کرونا وائرس: جعلی خبروں کو روکنے کیلئے فوری اقدامات کرنا ہونگے: اٹلی

  • 📰 DunyaNews
  • ⏱ Reading Time:
  • 46 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 22%
  • Publisher: 83%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

لاہور: (ویب ڈیسک) اٹلی کے وزیراعظم جوزیپی کونتے کا کہنا ہے کہ کرونا وائرس سے متعلق ملک میں پھیلنے والی جعلی خبروں کو روکنے کے لیے اقدامات کرنا ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق چین سے پھیلنے والے کرونا وائرس دنیا کے دیگر ممالک میں تیزی سے پھیلتا جا رہا ہے، اس وائرس کے پھیلنے کے بعد دنیا بھر میں اس بیماری سے متعلق جعلی خبریں بھی لوگوں میں گھبراہٹ پھیلائی جا رہی ہے، ملائیشیا، تھائی لینڈ اور ہنگری میں کرونا وائرس سے متعلق جعلی خبریں پھیلانے پر متعدد لوگوں کو گرفتار کیا گیا ہے۔اٹلی میں بھی کرونا وائرس سے اب تک 12 کے قریب ہلاکتیں ہو چکی ہیں، تاہم ان ہلاکتوں کے بعد ملک بھر میں جعلی خبروں کے ذریعے افواہیں پھیلائی جا رہی ہیں جس کے باعث لوگ گھبراہٹ کا شکار ہو...

اٹلی کے وزیراعظم کا کہنا ہے کہ ہمارے ملک میں جعلی خبریں پھیلائی جا رہی ہیں، ان خبروں کی وجہ سے بہت سارے مسائل سر اٹھا رہے ہیں، ان جعلی خبروں کو روکنے کے لیے ہمیں جلد سے جلد اقدامات کرنا ہوں گے۔واضح رہے کہ اب تک اٹلی میں اب تک 12 افراد ہلاک ہو چکے ہیں جبکہ اس مرض سے مبتلا ہونے والے افراد کی تعداد 400 کے قریب پہنچ چکی ہے جبکہ اس بیماری سے متاثر ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

خبر رساں ادارے کے مطابق اٹلی میں زیادہ تر شمالی علاقے متاثر ہوئے ہیں، ان کی تعداد بڑھنے کے بعد لوگ سوشل میڈیا پر پھیلنے والی خبروں سے خوفزدہ ہو گئے ہیں۔اطالوی وزیراعظم جوزیپی کونتے کا کہنا ہے کہ اب یہ وقت ایکشن لینے کا ہے، ہمیں ہر حال میں ان جعلی خبروں کو پھیلنے سے روکنا ہو گا، کرونا وائرس سے متعلق ہمارے کوئی سکول بند نہیں ہو رہے ہیں اور نہ ہی کوئی خوراک کی قلت ہے۔

خبر رساں ادارے کے مطابق کرونا وائرس کے باعث اطالوی معیشت کو بہت سارے مسائل کا سامنا ہے حالانکہ پہلے ہی اٹلی کی معیشت کو مشکلات کا سامنا ہے۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔

schools tou bnd hain cz meri sari family italy n mera bhai school perhta n uska school 2 weeks k lye bnd kr dya gea n kch markets b area ki

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 1. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

کرونا وائرس کی آندھی نے عالمی اسٹاک مارکیٹ ہلا کر رکھ دیکرونا وائرس کی آندھی نے عالمی اسٹاک مارکیٹ ہلا کر رکھ دی CoronavirusOutbreak InternationalMarket StockExchange StockMarket Business Trade
ذریعہ: Nawaiwaqt_ - 🏆 6. / 63 مزید پڑھ »

ایران میں کرونا وائرس کیسے پہنچا؟ایرانی حکام کا حیران کن دعویٰ سامنے آگیاتہران(ڈیلی پاکستان آن لائن)ایرانی حکام کا دعویٰ ہے کہ ایران میں کرونا وائرس پاکستان ،
ذریعہ: DailyPakistan - 🏆 3. / 63 مزید پڑھ »

کرونا وائرس: پاک ایران بارڈر تیسرے روز بھی بند، آمد ورفت معطل
ذریعہ: DunyaNews - 🏆 1. / 83 مزید پڑھ »

چین ،صوبائی سطح کے 23 علاقوں میں کرونا وائرس کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہواچین ،صوبائی سطح کے 23 علاقوں میں کرونا وائرس کا کوئی کیس رپورٹ نہیں ہوا China 23Regions CoronaVirus NoCasesReported ChinaDaily
ذریعہ: Nawaiwaqt_ - 🏆 6. / 63 مزید پڑھ »

جمہوریہ کوریا،کرونا وائرس کے مزید 60 نئے مریضوں کی تصدیق،مجموعی تعداد 893 ہو گئیجمہوریہ کوریا،کرونا وائرس کے مزید 60 نئے مریضوں کی تصدیق،مجموعی تعداد 893 ہو گئی RepublicOfKorea Coronavirus CasesReported InfectiousDisease SpreadRapidly DeadlyVirus
ذریعہ: Nawaiwaqt_ - 🏆 6. / 63 مزید پڑھ »

برطانیہ میں اسکولز بند، کرونا وائرس کا خطرہ بڑھ گیامانچسٹر: برطانوی چیف میڈیکل آفیسر نے کہا ہے کہ کرونا وائرس کو عالمی وباء ڈکلیر کیا گیا تو برطانیہ میں اسکولز کو بند اور پبلک ٹرانسپورٹ کو محدود کیا جا سکتا ہے۔میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ برطانیہ میں وائرس پھیلنے کے خطرات بڑھ گئے ہیں جس ک
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »