گلیشیئر کے خاتمے پر تعزیتی تقریب منعقد - ایکسپریس اردو

  • 📰 ExpressNewsPK
  • ⏱ Reading Time:
  • 58 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 26%
  • Publisher: 53%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

مزید پڑھئے:

آئس لینڈ میں 700 سال قدیم گلیشیئر اب نہیں رہا اور سینکڑوں افراد نے اس کی آخری رسومات میں شرکت کی ہے ۔ فوٹو: دی گارجیئنآئس لینڈ میں ایک گلیشیئر گھل کر ختم ہوگیا، جس کی یاد میں باقاعدہ ایک تعزیتی تقریب منعقد کی گئی ہے۔ اس تعزیتی تقریب میں درجنوں افراد نے شرکت کرکے دنیا کی توجہ آب و ہوا میں ہونے والی تبدیلیوں کی جانب مبذول کرائی ہے۔

یہ 700 سال قدیم مشہور گلیشیئر تھا جسے ’اوکجوکل‘ گلیشیئر کا نام دیا گیا تھا۔ ماہرین نے خبردار کیا ہے کہ اس علاقے میں موجود مزید 400 گلیشیئروں کا اختتام بھی کچھ اسی طرح ہوسکتا ہے۔ شرکا نے اس موقع پر بینر اور پلے کارڈ بھی اٹھارکھے تھے جن پر زمین سے پیار اور ماحول کے سدھار کےنعرے درج تھے۔ ایک بینر پر کلائمیٹ ایمرجنسی کا نعرہ بھی درج تھا۔

اس موقع پر لوگوں نے خاموشی اختیار کی اور گلیشیئر کی یاد میں شاعری بھی پیش کی۔ آئس لینڈ کے مشہور ارضیات داں اوڈر سگروسون نے کہا کہ یہ گلیشیئر دس برس قبل ہی ختم ہوگیا تھا جس کا محض باضابطہ اعلان آج کیا گیا ہے۔ گلیشیئر کے پاس ہی ایک بڑے پتھر پر یادگاری تختی بھی لگائی گئی ہے۔ تقریباً 100 لوگ دو گھنٹے پیدل چل کر گلیشیئر کے مقام تک پہنچے تھے اور 18 اگست کو مختلف لوگوں نے گلیشیئر کی یاد میں گفتگو بھی کی۔ ماہرین کے مطابق گلیشیئر کا رقبہ چھ مربع میل تھا جس کا پانی لوگوں نے استعمال کیا تھا۔ اس موقع پر آئس لینڈ کی سابق صدر میری رابنسن نےکہا ’گلیشیئر کی علامتی موت ہم سب کےلیے ایک تنبیہ ہے اور ہمیں اس پر فوری عمل کرنا ہوگا۔‘

اس موقع پر موسم اور آب و ہوا میں تبدیلی کے ماہرین نے کہا کہ اگر اسی تیز رفتاری سے گلیشیئر پگھلتے رہے تو آئس لینڈ کے تمام گلیشیئر اگلے 200 برس میں ختم ہوجائیں گے۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 13. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

ٹی بی کی جان لیوا قسم کے لیے نئی دوا کے استعمال کی منظوری - ایکسپریس اردوامریکی فوڈ اینڈ ڈرگ ایڈمنسٹریشن نے ٹی بی کی ایسی قسم کے لیے نئی دوا کی منظوری دی ہے جو لاعلاج تھی
ذریعہ: ExpressNewsPK - 🏆 13. / 53 مزید پڑھ »

تہران برٹش کونسل کی ایرانی خاتون ورکر کی 10 سال قید کی سزا کی توثیقتہران برٹش کونسل کی ایرانی خاتون ورکر کی 10 سال قید کی سزا کی توثیق Tehran BritishCounsil Worker IranianWoman FinalAppeal Condemned10Years IntelligenceServices America EuropeanUnion
ذریعہ: Nawaiwaqt_ - 🏆 6. / 63 مزید پڑھ »

ہر قسم کی بدعنوانی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں، چیئرمین نیباسلام آباد: قومی احتساب بیورو کے سربراہ جسٹس (ر) جاوید اقبال نے کہا ہے کہ ہرقسم کی بدعنوانی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔ چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کی جانب سے جاری بیان میں
ذریعہ: newsonepk - 🏆 18. / 51 مزید پڑھ »

ہر قسم کی بدعنوانی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں: چیئرمین نیبہر قسم کی بدعنوانی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں: چیئرمین نیب Chairman NAB PTIofficial MediaCellPPP pmln_org MoIB_Official pid_gov Pakistan
ذریعہ: Nawaiwaqt_ - 🏆 6. / 63 مزید پڑھ »

ہر قسم کی بدعنوانی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں: چیئرمین نیبہر قسم کی بدعنوانی کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں: چیئرمین نیب Read News ChairmanNAB PTIofficial MediaCellPPP pmln_org MoIB_Official pid_gov
ذریعہ: Waqtnewstv - 🏆 10. / 59 مزید پڑھ »

وزیراعظم کی ہدایت کیخلاف پنجاب کے قانون سازوں کی تنخواہوں میں اضافہوزیراعظم کی ہدایت کیخلاف پنجاب کے قانون سازوں کی تنخواہوں میں اضافہ تفصیلات جانئے: DailyJang
ذریعہ: jang_akhbar - 🏆 7. / 63 مزید پڑھ »