کیا سخت گرمی یاسیت، ڈپریشن اور منشیات کی لت میں مبتلا کر سکتی ہے؟

  • 📰 arynewsud
  • ⏱ Reading Time:
  • 53 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 24%
  • Publisher: 63%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

کیا سخت گرمی یاسیت، ڈپریشن اور منشیات کی لت میں مبتلا کر سکتی ہے؟ arynewsurdu

امریکا میں ہونے والے ایک وسیع سطح کے تحقیقی مطالعے میں ماہرین نے ہیٹ اسٹروک اور دماغی امراض کے درمیان تعلق دریافت کر لیا ہے۔میں شائع ہوئی، اور یہ تحقیق بوسٹن یونیورسٹی اسکول آف میڈیسن کی پبلک ہیلتھ کی پروفیسر امروتا شرما اور دیگر نے کی ہے۔ محققین کا نتائج کے حوالے سے کہنا ہے کہ سخت گرمی اور ہیٹ اسٹروک سے دماغی عوارض اتنے بڑھ جاتے ہیں کہ انھیں فوری طور پر اسپتال لے جانا پڑتا ہے۔

اس تحقیق سے قبل بھی ریسرچ اسٹڈیز میں کسان، چرواہوں اور مچھیروں کے حوالے سے آب و ہوا میں تبدیلی اور دماغی تناؤ، نفسیاتی عوارض کے درمیان تعلق کی نشان دہی کی جا چکی ہے۔ موجودہ تحقیقی سروے میں لگ بھگ 20 لاکھ امریکیوں کا ڈیٹا لیا گیا، ماہرین نے جائزہ لیا کہ سخت گرمیوں میں ان کی دماغی کیفیت کیا تھی؟ انھوں نے دیکھا کہ وہ گرمی کے ہاتھوں دماغی طور پر وہ کسی عارضے کے شکار تو نہیں ہوئے۔ محققین نے اس ڈیٹا کے علاوہ اسپتالوں کے ڈیٹا کا بھی جائزہ لیا کہ گرمیوں کے دنوں میں لوگ ایمرجنسی میں اسپتال گئے تو کتنے افراد دماغی طور پر پریشان یا کسی منفی کیفیت کے شکار تھے۔

محققین نے ریسرچ کے بعد خلاصہ کیا کہ سخت گرمی اور ہیٹ اسٹروک کی کیفیت لوگوں میں یاسیت، تناؤ، ڈپریشن، منشیات اور سکون آور ادویہ کا استعمال بڑھاتی ہے اور یہاں تک کہ لوگ خود کو بھی نقصان پہنچا سکتے ہیں۔ دوسری جانب شدید گرمی امراضِ قلب کو بھی بڑھا سکتی ہے، گرمی اور نفسیاتی اثرات کی تحقیقات میں کل 22 لاکھ سے زائد افراد کا جائزہ لیا گیا، معلوم ہوا کہ اگرچہ یہ افراد کچھ عارضوں کے شکار تھے لیکن گرمی سے ان کے مرض کی شدت بڑھ گئی یہاں تک کہ انھیں فوری طور پر اسپتال لے جانا پڑ گیا۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔

Subscribe our channel and get latest upsates regarding upcoming cell phones samsunggalaxy

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 5. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

روس نے گرفتار یوکرینی پائلٹ کے ساتھ کیا کیا؟روس نے گرفتار یوکرینی پائلٹ کے ساتھ کیا کیا؟ ARYNewsUrdu
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »

بیوی سے جھگڑے کے بعد 42سالہ شخص نے اپنے ساتھ کیا ظلم کیا۔۔؟42سالہ رمضان کا اپنی بیوی کے ساتھ جھگڑا ہوا، جس کے بعد اس نے اپنے اوپر پٹرول چھڑک کر آگ لگا دی، ریسکیو 1122 کی ٹیم نے اطلاع ملنے پر متاثرہ شہری کو فوری طبی
ذریعہ: 24NewsHD - 🏆 19. / 51 مزید پڑھ »

نعرے خواہ کتنے ہی سخت ہوں، کسی صورت جرم نہیں ہوسکتے، اسلام آباد ہائیکورٹ - ایکسپریس اردوریاستی ذمہ داران کی جانب سے تشدد اور بغاوت کی کارروائیاں ناقابل معافی اور ناقابل برداشت ہیں، چیف جسٹس ہائیکورٹ ہائیکورٹ نوں کی ہو گیا۔ میرا خیال ہے کوئی بریگیڈیئر ، کرنل یاں میجر صاب کوئی خبر لیں ورنہ تو ایک دن یہ لوگ بھی کٹہرے میں نظر آئیں گے۔ 🤲 پھر تو ہتک عزت کا قانون بھی ختم کر دیں اور عدالتیں اپنے خلاف ہونے والی باتیں بھی برداشت کریں۔ پی ٹی آئی والوں کے خیال میں نعرے نواز شریف کے خلاف ہوں تب وہ عوام کا جمہوری حق ہوتے ہیں باقی انکے اپنے خلاف ہوں تو جرم ہیں۔
ذریعہ: ExpressNewsPK - 🏆 13. / 53 مزید پڑھ »

کیا طنزو مزاح اور حقیقی باتوں میں واضح فرق بتایا جا سکتا ہے؟
ذریعہ: Aaj_Urdu - 🏆 8. / 63 مزید پڑھ »

راولپنڈی ٹیسٹ میچ کے دوران کرکٹ شائقین نے شین وارن کو خراج عقیدت پیش کیاعظیم آسٹریلوی لیگ اسپنر کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے پہلے ٹیسٹ میچ کے دوسرے دن کے آغاز سے قبل ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی گئی Read News Rawalpindi TheRealPCB CricketAus Cricket Pakistan ShaneWarne ICC ICCMediaComms
ذریعہ: Waqtnewstv - 🏆 10. / 59 مزید پڑھ »

کیا کے بعد ٹویوٹا کی قیمتوں میں بھی بڑا اضافہکیا کےبعد ٹویوٹاموٹرزنے بھی گاڑیوں کی قیمت میں بڑا اضافہ کردیا۔
ذریعہ: 24NewsHD - 🏆 19. / 51 مزید پڑھ »