ڈاکٹر رتھ فاؤ کی 90 ویں سالگرہ پر گوگل کا خراج تحسین

  • 📰 Aaj_Urdu
  • ⏱ Reading Time:
  • 40 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 19%
  • Publisher: 63%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

پاکستان میں جزام کے مریضوں کا اپنی اولاد کی طرح خیال رکھنے والی ڈاکٹر رُتھ فاؤ ایک عظیم ہستی تھیں۔۔۔ ان کے بارے میں یہاں جانئے: AajNews AajUpdates DrRuthPfau

کراچی: گوگل نے پاکستان کو اپنا گھر بنانے والی عظیم مسیحا ڈاکٹر رُتھ کیتھرینا مارتھا فاؤ کی 90 ویں سالگرہ پر انہیں گوگل ڈوڈل کے ذریعے خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔

نو ستمبر 1929ء کو جرمن شہر لائپزگ میں پیدا ہونے والی ڈاکٹر رتھ فاؤ 31 برس کی عمر میں پاکستان آئیں اوریہاں جزام اور کوڑھ کے مریضوں کا علاج شروع کیا ۔ جزام کے خلاف 55 سالہ جنگ میں ڈاکٹر رتھ نے پورے پاکستان میں 157 شفا خانے کھولے جہاں اب تک لاکھوں افراد کا علاج کیا جاچکا ہے۔ ڈاکٹر فاؤ نے کراچی میں آئی آئی چندریگر روڈ کے پاس اپنا پہلا کلینک 1960ء کے عشرے میں قائم کیا جس کا نام میری ایڈیلڈ لیپروسی سینٹر رکھا گیا۔ اس کے بعد انہوں نے پورے پاکستان میں کلینک تعمیر کیے اور مناسب عملہ تعینات کرکے لوگوں کے علاج کا سلسلہ شروع کیا۔ اس کے بعد انہی مراکز میں جزام سے اندھے پن اور ٹی بی کا علاج بھی شروع کیا گیا جو اب تک جاری ہے۔

اپنی پوری زندگی ڈاکٹر رتھ فاؤ کئی ملکی اور بین الاقوامی عہدوں پر فائز رہیں اور انہیں پاکستان، جرمنی اور دیگر ممالک سے کئی اہم ایوارڈ اور اعزازات سے بھی نوازا گیا۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 8. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

گوگل کا ڈاکٹر رُتھ فاؤ کو خراجِ عقیدت - ایکسپریس اردوگوگل نے انسانی خدمت کی عظیم مثال ڈاکٹر رُتھ فاؤ کی 90 ویں سالگرہ پران کی خدمات کا اعتراف کیا ہے
ذریعہ: ExpressNewsPK - 🏆 13. / 53 مزید پڑھ »

گوگل نے آج کا ڈوڈل ڈاکٹر رتھ فاؤ کے نام کردیاگوگل نے آج کا ڈوڈل ڈاکٹر رتھ فاؤ کے نام کردیا Google Celebrates RuthKatherinaMarthaPfau Google
ذریعہ: Nawaiwaqt_ - 🏆 6. / 63 مزید پڑھ »

مزدورں کے حقوق پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں ہو گا:ڈاکٹر فردوس عاشق اعوانwww.24newshd.tv
ذریعہ: 24NewsHD - 🏆 19. / 51 مزید پڑھ »

پولیس میں اصلاحات لانے کا مسودہ تیار کر لیا ہے، ڈاکٹر شہباز گللاہور: (دنیا نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب کے ترجمان ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ پولیس میں اصلاحات لانے کا مسودہ تیار کرکے وزیراعظم کو پیش کر دیا گیا ہے۔
ذریعہ: DunyaNews - 🏆 1. / 83 مزید پڑھ »

گوگل کا ڈاکٹر رُتھ فاؤ کو خراجِ عقیدت - ایکسپریس اردوگوگل نے انسانی خدمت کی عظیم مثال ڈاکٹر رُتھ فاؤ کی 90 ویں سالگرہ پران کی خدمات کا اعتراف کیا ہے
ذریعہ: ExpressNewsPK - 🏆 13. / 53 مزید پڑھ »

گوگل نے آج کا ڈوڈل ڈاکٹر رتھ فاؤ کے نام کردیاگوگل نے آج کا ڈوڈل ڈاکٹر رتھ فاؤ کے نام کردیا Google Celebrates RuthKatherinaMarthaPfau Google
ذریعہ: Nawaiwaqt_ - 🏆 6. / 63 مزید پڑھ »