کیا آپ اٹلی میں صرف 195 روپے میں گھرخریدنا چاہیں گے؟

  • 📰 SAMAATV
  • ⏱ Reading Time:
  • 45 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 21%
  • Publisher: 51%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

اٹلی کی اس ون يورو نامی اسکيم کا مقصد اٹلی کے ایک علاقےکی آبادی بڑھانا ہے۔ یہ کیسترو فگنینو نامی ایک گاؤں ہے جو اٹلی کے دارالخلافے روم سے 140 ميل کی دوری پر پہاڑوں کے دامن ميں واقع ہے

Posted: Dec 4, 2020 | Last Updated: 2 hours agoاگر آپ اٹلی ميں جائيداد بنانا چاہتے ہيں اور آپ کے پاس پيسے بھی نہيں تو پريشان ہونے کی ضرورت نہيں کیوں کہ وہاں ایک زبردست اسکیم کا آغاز کیا گیا ہے جس تحت صرف ایک یورو میں گھر کا مالک بنا جاسکتا ہے۔

اٹلی کی اس ون يورو نامی اسکيم کا مقصد اٹلی کے ایک علاقےکی آبادی بڑھانا ہے۔ یہ کیسترو فگنینو نامی ایک گاؤں ہے جو اٹلی کے دارالخلافے روم سے 140 ميل کی دوری پر پہاڑوں کےدامن ميں واقع ہے۔ یہاں بڑی تعداد میں عمارتيں برائے فروخت ہيں اور فی عمارت کی قيمت صرف ايک يورو یعنی تقریباً 195 پاکستانی روپے ہے۔کیسترو فگنینو ميں 1930 ميں ڈھائی ہزار سے زائد خاندان آباد تھے جو اب اپنے اہل خانہ کے ہمراہ ديگر علاقوں کو ہجرت کرچکے ہیں اور وہاں اب يہاں صرف 900 افراد ہی مقيم ہيں جن ميں سے 70 فيصد افراد 70 سال سے زائد عمر کے ہیں۔

اس انتہائی کم خرچ ون يورو اسکيم سے فائدہ اٹھایا جاسکتا ہے لیکن صرف ایک بات کا خیال رہے کہ یہ ہے ایک چھوٹا سا گاؤں اور یہاں کی گلیاں اتنی تنگ ہیں کہ ان میں گاڑیاں داخل نہیں ہوسکتیں۔ خیر یہ اب اتنا بڑا مسئلہ بھی نہیں ہے اور خصوصاً ایسے لوگ تو وہاں ضرور ہی جانا چاہیں گے جنہیں فطرت سے اور پہاڑی علاقوں کے حسن سے پیار ہو۔ تو پھر کیا سوچا آپ نے، ہوجائے ایک کوشش؟

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔

Yes

Yes

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 22. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات