چینی کی قیمت ایک بار پھر 100روپے کلو سے اوپر جانے کا خدشہ

  • 📰 arynewsud
  • ⏱ Reading Time:
  • 34 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 17%
  • Publisher: 63%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

چینی کی قیمت ایک بار پھر 100روپے کلو سے اوپر جانے کا خدشہ ARYNewsUrdu

تفصیلات کے مطابق پاکستان شوگرملزایسوسی ایشن نے وزیراعظم عمران خان کے نام خط لکھا ، جس میں کہا گیا ہے کہ چینی کےمناسب داموں فروخت کیلئے آپ کےعزائم کی حمایت کرتے ہیں اور چینی کی بڑھتی قیمت پر چند حقائق آپ کے سامنے رکھنا چاہتے ہیں۔

پی ایس ایم اے کا کہنا ہے کہ حکومتی احكمات کےمطابق کرشنگ 30 نومبرسےشروع کی گئی، اس نتیجےمیں گنے سے کی جانے والی ریکوری انتہائی کم رہی، ملک تقریبا3 لاکھ ٹن چینی سےمحروم ہوا۔ خط میں کہا گیا کہ حکومت نےیقین دہانی کرائی تھی مڈل مین کی دخل نہیں ہوگی اور 200 روپے فی من قیمت یقینی بنائی جائے گی ، تاکہ عوام کو چینی 75روپے فی کلو کے مناسب ریٹ پر دستیاب ہو۔

پی ایس ایم اے نے کہا کہ کین کمیشنرز مڈل مین کا کردار ختم کرانے میں مکمل ناکام رہے، گنے کی فی من قیمت 270 سے 300 روپے تک پہنچ چکی ہے، ہے۔ پاکستان شوگرملزایسوسی ایشن نے خط میں کہا کہ وزیراعظم شوگر ملز کو گنے کی مقرركرده قیمت پرفراہمی یقینی بنائیں، گنے کی مقررہ قیمت سے چینی کی قیمت نیچےلائی جاسکے گی۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔

خدارا یہ مہنگائی کب تھمے گی کوئ شرم ہو تی ہے کوئ حیا ہوتی ہے

بھئی لوگو چینی بلکل بند کر دو استعمال کرنی ویسے بھی یہ کون سی مفید شے ہے “سفید زہر “ ہے مت کھائیے اس کی جگہ گُڑ بہترین ہے ۔

Wah pti

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 5. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات