کوویڈ 19 کی نئی قسم ابھرنے سے عالمی کیسز میں 80 فیصد اضافہ

  • 📰 24NewsHD
  • ⏱ Reading Time:
  • 43 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 20%
  • Publisher: 51%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او)نے کہا ہے کہ گزشتہ ایک ماہ کے دوران دنیا بھر میں کوویڈ 19 کے کیسز کی تعداد میں 80 فیصد اضافہ ہوا ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق ڈبلیو ایچ او نے مئی میں کہا تھا کہ کووڈ 19 کی وبا اب عالمی طبی ایمرجنسی نہیں رہی، مگر ساتھ میں خبردار کیا تھا کہ وائرس تاحال خود کو تبدیل کر رہا ہے، جس کے باعث اس کی لہریں دیکھنے میں آ سکتی ہیں۔عالمی ادارے نے کہا کہ 10 جولائی سے 6 اگست کے دوران دنیا بھر میں کوویڈ کے لگ بھگ 15 لاکھ نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

عالمی ادارے کا کہنا تھا کہ کیسز اور اموات کی تعداد حقیقی اعداد و شمار کی عکاسی نہیں کرتی کیونکہ زیادہ تر ممالک میں اب کوویڈ ٹیسٹنگ کم کی جا رہی ہے۔ ڈبلیو ایچ او نے بتایا کہ زیادہ تر نئے کیسز مغربی بحر الکاہل کے خطے میں دیکھنے میں آئے جہاں بیماری کی شرح میں 137 فیصد اضافہ ہوا،امریکا، برطانیہ، فرانس اور جاپان سمیت متعدد ممالک میں حالیہ ہفتوں کے دوران کوویڈ کیسز کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہوا ہے۔اس سے قبل 9 اگست کو ڈبلیو ایچ او نے کورونا وائرس کی قسم اومیکرون کی ذیلی قسم ای جی 5 کے بارے میں کہا تھا کہ اس پر نظر رکھی جا رہی ہے کیونکہ وہ تیزی سے پھیل رہی...

ڈبلیو ایچ او کے مطابق وسط جولائی میں رپورٹ کیے گئے 17 فیصد سے زیادہ کیسز ای جی 5 کا نتیجہ تھے،یہ نئی قسم بظاہر دیگر اقسام کے مقابلے میں زیادہ تیزی سے پھیلنے کی صلاحیت رکھتی ہے اور عالمی ادارہ صحت کے مطابق یہ بیماری کے خلاف حاصل قوت مدافعت کے خلاف بھی مزاحمت کر سکتی ہے۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 19. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

کووڈ 19 کی نئی قسم کے کیسز میں 80 فیصد اضافہ - ایکسپریس اردوڈبلیو ایچ او کے مطابق دنیا بھرمیں 10 جولائی سے 6 اگست کے درمیان 15 لاکھ کے قریب نئے کیسز رپورٹ کیے گئے
ذریعہ: ExpressNewsPK - 🏆 13. / 53 مزید پڑھ »

وائرس کی ایک نئی قسم کے ابھرنے سے کووڈ کے عالمی کیسز میں 80 فیصد اضافہ ریکارڈعالمی ادارہ صحت نے بتایا کہ 10 جولائی سے 6 اگست کے دوران دنیا بھر میں کووڈ کے لگ بھگ 15 لاکھ نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔
ذریعہ: geonews_urdu - 🏆 15. / 53 مزید پڑھ »

ویرات کوہلی انسٹاگرام سے سب سے زیادہ کمانے والے بھارتینئی دہلی: (دنیا نیوز) عالمی شہرت یافتہ کرکٹر ویرات کوہلی بھارت میں انسٹاگرام سے سب سے زیادہ کمانے والے شہری بن گئے۔
ذریعہ: DunyaNews - 🏆 1. / 83 مزید پڑھ »

ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح میں 0.69 فیصد کا مزید اضافہ ہو گیاہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح میں 0.69 فیصد کا مزید اضافہ ہو گیا.ادارہ شماریات نے مہنگائی کے ہفتہ وار اعدادوشمار جاری کر دیے۔ادارہ شماریات کے مطابق سالانہ
ذریعہ: Nawaiwaqt_ - 🏆 6. / 63 مزید پڑھ »

انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں معمولی اضافہانٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 15 پیسے بڑھ کر 287 روپے 75 پیسے ہوگئی۔ DailyJang
ذریعہ: jang_akhbar - 🏆 7. / 63 مزید پڑھ »

سونے کی فی تولہ قیمت میں آج بھی اضافہ، عالمی مارکیٹ میں کمی - ایکسپریس اردوسونے کی فی تولہ قیمت میں آج بھی اضافہ، عالمی مارکیٹ میں کمی مزید پڑھیں: ExpressNews
ذریعہ: Roznama_Express - 🏆 12. / 53 مزید پڑھ »