کوٹلی میں سیلابی ریلے سے مکان منہدم، سات بچے اور تین خواتین جاں بحق - ایکسپریس اردو

  • 📰 Roznama_Express
  • ⏱ Reading Time:
  • 50 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 23%
  • Publisher: 53%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

جاں بحق ہونے والے تمام افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے

کوٹلی میں شدید بارشوں اور سیلابی ریلے کے سبب مکان گرنے کے نتیجے میں سات بچے اور تین خواتین جاں بحق ہوگئیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق کوٹلی آزاد کشمیر دریائے پونچھ میں اونچے درجے کا سیلابی ریلا داخل ہوا، شدید بارشوں اور سیلابی ریلے کی وجہ سے تائی منڈھول میں مکان گرگیا جس کے نیچے 12 افراد دب گئے جن میں سے 10 جاں بحق ہوگئے۔ امدادی ذرائع کے مطابق ملبے میں دبے افراد کو نکالنے کے لیے آپریشن کیا گیا جس میں جاں بحق اور بچ جانے والے دو افراد کو کوٹلی اسپتال منتقل کیا گیا۔ انتظامیہ نے علاقے میں ہائی الرٹ کرتے ہوئے لوگوں کو وہاں سے نکلنے کی ہدایت کی۔

جاں بحق ہونے والوں میں سات بچے اور تین خواتین شامل ہیں، تمام افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے ہے۔ شدید بارش سے نالے میں طغیانی کے باعث زخمیوں کو ہسپتال منتقل کرنے میں مشکل پیش آئی، مکان مکمل تباہ ہونے سے ڈیڈ باڈیز کو اسکول میں رکھا گیا۔ اطلاعات کے مطابق جاں بحق بچوں میں ایک بچہ مہمان بھی تھا۔ وزیر اعظم آزاد کشمیر تنویر الیاس نے ہلاکتوں پر دل افسوس کا اظہار کیا ہے اور کہا ہے کہ جاں بحق افراد کے لواحقین کے دکھ میں برابر کے شریک ہیں، غم کی اس گھڑی میں لواحقین کے ساتھ ہیں، اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ جاں بحق بچوں کے لواحقین کو صبر جمیل عطا فرمائے۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔

.

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 12. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

جولائی میں ہدف سے زیادہ ٹیکس وصول، مزید اضافے کیلیے نادرا سے مدد طلب - ایکسپریس اردورواں مالی سال انکم ٹیکس گوشوارے جمع کرانے والوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے، اعلامیہ Don't ask Nadra. Get recoveries from the crime syndicate out on bail.
ذریعہ: ExpressNewsPK - 🏆 13. / 53 مزید پڑھ »

بھارت سے چھوڑےگئے پانی سے دریائے پونچھ میں اونچے درجےکا سیلاب،کئی دیہات زیر آبراجن پور میں دریائے سندھ میں پانی کی سطح میں اضافے پر مقامی افرادکی نقل مکانی شروع ہوگئی کل پھر تین عمرانڈو از خود نوٹس لیینے کیلۓ بیتاب ہوں گے کب یہ ڈیم بنائیں گے Allah Pak rehm farmai Ameen
ذریعہ: geonews_urdu - 🏆 15. / 53 مزید پڑھ »

اسپین اور برازیل میں‌ منی پاکس سے دو اموات، کیسز تیزی سے بڑھنے لگےاسپین اور برازیل میں‌ منی پاکس سے دو اموات، کیسز تیزی سے بڑھنے لگے arynewsurdu Is baar lagta hai America monkey pocks pr dollar de ga,....
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »

منکی پاکس سے ایشیا میں پہلی ہلاکت بھارت میں رپورٹیہ دنیا میں منکی پاکس کی حالیہ وبا کے دوران چوتھی جبکہ ایشیا میں پہلی ہلاکت ہے۔
ذریعہ: geonews_urdu - 🏆 15. / 53 مزید پڑھ »

جھل مگسی میں بارشوں سے متاثرہ لوگ کھلے آسمان تلے پانی میں رہنے پر مجبوربیلہ میں بھی سیلابی ریلے نے کئی مکانات کوتباہ کردیا، لوگوں کی جان پر کھیل کر نقل مکانی وہ کسی محفوظ مقام کی طرف جاتے نظر آرہے ہیں. رہائش اختیار کیے ہوئے نہیں FakharImam41 ماشاءاللہ
ذریعہ: geonews_urdu - 🏆 15. / 53 مزید پڑھ »

سیلابی ریلوں نے تباہی مچا دی,بلوچستان میں ہلاکتوں کی تعداد 124 ہو گئیسیلابی ریلوں نے بلوچستان، پنجاب، سندھ اور خیبر پختون خوا میں تباہی مچا دی. بلوچستان میں سیلابی ریلے 124 جانیں لے گئے۔ملک بھر میں  سیلاب کے باعث سیکڑوں dpr_gob GovtofPakistan Ya Allah, apna khas Karam farma ore sab ko is preshani ore afat say Mehfooz farma Jo is men fot hogaey unko Jannatulfirdous men ala muqaam ata farma Ameen
ذریعہ: Nawaiwaqt_ - 🏆 6. / 63 مزید پڑھ »