کالا باغ ڈیم نہیں بنایا جس کا خمیازہ آج بھگت رہے ہیں: سابق وزیر اعظم شاہد خاقان

  • 📰 DunyaNews
  • ⏱ Reading Time:
  • 75 sec. here
  • 3 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 33%
  • Publisher: 83%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

کالا باغ ڈیم نہیں بنایا جس کا خمیازہ آج سارے بھگت رہے ہیں: شاہد خاقان عباسی PDM PPP PMLN PTI Punjab Pakistan lahore Sindh Karachi Balochistan

لاہور میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مسلم لیگ کے سینئر رہنما شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ آج بد قسمتی سے ہم سب تماشائی بنے بیٹھے ہیں، ہر روز ملک کی مشکلات میں اضافہ ہو رہا ہے، سیاسی دشمنی، نفرت میں بدل گئی ہے، ملک کے ادارے ایک دوسرے کے سامنے صف آراء ہیں، ہم سب اس مشکل کو محسوس کر رہے ہیں، یہ ملک کے نظام کی بہت بڑی ناکامی ہے، نظام ڈیلیور نہیں کر رہا۔

سابق وزیر اعظم شاہد خاقان نے کہا کہ ملک کے مسائل کی وجہ سیاسی، جوڈیشل، ملٹری لیڈر شپ کی مشترکہ ناکامی ہے، لیڈر شپ نہ ہی نظام میں صلاحیت ہے کہ معاملات درست ہوں، معاملات کو حل کرنے کیلئے سب کو اکٹھا ہونا ہو گا، جس ملک میں انتشار ہو اس کی دنیا میں کوئی حیثیت نہیں ہوتی، تسلیم کرنا ہو گا ملکی معاملات مشکل میں ہیں، بنیادی سوال یہ ہے معیشت کی حالت کیا اور ترجیحات کیا ہیں۔

انہوں نے مزید کہا ہے کہ آج کے فورم کا مقصد ایشوز پر بات کرنا تھا، ہم کسی پر تنقید اور نہ کسی کی تعریف کرتے ہیں، 75 سال گزرنے کے باوجود ہم مسائل حل نہیں کر سکے، وفاقی اور صوبائی حکومتیں نہیں چاہتیں کہ لوکل گورنمنٹ نظام چلے، مفتاح اسماعیل نے معیشت کے حوالے سے مشکلات بارے آگاہ کیا، ہر آدمی پریشان ہے، مسائل کا حل تلاش کرنا ہو گا، تمام جماعتیں حکومت میں رہیں کیا ڈیلیور کر پائے۔

شاہد خاقان عباسی نے کہا کہ ملک میں الیکشن پر الیکشن چوری ہوتا رہا، سیاسی زندگی میں 24 چیف جسٹس دیکھے ہیں، ہزاروں جرنیل اور ججز دیکھے، جب سیاست دان کی اہلیت ختم ہو جاتی ہے تو پھر ملک نہیں چلتے، آج دنیا بدل گئی ہے، سیکرٹری نظام نہیں چلا سکتا، سیاست دانوں میں اہلیت ہو گی تو وہ مسائل حل کر سکیں گے، ملک میں حقیقی لیڈر شپ نہیں ہو گی تو معاملات نہیں چلیں گے۔

سابق وزیر اعظم نے کہا کہ آج نیب کی وجہ سے حالت یہ ہے کہ سیکرٹری وزیر اعظم کو کہتا ہے سمری نہیں بنا سکتا نیب پکڑ لے گا، ہم آج تک رولز آف بزنس تبدیل نہیں کر سکے، سیکرٹری نیب سے خوفزدہ ہے تو نظام کیسے چلائیں گے، ہم میں اتنی صلاحیت نہیں کہ رولز آف بزنس ہی تبدیل کر لیتے، سب چیزوں کو درست کرنا پڑے گا، یہ حکومت کی ناکامی ہے وہ نہیں سمجھ سکی کہ اس کی اصل ذمہ داری کیا ہے۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 1. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

ہمیں خیرات نہیں انصاف چاہیے ، کراچی کو کراچی کا حق دو : حافظ نعیم الرحمٰنکراچی : (دنیانیوز) امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمٰن نے کہا ہے کہ ہم کوئی خیرات نہیں مانگ رہے ہیں انصاف مانگ رہے ہیں ، کراچی کو کراچی کا حق دو۔
ذریعہ: DunyaNews - 🏆 1. / 83 مزید پڑھ »

عمران خان کی تیسری شادی کے گواہ عون چودھری کی نواز شریف سے ملاقات08:53 PM, 27 Apr, 2023, اہم خبریں, پاکستان, لندن : سابق وزیر اعظم عمران خان کے سابق قریبی ساتھی اور ان کی تیسری شادی کے گواہ عون چودھری نے سابق وزیر اعظم میاں
ذریعہ: NeoNewsUR - 🏆 20. / 51 مزید پڑھ »

میری بیٹی نے رشی سونک کو وزیر اعظم بنایا، ساس سودھا مورتیبرطانیہ کے وزیر اعظم رشی سونک کی ساس سودھا مورتی نے دعویٰ کیا ہے کہ ان کی بیٹی اکشتا مورتی نے اپنے شوہر کو وزیر اعظم بنایا۔ DailyJang
ذریعہ: jang_akhbar - 🏆 7. / 63 مزید پڑھ »

لال حویلی پر کارروائی کی گئی تو میں کسی نقصان کا ذمہ دار نہیں: شیخ رشیدسابق وفاقی وزیر شیخ رشید کا کہنا ہے کہ رات کے اندھیرے میں اگر لال حویلی پر کارروائی کی گئی تو میں کسی نقصان کا ذمہ دار نہیں۔
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »

سابق حکومت نے روس سے سستے تیل کا ڈھنڈورا پیٹا، ہم نے حصول ممکن بنایا، مصدق ملکاسلام آباد: (دنیا نیوز) وزیر مملکت پٹرولیم مصدق ملک نے کہا کہ سابق حکومت نے روس سے سستے تیل کا صرف ڈھنڈورا پیٹا، ہم نے حصول ممکن بنایا۔
ذریعہ: DunyaNews - 🏆 1. / 83 مزید پڑھ »

نواز شریف سے وزیر اعظم کے معاون خصوصی عون چودھری کی ملاقاتلندن: (دنیا نیوز) مسلم لیگ ن کے قائد و سابق وزیر اعظم نواز شریف سے وزیر اعظم کے معاون خصوصی عون چودھری نے لندن میں ملاقات کی۔
ذریعہ: DunyaNews - 🏆 1. / 83 مزید پڑھ »