ڈی آئی خان میں پولیس چوکی پر فائرنگ اور اسپتال میں خودکش دھماکا، 6 اہلکاروں سمیت 9 افراد شہید - ایکسپریس اردو

  • 📰 ExpressNewsPK
  • ⏱ Reading Time:
  • 57 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 26%
  • Publisher: 53%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

ڈی آئی خان میں پولیس چوکی پر فائرنگ اوراسپتال میں خودکش دھماکا، 6 اہلکاروں سمیت 9 افراد شہید -

دہشتگردوں کی پولیس چوکی پر فائرنگ اور ڈی ایچ کیو اسپتال میں خودکش دھماکے کے نتیجے میں 6 اہلکاروں سمیت 9 افراد شہید جب کہ متعدد زخمی ہوگئے ہیں۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان کی ڈیرہ کوٹلہ سیدان پولیس چیک پوسٹ پر موٹر سائیکل سوار دہشت گرد فائرنگ کرکے فرار ہوگئے۔ فائرنگ کے نتیجے میں 2 اہلکار شہید ہوگئے۔ شہید اہلکاروں کی شناخت کانسٹیبل جہانگیر اور کانسٹیبل انعام کے نام سے ہوئی، جہانگیر کا اعجاز آباد مریالی جب کہ انعام کاتعلق کورائی سے ہے۔

فائرنگ کے بعد شہید پولیس اہلکاروں کی لاشیں ڈسٹرکٹ اسپتال لائی گئیں تو اسپتال کے ٹراما سینٹرکے گیٹ پردھماکا ہوگیا ۔ جس کے نتیجے میں مزید 4 اہلکار شہید اور متعدد زخمی ہوگئے۔ بڑی تعداد میں زخمیوں کے باعث کئی کو کمبائن ملٹری اسپتال منتقل کیا گیا ہے۔ سی ایم ایچ ذرائع کا کہنا ہے کہ اسپتال میں 22 زخمی اور 5 لاشیں لائی گئی ہیں۔

واقعے کے بعد اسپتالوں میں ایمرجنسی نافذ کردی گئی ہے جب کہ پولیس اور قانون نافذ کرنے والے ادارے کے اہلکاروں کی بڑی تعداد علاقے میں تعینات کردی گئی ہے۔ بم ڈسپوزل اسکواڈ کے عملے نے مزید دھماکا خیز مواد کی موجودگی کے خطرے کے پیش نظر سرچ آپریشن شروع کردیا ہے۔ پولیس کی ابتدائی رپورٹ کے مطابق ٹراما سینٹر کے دروازے پر ہونے والا دھماکا خود کش ہوسکتا ہے۔ دوسری جانب ذرائع نے عینی شاہدین کے حوالے سے بتایا ہے کہ دھماکا خودکش تھا اور حملہ آور لڑکی تھی اور اس کی عمر کم و بیش 15 سال تھی۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 13. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

ڈی آئی خان میں پولیس چوکی پر فائرنگ اور اسپتال میں خودکش دھماکا، 6 اہلکار شہید - ایکسپریس اردوپہلے دہشتگردوں نے چوکی پر فائرنگ کی اور جب پولیس اہلکاروں کی لاشیں اسپتال پہنچائی گئیں تو وہاں خودکش دھماکا کردیا گیا
ذریعہ: ExpressNewsPK - 🏆 13. / 53 مزید پڑھ »

ڈیرہ اسمٰعیل خان میں فائرنگ، بم حملے میں 4 پولیس اہلکار شہید - Pakistan - Dawn News
ذریعہ: Dawn_News - 🏆 17. / 51 مزید پڑھ »

کے ایم سی کی انسداد تجاوزات سیل کی کارروائی، ٹریفک پولیس چوکی مسمارکے ایم سی کی انسداد تجاوزات سیل نے اولڈ سٹی ایریا کے مخٹلف مقامات پر کارروائیاں کرتے ہوئے متعدد دکانوں اور ایک ٹریفک پولیس چوکی مسمار کردیا
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »

قبائلی اضلاع میں پر امن انتخابات پر قوم کو مبارک باد، فردوس عاشق اعوان
ذریعہ: DunyaNews - 🏆 1. / 83 مزید پڑھ »

خیبر پختونخوا کے قبائلی اضلاع میں انتخابات کے موقع پر زبردست گہما گہمی دیکھنے میں آئیخیبر پختونخوا کے قبائلی اضلاع میں انتخابات کے موقع پر زبردست گہما گہمی دیکھنے میں آئی KPKUpdates TribalElection2019 TribalDistricts
ذریعہ: Nawaiwaqt_ - 🏆 6. / 63 مزید پڑھ »

خیبر پختونخوا کے قبائلی اضلاع میں انتخابات کے موقع پر زبردست گہما گہمی دیکھنے میں آئیخیبر پختونخوا کے قبائلی اضلاع میں انتخابات کے موقع پر زبردست گہما گہمی دیکھنے میں آئی KPKUpdates
ذریعہ: Waqtnewstv - 🏆 10. / 59 مزید پڑھ »