گلشن اقبال میں کوچنگ سینٹر کے اندر فائرنگ سے طالبعلم جاں بحق - ایکسپریس اردو

  • 📰 ExpressNewsPK
  • ⏱ Reading Time:
  • 58 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 27%
  • Publisher: 53%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

مزید پڑھیں: ExpressNews

گلشن اقبال میں کوچنگ سینٹر کے اندر فائرنگ کے واقعے میں طالبعلم جاں بحق ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق گلشن اقبال کے علاقے بلاک 13 ڈی مدینہ مسجد کے قریب واقع کوچنگ سینٹر میں فائرنگ کے واقعہ میں 19 سالہ طالبعلم احسن ولد اختر شدید زخمی ہوگیا جسے تشویشناک حالت میں سول اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ اس حوالے سے ایس ایس پی ایسٹ عبدالرحیم شیراز کے مطابق نوجوان کو بڑے اسلحے سے فائرنگ کر کے قتل کیا گیا، جمعرات کو کوچنگ سینٹر میں کچھ طلبہ کے درمیان جھگڑا ہوا تھا جس پر انتظامیہ نے صلح کرا دی تھی تاہم جمعہ کو ایک نوجوان اپنے ہمراہ دیگر لڑکوں کو لایا اور کوچنگ سینٹر میں طالبعلم احسن پر کلاشنکوف سے فائرنگ کر دی اور اپنے ساتھیوں سمیت فرار ہوگیا۔

پولیس کے مطابق ابتدائی طور پر معلوم ہوا ہے کہ ملزم بوری میں کلاشنکوف چھپا کر لایا۔ گلشن اقبال پولیس کے مطابق فائرنگ کے واقعہ میں ایک بچہ بھی زخمی ہوا ہے، مقتول احسن نے میٹرک پاس کیا تھا اور وہ فرسٹ ایئر کا طالبعلم تھا جبکہ ملزم لقمان جس نے فائرنگ کی تھی وہ نویں جماعت کا طالبعلم ہے۔ پولیس نے بتایا کہ مقتول او ملزم دونوں ہی گلشن اقبال ضیا کالونی کچی آبادی کے رہائشی ہیں تاہم پولیس فرار ہونے والے ملزم لقمان کی تلاش میں چھاپے مار ہی ہے تاہم فوری طور پر جھگڑے کی وجہ کا بھی تعین نہیں ہو سکا۔ پولیس نے ضابطے کی کارروائی کے بعد لاش ورثا کے حوالے کر دی۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 13. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

کراچی: گلشن اقبال 13 ڈی کےکوچنگ سینٹر میں فائرنگ، طالبعلم جاں بحقکراچی: (ویب ڈیسک) گلشن اقبال بلاک 13 ڈی کے ایک کوچنگ سینٹر میں فائرنگ سے ایک طالب علم جاں بحق جبکہ دوسرا زخمی ہو گیا۔
ذریعہ: DunyaNews - 🏆 1. / 83 مزید پڑھ »

کراچی: گلشن اقبال 13 ڈی کےکوچنگ سینٹر میں فائرنگ، طالبعلم جاں بحقپولیس حکام کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز کوچنگ میں کچھ طلبہ کا جھگڑا ہوا تھا صلح کے باوجود آج ایک طالبعلم کلاشنکوف لے آیا: مزید پڑھیں:
ذریعہ: geonews_urdu - 🏆 15. / 53 مزید پڑھ »

کراچی: گلشن اقبال 13 ڈی کےکوچنگ سینٹر میں فائرنگ، طالبعلم زخمیپولیس حکام کا کہنا ہے کہ گزشتہ روز کوچنگ میں کچھ طلبہ کا جھگڑا ہوا تھا جس پر انتظامیہ نے صلح کرادی تھی صلح کے بعد آج کیا ہوا؟ جانیے:
ذریعہ: geonews_urdu - 🏆 15. / 53 مزید پڑھ »

لکی مروت میں فائرنگ سے پولیس اہلکار اور دوست جاں بحق - ایکسپریس اردولاشوں کو اسپتال منتقل کردیا گیا، پولیس نے واقعے کی تفتیش شروع کردی ارض وطن کو جرنیلوں، ججوں اور ملاں نے عفریت و طلسم کدہ ، بنا دیا گیا ھے کہ ۔۔۔،،، اب ھر دن گزارنے کیلئے کم از کم ایک محب وطن کی بھلی/ قربانی ( شہید ) ھونا۔۔۔ فرض عین ھو گیا ھے ۔۔،، الشفیق
ذریعہ: ExpressNewsPK - 🏆 13. / 53 مزید پڑھ »

کوچنگ سینٹر میں طالب علم نے فائرنگ کردیکراچی: کوچنگ سینٹر میں طالب علم کی فائرنگ، ساتھی جاں بحق ARYNewsUrdu Karachi
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »

کوچنگ سینٹر میں طالب علم نے فائرنگ کردیکراچی: کوچنگ سینٹر میں طالب علم نے فائرنگ کردی ARYNewsUrdu Karachi
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »