کل سے پٹرول نہیں ملے گا پاکستان پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کا اعلان

  • 📰 NeoNewsUR
  • ⏱ Reading Time:
  • 53 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 25%
  • Publisher: 51%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

خبر کی تفصیل پڑھیں

کراچی : پاکستان پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے کل سے پٹرول پمپ بند کرنے کا اعلان کردیا ۔ وفاقی وزیربرائے توانائی حماد اظہر کا کہنا ہے کہ ہم پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن سے رابطے میں ہیں اور مذاکرات جاری ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نے 25 نومبر سے ملک بھر پٹرول پمپ بند کرنے کا اعلان کیا ہے ۔پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ 25 نومبر صبح 6 بجے سے ملک بھر میں پیٹرول پمپس بند رہیں گے، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں بھی پیٹرول پمپس بند رہیں گے۔ پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ حکومت کو کئی بار اپنے مطالبات پیش کئے لیکن حکومت نے ہماری بات نہیں سنی اور ہم مجبوری میں یہ اقدام اٹھا رہے ہیں ۔ سیکرٹری پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن نعمان بٹ کا کہنا ہے کہ ڈیلر مارجن 6 فیصد ہونے تک حکومت سے مذید مذاکرات نہیں ہوں گے۔نعمان بٹ نے مزید کہا کہ حکومت نے مطالبات ماننے کی یقین دہانی کروائی تھی لیکن ابھی تک کوئی رابطہ نہیں کیا، حکومت کی یقین دہانی کے بعد 5 نومبر کی ہڑتال کی کال واپس لی...

پاکستان پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کی طرف سے پٹرول پمپ بند کرنے کے اعلان پر وفاقی وزیربرائے توانائی حماد اظہر کا کہنا ہے کہ پٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن سے رابطے میں ہیں اور ان کے مطالبات پر مذاکرات ہورہے ہیں ۔ یاد رہے کہ سیکرٹری پیٹرولیم ڈیلرز کا کہنا ہے کہ پیٹرول پمپ مالکان کو کل صبح 6 بجے سے پمپ بند رکھنےکا کہہ دیا گیا ہے ۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 20. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

وفاقی کابینہ کا اجلاس کل طلب : مہنگائی سے متعلق اعدادوشمار ارکان کے سامنے رکھے جائیں گےاسلام آباد : وزیراعظم کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کااجلاس آج ہوگا ، جس میں مہنگائی سے متعلق اعدادوشمار ارکان کے سامنے رکھے جائیں گے۔
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »

وزیراعظم عمران خان کا کل قوم کے نوجوانوں سے خطاب کرنے کا فیصلہBeautiful👍👍👍 😏😏
ذریعہ: DunyaNews - 🏆 1. / 83 مزید پڑھ »

نامور شاعرہ پروین شاکر کا69 واں یوم پیدائش کل (بدھ کو) منایا جائیگااردو ادب کی نامور شاعرہ پروین شاکر کا69 واں یوم پیدائش کل24 نومبر بروز بدھ کومنایا جائیگا ۔وہ24 نومبر 1952 کو کراچی میں پیدا ہوئیں ۔پروین شاکر کے درجنوں شعری
ذریعہ: Nawaiwaqt_ - 🏆 6. / 63 مزید پڑھ »

ملک بھر میں کل پیٹرول پمپ بند رہیں گے، پیٹرولیم ڈیلر ایسوسی ایشنپاکستان پیٹرولیم ڈیلر ایسوسی ایشن نےکل سے ملک بھر میں ہڑتال کا اعلان کیا ہے۔ تفصیلات جانیے: Dailyjang
ذریعہ: jang_akhbar - 🏆 7. / 63 مزید پڑھ »

پیٹرولیم ڈیلر ایسوسی ایشن کا ملک بھر میں کل (جمعرات کو) ہڑتال کا اعلانپاکستان پیٹرولیم ڈیلر ایسوسی ایشن نے ملک بھر میں کل (جمعرات کو) ہڑتال کا اعلان کردیا۔ پیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق پیٹرول پمپ مالکان کو کل(جمعرات کو)
ذریعہ: Nawaiwaqt_ - 🏆 6. / 63 مزید پڑھ »

کل سے پمپس بند ۔۔ پیٹرولیم ڈیلرز کا ملک بھر میں ہڑتال کا اعلانپیٹرولیم ڈیلرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ 25 نومبر صبح 6 بجے سے ملک بھر میں پیٹرول پمپس بند رہیں گے، گلگت بلتستان اور آزاد کشمیر میں بھی پیٹرول پمپس بند رہیں گے۔
ذریعہ: 24NewsHD - 🏆 19. / 51 مزید پڑھ »