کراچی: سرجانی سے لاپتہ 4 سالہ حسبان کی لاش ندی سے مل گئی، پولیس تاحال مصروف تفتیش

  • 📰 DunyaNews
  • ⏱ Reading Time:
  • 50 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 23%
  • Publisher: 83%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

کراچی: کراچی کے علاقے سرجانی سے چند روز قبل لاپتہ ہونے والے 4 سالہ حسبان کی لاش ندی سے مل گئی ہے، پولیس کا کہنا ہے تفتیش جاری ہے، ذمہ داروں کو جلد گرفتار کیا جائے گا۔ بارہ جنوری کو سرجانی ٹاؤن میں ا

یک گھر پر اس وقت قیامت ٹوٹ پڑی جب ان کا چار سالہ حسبان لاپتہ ہوگیا، گھر والوں نے پہلے پہل علاقے میں تلاش کیا اور چپہ چپہ چھان مارا تاہم کوئی سراغ نہ ملا تو مقامی پولیس کو اطلاع دی گئی، پولیس نے ابتدائی تفتیش کی اور سی پی ایل سی کو آگاہ کیا جہاں سی پی ایل سی نے زینب الرٹ بل کے تحت ننھے حسبان کی گمشدگی کا اشتہار جاری کیا، تاہم کوئی شنوائی نہ ہوسکی۔

اہل خانہ اپنے چار سالہ بچے کو کھونے پر غم سے نڈھال تھے اور ان میں شدید اضطراب تھا۔ آج اہل خانہ پر قیامت ٹوٹی جب پولیس کی جانب سے اطلاع دی گئی کہ سرجانی ٹاؤن کے نالے سے ایک لاش برآمد ہوئی ہے جوکہ چار سالہ حسبان کی ہے، علاقے میں خبر جنگل میں آگ کی طرح پھیلی گئی، پولیس نے ریسکیو ٹیموں کی مدد سے بچے کی لاش کو نکال کر ہسپتال منتقل کیا۔

چار سالہ حسبان کی لاش ملنے پر ماں پر سکتہ طاری ہوا تو والد اندوہناک خبر سن کر دل لے کر بیٹھ گیا، چار سالے بچے کی لاش نالے سے ملنے پر اہل علاقہ میں سخت غم وغصہ پایا جاتا ہے اور انہوں نے پولیس سے تمام واقعے کی فوری جانچ پڑتال کا مطالبہ کیا ہے۔ ادھر پولیس کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ بچے کو کیوں اور کس نے قتل کیا، تحقیقات جاری ہیں۔ جلد تفصیلات منظر عام پر آجائیں گی۔

ادھر سندھ اسمبلی میں پی ٹی آئی کے رہنما اور اپوزیشن لیڈر سندھ اسمبلی حلیم عادل شیخ نے واقعے پر شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ معصوم بچہ نالے میں حادثاتی طور پر گرا یا قتل کیا گیا؟ پولیس تمام پہلوؤں سے شفاف تحقیقات کرے اور لواحقین کو جلد آگاہ کرے۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔

😭😭😭

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 1. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

کراچی: لاپتہ کمسن بچے کی لاش نالے سے برآمد، علاقہ میں اشتعالکراچی: لاپتہ کمسن بچے کی لاش نالے سے برآمد، علاقہ میں اشتعال arynewsurdu
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »

کراچی : اومیکرون سے بچوں کو خطرہ ، والدین کے لئے اہم ہدایت نامہ جاریکراچی : کورونا صورتحال کے پیش نظر والدین کے لئے ہدایت نامہ جاری کردیا گیا ہے ، جس میں کہا ہے کہ بچوں کو بلا ضرورت گھر سے باہر نہ نکالیں۔ صرف اسکولوں میں خطرہ یا ہر جگہ خطرہ. Sirf schols me🤣🤣🤣🤣🤣🤣🤣🤣🤣🤣🤣🤣🤣🤣
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »

کراچی میں کورونا بے قابو، شرح 40 فیصد سے بھی زائدمظفر آباد میں 21 فیصد، حیدرآباد میں 14، اسلام آباد 12، پشاور 11 اور راولپنڈی میں شرح 10 فیصد رہی۔ جتنی تیزی سے کراچی میں کرونا بڑھ رہا ہے بقول میڈٰیا بچنا کسی نے نہیں
ذریعہ: geonews_urdu - 🏆 15. / 53 مزید پڑھ »

کورونا بے قابو، کراچی میں کیسز کی شرح 41 فیصد سے تجاوز کرگئی - ایکسپریس اردوملک میں کورونا کی پانچویں لہر تیزی سے پھیلنے لگی DrMuradPTI 🤲🥲
ذریعہ: ExpressNewsPK - 🏆 13. / 53 مزید پڑھ »

مجرمانہ ریکارڈ رکھنے والے پولیس اہلکاروں کو کراچی سے ہٹانے کا فیصلہکرائم ریکارڈ رکھنے والے اہلکاروں کی فہرست تیار کی جارہی ہے ، فہرست میں شامل اہلکاروں کو ضلعوں سے ہٹا دیا جائے گا۔ تفصیلات جانیے: DailyJang But they'll continue to Police? کراچی سے ساری پولیس کو ہٹا کر صرف ایک نیکر اور ٹی شرٹ میں کانگو بھیجا جائے جہاد کرنے کے لیے۔ ان کی واپسی ہمیشہ کے لیے بین کر دی جائے۔
ذریعہ: jang_akhbar - 🏆 7. / 63 مزید پڑھ »

کراچی؛ ایکسپو سینٹر میں ویکسی نیشن عملے کے احتجاج سے شہری پریشان - ایکسپریس اردوجب تک9مہینے کی تنخواہ نہیں ملتی کام نہیں کرینگے، چھٹی بار ہڑتال کی ہے ،ملازمین
ذریعہ: ExpressNewsPK - 🏆 13. / 53 مزید پڑھ »