کوئٹہ میں طوفانی بارشیں، چھتیں، دیواریں گرنے سے 3 خواتین سمیت 6 جاں بحق

  • 📰 DunyaNews
  • ⏱ Reading Time:
  • 51 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 24%
  • Publisher: 83%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

کوئٹہ: (دنیا نیوز) بلوچستان بھر میں بارشوں کا سلسلہ جاری ہے، کوئٹہ میں چھتیں گرنے اور دیواریں منہدم ہونے کے مختلف واقعات میں 3 خواتین سمیت 6 افراد جاں بحق اور 20 زخمی ہوئے۔ مشرقی بائی پاس کے علاقے میں ڈیم کے قریب دو پچیاں برساتی پانی میں بہہ گئیں۔

تفصیلات کے مطابق کوئٹہ سمیت بلوچستان کے بیشتر اضلاع میں وقفے وقفے سے بارش کا سلسلہ جاری ہے، صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں طوفانی بارش سے نشیبی علاقے زیر آب آگئے، نواحی علاقوں میں درجنوں کچے مکانات کو نقصان پہنچا۔

کوئٹہ کے علاقے سریاب میں چھت گرنے اور دیواریں منہدم ہونے کے مختلف واقعات میں 3 خواتین سمیت 6 افراد جاں بحق ہوئے، مشرقی بائی پاس کے علاقے میں ڈیم کے قریب دو پچیاں برساتی پانی میں بہہ گئیں جن کی تلاش جاری ہے،، شہر کے مختلف علاقوں میں 20 افراد زخمی بھی ہوئے۔کیسکو حکام کا کہنا ہے کہ شہر میں بجلی مرحلہ وار بحال کی جا رہی ہے جبکہ شہر کا بڑا حصہ صبح سے بجلی سے محروم ہے۔

اُدھر مشیر داخلہ و پی ڈی ایم اے میرضیا لانگو نے حالیہ بارشوں سے پیدا ہونیوالی صورتحال پر کوئٹہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان میں مون سون کی بارشیں گزشتہ روز سے شروع ہوچکی ہیں، بارشوں سےاب تک کوئٹہ میں 6 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ضرورت کے مطابق پی ڈی ایم اے کی جانب سے بارشوں سے متاثر ہونیوالے اضلاع میں امدادی سامان بھجوایا جا رہا ہے۔

مشیر داخلہ کا کہنا تھا کہ بارشوں کے بعد حکومت بلوچستان، پی ڈی ایم اے اور تمام متعلقہ ادارے الرٹ ہیں جہاں جس چیز کی ضرورت ہوگی وہاں پہنچائی جائے گی،، ہنگامی صورتحال سے نمٹنے کے لیے بلوچستان کے تمام ڈویژنل اور ڈسٹرکٹ ہیڈ کوارٹر میں پی ڈی ایم اے کے آفس بنائے جائیں گے۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 1. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

بلوچستان: ژوب میں مسافر کوچ کھائی میں گرنے سے 19افراد جاں بحق,12 زخمیکوئٹہ: بلوچستان کے شہر ژوب میں مسافر کوچ کھائی میں جاگرنے کے باعث 19 افراد جاں بحق جبکہ 12 زخمی ہو گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق یہ افسوسناک واقعہ ژوب میں ضلع
ذریعہ: Nawaiwaqt_ - 🏆 6. / 63 مزید پڑھ »

تیل کی عالمی قیمتوں میں اضافےکے بعد امارات میں پیٹرول کی قیمتوں میں کتنا اضافہ ہوا؟امارات میں مئی میں پیٹرول کے نرخوں میں قدرے کمی آئی تھی لیکن جولائی میں ایندھن کی قیمتوں میں مسلسل دوسرے مہینے اضافہ ہوا Apky ghand jtny Ab aalmi qeematein yad aa gaye geo ko ... Bikao media Kuto ab yehi dekao gy PaidMedia
ذریعہ: geonews_urdu - 🏆 15. / 53 مزید پڑھ »

اٹلی میں برفانی تودہ گرنے سے 6 کوہ پیما ہلاک،متعدد زخمی5 ہیلی کاپٹر اور درجنوں ریسکیو اہلکار امدادی کاموں میں مدد کے لیے جائے وقوعہ پر بھیجے گئے ہیں،حکام DGISPR: Ye barfaani tooda pak fooj ny giraya
ذریعہ: geonews_urdu - 🏆 15. / 53 مزید پڑھ »

کوئٹہ سے راولپنڈی جانے والی بس کھائی میں جاگری، 5افراد جاں بحق - ایکسپریس اردوکوئٹہ سے راولپنڈی جانے والی بس کھائی میں جاگری، 5افراد جاں بحق مزید پڑھیں: ExpressNews إِنَّا لِلّهِ وَإِنَّـا إِلَيْهِ رَاجِعونَ اللہ تعالٰی معاف فرمائے جو زخمی ہوئے انہیں صحت دے جو وفات پا گئے ان کی بخشش فرمائے۔آمین boht afsos hou
ذریعہ: ExpressNewsPK - 🏆 13. / 53 مزید پڑھ »

راولپنڈی سے کوئٹہ جانے والی بس کھائی میں جاگری، 19 افراد جاں بحق - ایکسپریس اردوکوئٹہ سے راولپنڈی جانے والی بس کھائی میں جاگری، 5افراد جاں بحق مزید پڑھیں: ExpressNews
ذریعہ: Roznama_Express - 🏆 12. / 53 مزید پڑھ »

اسلام آباد سے کوئٹہ جانے والی بس کھائی میں گر گئی، 19 جاں‌ بحقاسلام آباد سے کوئٹہ جانے والی بس کھائی میں گر گئی، 19 جاں‌ بحق ARYNewsUrdu انا للہ وانا الیہ راجعون انا للّٰہ وانا الیہ راجعون إنا لله وإنا إليه راجعون
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »