چیمپئنز ٹرافی کے 5 سال، PCB نے سرفراز کی ویڈیو جاری کردی

  • 📰 jang_akhbar
  • ⏱ Reading Time:
  • 24 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 13%
  • Publisher: 63%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

چیمپئنز ٹرافی کے 5 سال، PCB نے سرفراز کی ویڈیو جاری کردی DailyJang

سماجی رابطے کی سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کی گئی ویڈیو میں سرفراز احمد نے کہا ہے کہ آج پاکستان ٹیم کو چیمپئنز ٹرافی جیتے پانچ سال ہو گئے، اس حوالے سے یادیں بہت زیادہ ہیں۔

سابق کپتان سرفراز احمد کا کہنا تھا کہ پاکستان نے 2017 میں آج کے دن بھارت کو ہرا کر چیمپئنز ٹرافی جیتی تھی، تمام کھلاڑیوں نے غیر معمولی کارکردگی کا مظاہرہ کیا تھا۔انہوں نے کہا کہ چیمپئنز ٹرافی میں ہمارے سفر کا آغاز بھارت کے خلاف میچ سے ہوا تھا، اس میچ کے بعد ہم سب مل کر بیٹھے اور سینئرز نے بہت کچھ شیئر کیا۔

خیال رہے کہ چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میچ میں پاکستان نے بھارت کو جیت کے لئے 339 رنز کا ہدف دیا تھا جس کے جواب میں بھارتی ٹیم صرف 158 رنز ہی بنا سکی تھی۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 7. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات