یا دکان کے بارے میں لکھ کر سرچ کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی، بلکہ آپ بس یہ بتائیں گے کہ آپ کیا تلاش کر رہے ہیں، جس کے مطابق ایپ کی جانب سے قریبی مقامات کے بارے میں بتایا جائے گا۔

اس سے ہٹ کر ابھی فیچر کے بارے میں مزید تفصیلات معلوم نہیں اور ابھی یہ کہنا بھی مشکل ہے کہ اسے کب تک تمام صارفین کے لیے متعارف کرایا جائے گا۔نومبر 2023 میں ایک رپورٹ میں بتایا گیا تھا کہ کمپنی کی جانب سے گوگل میپس میں ایک اے آئی چیٹ بوٹ متعارف کرایا جا رہا ہے۔اس وقت کمپنی نے بتایا تھا کہ میپس میں سرچ کو اپ ڈیٹ کیا جا رہا ہے تاکہ صارفین کے لیے مخصوص جگہوں یا چیزوں کی تلاش آسان ہو جائے۔

اسی طرح میپس نیوی گیشن انٹرفیس کو بھی تبدیل کیا جا رہا ہے تاکہ اردگرد کی جگہوں کو زیادہ درست طریقوں سے دکھایا جا سکے۔ اس مقصد کے لیے گوگل میپس میں رنگوں کو اپ ڈیٹ کیا گیا ہے تاکہ لوگوں کو سڑکوں، پارکس اور دیگر مقامات کا درست اندازہ ہوسکے۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 15. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

گوگل میپس کا نیا فیچر جو صارفین کی جان بچانے میں مدد فراہم کرے گاگوگل میپس کے بیٹا (beta) ورژن میں موجود نئے کوڈ میں اس فیچر کا حوالہ دیا گیا ہے۔
ذریعہ: geonews_urdu - 🏆 15. / 53 مزید پڑھ »

اوپن اے آئی اور گوگل کے مقابلے میں میٹا اے آئی کی نئی ویب سائٹ متعارفگوگل اور اوپن اے آئی کی آرٹی فیشل انٹیلی جنس (اے آئی) ٹیکنالوجی  کے مقابلے میں میٹا نے میٹا اے آئی چیٹ بوٹ کو بہت زیادہ بہتر تیار کیا ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق میٹا کی ایپس جیسے فیس بک، انسٹا گرام اور واٹس ایپ میں بھی یہ اے آئی چیٹ بوٹ کا اضافہ کیا گیا جو کہ صارفین کو دستیاب ہو رہا ہے۔ تاہم ویب ورژن پر گوگل اور اوپن اے آئی سے مقابلے کے لیے...
ذریعہ: Nawaiwaqt_ - 🏆 6. / 63 مزید پڑھ »

سرمایہ کاروں کی دلچسپی ، پی آئی اے کے شیئرز کی قیمت میں بڑا اضافہکراچی : پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں پی آئی اے کے شیئرز کی قیمت میں 650 فیصد سے زائد کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ، ،،،
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »

گوگل کے نئے فیچر سے گمشدہ اینڈرائیڈ فون کو انٹرنیٹ کے بغیر ڈھونڈنا ممکن ہو جائے گااس فیچر پر گوگل کی جانب سے کافی عرصے سے کام کیا جا رہا تھا۔
ذریعہ: geonews_urdu - 🏆 15. / 53 مزید پڑھ »

جی میل میں ایک بہترین فیچر کا اضافہاس فیچر سے کسی بھی ای میل کو پڑھنے کی بجائے آپ اس کا خلاصہ یا سمری دیکھ سکیں گے۔
ذریعہ: geonews_urdu - 🏆 15. / 53 مزید پڑھ »

اوپن اے آئی اور گوگل کے مقابلے پر میٹا اے آئی کی نئی ویب سائٹ متعارفاس نئی ویب سائٹ کا انٹرفیس اوپن اے آئی کے چیٹ جی پی ٹی سے کافی حد تک ملتا جلتا ہے۔
ذریعہ: geonews_urdu - 🏆 15. / 53 مزید پڑھ »