ڈیلاویئر میں بائیڈن کی رہائش گاہ سے مزید 5 حساس دستاویزات برآمد

  • 📰 arynewsud
  • ⏱ Reading Time:
  • 34 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 17%
  • Publisher: 63%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

ڈیلاویئر میں بائیڈن کی رہائش گاہ سے مزید 5 حساس دستاویزات برآمد ARYNewsUrdu

تفصیلات کے مطابق وائٹ ہاؤس نے ہفتے کے روز کہا ہے کہ جمعرات کو صدر جو بائیڈن کے معاونین کو ولیمنگٹن، ڈیلاویئر میں ان کی ذاتی رہائش گاہ سے خفیہ مواد کے پانچ اضافی صفحات مل گئے ہیں، اس کیس کی تحقیقات کے لیے ایک خصوصی وکیل بھی اسی دن مقرر کیا گیا ہے۔

بائیڈن کے ایک مشیر رچرڈ سوبر کے بیان کے مطابق بدھ کے روز سے بائیڈن ڈپلومیٹک سینٹر اور ڈیلاویئر میں بائیڈن کی رہائش گاہ پر سامنے آنے والی دستاویزات کی یہ تیسری کھیپ ہے۔صدر جو بائیڈن کے وکیل نے بتایا کہ تمام کلاسیفائیڈ دستاویزات محکمہ انصاف کو فراہم کر دی گئی ہیں، یہ دستاویزات اس دور سے متعلق ہیں جب وہ بارک اوباما کے نائب صدر تھے۔

دوسری طرف ریپبلکنز نے صدر بائیڈن کے ڈیلاویئر کی رہائش گاہ پر ایف بی آئی کے چھاپے کا مطالبہ کر دیا ہے۔ خفیہ دستایزات کی برآمدگی پر سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے بعد جو بائیڈن کے خلاف بھی تحقیقات کا آغاز ہو چکا ہے، امریکی میڈیا نے کہا ہے کہ یہ تحقیقات بائیڈن کے لیے دوبارہ صدارتی امیدوار بننے کی راہ میں رکاوٹ بن سکتی ہیں۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 5. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

وزیراعظم کی گورنر سے ملاقات، پنجاب اسمبلی کی تحلیل سمیت دیگر امور پر تبادلہ خیالگورنر پنجاب نے لاہور میں وزیراعظم شہبازشریف کی ماڈل ٹاؤن میں واقع رہائش گاہ پر ملاقات کی
ذریعہ: geonews_urdu - 🏆 15. / 53 مزید پڑھ »

بائیڈن کے دفتر سے خفیہ دستاویزات برآمد ہونے پر تحقیقات کیلئے خصوصی کونسل قائممیری لینڈ میں وفاقی پراسیکیوٹر کے طور پر خدمات انجام دینے والے رابرٹ ہُر، صدر بائیڈن کے خلاف تحقیق میں آزاد پراسیکیوٹر کے طور پر کام کریں گے ۔
ذریعہ: geonews_urdu - 🏆 15. / 53 مزید پڑھ »

پنجاب اسمبلی توڑنے کے بعد 12 اپریل کو الیکشن کروانے کا فیصلہمسلم لیگ (ن) کی سینئر قیادت کا اہم اجلاس وزیراعظم شہباز شریف کی رہائش گاہ پر ہوا Us saazishiye ke samne jhukna nhi 😂😂😂👇👇👇👇😂😂😂 جیو ببر شیر
ذریعہ: geonews_urdu - 🏆 15. / 53 مزید پڑھ »

سونے کی فی تولہ قیمت میں 5 ہزاروں روپے کا اضافہپاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں آج ہوشربا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ تفصیلات جانیے: goldrate DailyJang
ذریعہ: jang_akhbar - 🏆 7. / 63 مزید پڑھ »

نوجوان بھارتی خاتون کرکٹر کی لاش جنگل سے برآمد26 سالہ کرکٹر کی لاش ریاست اوڑیسا کے شہر کٹک کے جنگل میں ایک درخت سے لٹکی ہوئی تھی۔ DailyJang
ذریعہ: jang_akhbar - 🏆 7. / 63 مزید پڑھ »

کراچی میں چار پولیس مقابلوں کے دوران 8 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار - ایکسپریس اردوچار میں سے تین مقابلوں میں گرفتار ڈاکوؤں کے ساتھی ملزمان فرار ہوگئے، گرفتار ملزمان سے اسلحہ اور چھینا گیا سامان برآمد
ذریعہ: ExpressNewsPK - 🏆 13. / 53 مزید پڑھ »