کرپشن، خراب کارکردگی پر پکڑاجانیوالا افسرنوکری سے جائیگا، وزیراعظم

  • 📰 SAMAATV
  • ⏱ Reading Time:
  • 49 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 23%
  • Publisher: 51%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

اسلام آباد میں سٹیزن پورٹل کی 2 سالہ کارکردگی سے متعلق تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے واضح کیا کہ اگر کوئی اعلیٰ افسر پیسوں کا مطالبہ کرے تو پورٹل پر شکایت کریں، ہم اس کیخلاف ایکشن لیں گے

Posted: Dec 4, 2020 | Last Updated: 1 hour agoوزيراعظم نے دو ٹوک انداز ميں بتاديا کہ افسر شاہی اب نہيں چلے گی، کرپشن اور خراب کارکردگی پر جو بھی پکڑا گيا، اس کا تبادلہ نہيں ہوگا وہ نوکری سے جائے گا۔ عمران خان نے سروسز ريفامز لانے کا اعلان کردیا، بولے کہ نيا بلدياتی نظام لارہے ہيں، جس سے انقلابی تبديلی آئے گی، کچرے سے سيوريج تک ہر مسئلے کا حل بلدياتی حکومت کرے گی۔

اسلام آباد میں سٹیزن پورٹل کی 2 سالہ کارکردگی سے متعلق تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم عمران خان نے سرکاری افسران کو واضح الفاظ میں خبردار کردیا۔ وزیراعظم نے واضح کیا کہ اگر کوئی اعلیٰ افسر پیسوں کا مطالبہ کرے تو پورٹل پر شکایت کریں، ہم اس کیخلاف ایکشن لیں گے، افسر شاہی مزيد برداشت نہيں کی جائے گی، کرپشن اور خراب کارکردگی پر پکڑے جانے والوں کو معطل نہیں کریں گے اب ان کی نوکری جائے گی۔

انہوں نے کہا کہ سیٹیزن پورٹل کی ٹیم کو خراج تحسین پیش کرتا ہوں، دو سال کے دوران 30 لاکھ شہریوں نے پورٹل کا استعمال کیا، سٹیزن پورٹل پر مختلف اداروں کی نشاندہی کی گئی۔عمران خان کا کہنا ہے کہ میونسپل کے بارے میں زیادہ شکایات سے لگتا ہے کہ بلدیاتی نظام درست نہیں ہے، نیا بلدیاتی نظام لارہے ہیں، جس سے انقلابی تبديلی آئے گی، نئے نظام کے تحت فنڈز براہ راست دیئے جائيں گے، نئے بلدياتی نظام کے تحت عوام بااختيار ہوں...

وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ عوام کے مسائل حل کرے، فلاحی ریاستوں میں غریبوں اور یتیموں کا خاص خیال رکھا جاتا تھا۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔

Karachi sindh ma ya portal kam nahy karta

سب سبز باغ ہیں۔ میں نے چار مرتبہ مختلف ایشوز پر کمپلینٹ درج کرائے تھے۔ لیکن کوئی پازیٹیو رسفانس نہیں آیا۔

Karkadgy 0 h

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 22. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

نیب کی تحقیقات پر تحقیقات انکوائری پر انکوائری مگر کرپشن میں کمی نہیں آسکینیب کراچی کی جانب سے زمینوں کے فراڈ کے سب سے زیاد ریفرنس اور پلی بارگین کے کیسز کیے گئے، پلی بارگین کے تحت چار ارب روپے سے زائدکی رقم کی واپسی کے معاہدے کیے گئے۔
ذریعہ: jang_akhbar - 🏆 7. / 63 مزید پڑھ »

سابق کسٹم آفیسر افتخار احمد چیمہ پر کرپشن ثابت ہونے پر 10 سال کی سزالاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)احتساب عدالت نے سابق کسٹم آفیسر افتخار احمد چیمہ کو کرپشن ثابت ہونے پر 10 سال کی سزاسنا دی ، عدالت نے افتخارچیمہ کو قید کے علاوہ
ذریعہ: DailyPakistan - 🏆 3. / 63 مزید پڑھ »

کرپشن کے مہاراجوں کا خراب معیشت کا بیانیہ دفن ہوچکا، شہباز گِلمعاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ شہباز گِل کا کہنا ہے کہ کرپشن کے مہاراجوں کا خراب معیشت کا بیانیہ دفن ہوچکا ہے۔
ذریعہ: jang_akhbar - 🏆 7. / 63 مزید پڑھ »

کرپشن کے مہاراجوں کا خراب معیشت کا بیانیہ دفن ہوگیا، شہباز گل | Abb Takk News
ذریعہ: AbbTakk - 🏆 2. / 68 مزید پڑھ »

کرپشن کے مہاراجوں کا خراب معیشت کا بیانیہ دفن ہوگیا: شہباز گلاسلام آباد: وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے کہا ہے کہ کرپشن کے مہاراجوں کا خراب معیشت کا بیانیہ دفن ہو گیا ہے۔ سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر
ذریعہ: Nawaiwaqt_ - 🏆 6. / 63 مزید پڑھ »