کراچی میں 6 ہزار سے زائد غیر قانونی تعمیرات کو مسمار کرنے کا فیصلہ - ایکسپریس اردو

  • 📰 ExpressNewsPK
  • ⏱ Reading Time:
  • 36 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 18%
  • Publisher: 53%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

مزید پڑھیں: ExpressNews

سندھ بلڈنگ کنٹرول اتھارٹی کے ڈائریکٹر جنرل اسحاق کھوڑو نے کہا ہے کہ کراچی میں 6 ہزار سے زائد غیر قانونی تعمیرات کو ہر صورت مسمار کیا جائے گا اور شہر میں کسی بھی صورت غیر قانونی تعمیرات کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

انہوں نے بتایا کہ کراچی کے مختلف علاقوں میں فیڈرل بی ایر یا، ناظم آبا د، لیاری، محمود آباد ، لیاقت آباد، کورنگی، شاہ فیصل کالونی، جمشید روڈ ، طارق روڈ ، بہادر آباد، گلشن اقبال ، گلستان جوہر سمیت دیگر علاقوں میں غیر قانونی تعمیر ات کے خلاف بھر پور کارروائی کی گئی ہے اور آئندہ بھی مختلف علاقوں میں بھرپور ایکشن لیا جائے گا۔

انہوں نے بتایا کہ ٹاسک فورس کی تشکیل سے شہر میں ٖغیر قانونی تعمیرات کے خلاف کاررو ائی میں تیزی آ ئی ہے، اب تک 30دن میں 50سے زائد غیر قانونی تعمیر ات کو مسما ر کیا جا چکا ہے جبکہ لیاری اور محمود آبا د میں ہما رے عملے کو مزاحمت کا سامنا بھی کر نا پڑا ہے ان پر حملہ ہوا لیکن ہم کسی دباؤ میں نہیں آئے اور نہ ہی ئیں گے، شہر سے ہر صورت غیر قانونی تعمیرات کو ختم کر کے ہی دم لیں گے۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔

کیا پہاڑ گنج پہ قائم غیر قانونی آبادی و تعمیرات اور اس جیسے دیگر مقامات کی تعمیرات بھی شامل ہیں یا صرف ڈسٹرکٹ سینٹرل، ایسٹ میں کاروائی کا ارادہ ہے!!

بے ہنگم اور ناجائز گوٹھوں کو کون مسمار کریگا؟ یا ان گوٹھوں کو مسمار نہیں کیا جائیگا اور صرف لسانی بنیادوں پر کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی؟

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 13. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات