کوئی شہادت نہیں کوئی کیس نہیں بس دباؤ بڑھانے اور سیاستدانوں کو بدنام کرنے کیلئے نیب کو استعمال کیا جا رہا ہے:شاہد خاقان

  • 📰 Nawaiwaqt_
  • ⏱ Reading Time:
  • 64 sec. here
  • 3 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 29%
  • Publisher: 63%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

کوئی شہادت نہیں، کوئی کیس نہیں بس دباؤ بڑھانے اور سیاستدانوں کو بدنام کرنے کیلئے نیب کو استعمال کیا جا رہا ہے:شاہد خاقان Islambad SKhaqanAbbasi NAB Used Increase Pressure Defame Politicians pmln_org president_pmln pid_gov

اسلام آباد کی احتساب عدالت میں ایل این جی کیس کی سماعت ہوئی۔ قومی احتساب بیورو کی جانب سے ایک بار پھر ایل این جی ضمنی ریفرنس دائر کرنے کیلئے وقت دینے کی استدعا کی گئی اور موقف اپنایا گیا کہ نیا ریکارڈ ملا۔ضمنی ریفرنس تیاری کے آخری مراحل میں ہے۔

عدالت نے نیب پراسیکیوٹر کی استدعا منظور کرتے ہوئے حکم دیا کہ قومی احتساب بیورو 6 اگست تک ضمنی ریفرنس دائر کرے، سابق وزیراعظم شاہد خاقان عباسی پر فرد جرم کی کارروائی بھی ضمنی ریفرنس دائر ہونے تک موخر کر دی گئی۔عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ قومی احتساب بیورو گزشتہ دو سال سے صرف سوالنامے دے رہا ہے، بغیر کسی جواز کے گرفتار کیا گیا، 70 دن نیب نے ریمانڈ لیا لیکن اس دوران ایک سوال تک نہیں پوچھا گیا، مجموعی طور پر 8 ماہ تک قید میں رکھا...

سابق وزیراعظم نے کہا کہ کوئی شہادت نہیں، کوئی کیس نہیں بس دباؤ بڑھانے اور سیاستدانوں کو بدنام کرنے کیلئے نیب کو استعمال کیا جا رہا ہے، جو سوال کیا، جو کاغذ مانگا، ہم نے مہیا کیا۔ انہوں نے چیلنج کیا کہ نیب نے جو تفتیش کرنی ہے ٹی وی کیمرہ لگا کر تفتیش کرے، عدالتی کارروائی بھی کیمرے لگا کر ہونی چاہیے۔شاہد خاقان عباسی کا کہنا تھا کہ راجہ پرویز اشرف کو 12 سال بعد بری کر دیا گیا لیکن جو اس عرصے میں بے عزتی ہوئی اس کا کون ذمہ دار ہے، کسی کے پاس کوئی جواب ہے ؟ پہلے تفتیش کریں، الزام لگائیں پھر عدالت...

لیگی رہنما نے مزید کہا تمام الزامات بے بنیاد ہیں، عمران خان سے ملک نہیں چل رہا، واضح حقیقت ہے کہ حکومت ناکام ہوچکی، حکومت کا ہر لمحہ ملک پر بھاری ہے، عمران خان کہتے ہیں انہیں مائنس ون کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے، وہ خود بتا دیں کون انہیں مائنس کر کے اقتدار میں آنا چاہتا ہے؟۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 6. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

کشمیریوں کی حالتِ زار کو اس تصویر سے بہتر کوئی چیز بیان نہیں کرسکتی: شاہد آفریدیلاہور: (ویب ڈیسک) پاکستانی کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے سے مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی فوج کے ہاتھوں نواسے کے سامنے شہید ہونے والے نانا کی تصویر شیئر کرتے ہوئے لکھا ہے کہ کشمیریوں کی حالتِ زار کو اس تصویر سے بہتر کوئی چیز بیان نہیں کرسکتی۔
ذریعہ: DunyaNews - 🏆 1. / 83 مزید پڑھ »

’آل اپوزیشن ’مائنس ‘ ہوچکی، ان کا اب کوئی مستقبل نہیں ہے‘’آل اپوزیشن ’مائنس ‘ ہوچکی، ان کا اب کوئی مستقبل نہیں ہے‘ ARYNewsUrdu
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »

اس وقت پاکستان میں مائنس ون کا کوئی ماحول نہیں ہے، فواد چودھریلاہور: (دنیا نیوز) وفاقی وزیر سائنس وٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے کہ اس وقت ملک میں مائنس ون کا کوئی ماحول ہے اور نہ ہی حکومت کو کوئی سیاسی چیلنج درپیش ہے۔
ذریعہ: DunyaNews - 🏆 1. / 83 مزید پڑھ »

پاک فوج کے اضافی دستوں کی تعیناتی میں کوئی حقیقت نہیں: شاہ محمود قریشی
ذریعہ: DunyaNews - 🏆 1. / 83 مزید پڑھ »

ایسے حالات میں مجھے ماسک پہننے سے کوئی مسئلہ نہیں ہے ڈونلڈ ٹرمپکورونا وائرس کے دوران تقریبات میں ماسک نہ پہننے والے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ انہیں سخت حالات میں ماسک پہننے سے کوئی مسئلہ نہیں ہے اور انہیں
ذریعہ: Nawaiwaqt_ - 🏆 6. / 63 مزید پڑھ »

پاک فوج کے اضافی دستوں کی تعیناتی میں کوئی حقیقت نہیں: شاہ محمود قریشی
ذریعہ: roznamadunya - 🏆 14. / 53 مزید پڑھ »