چڑیا گھر میں چیتے کے بچے کا نام اداکارہ روینا کے نام پر رکھ دیا گیا

  • 📰 DunyaNews
  • ⏱ Reading Time:
  • 27 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 14%
  • Publisher: 83%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

چڑیا گھر میں چیتے کے بچے کا نام اداکارہ روینا کے نام پر رکھ دیا گیا تفصیلات: DunyaUpdates DunyaNews

بھارتی میڈیا کے مطابق معروف بالی ووڈ اداکارہ روینا ٹنڈن نے کان پور چڑیا گھر میں شدید سردی کے پیش نظر چیتے کے بچے کو ہیٹرز اور کچھ ضروری ادویات بھجوائی تھیں جس پر انتظامیہ نے اس کا نام ’روینا‘ رکھ دیا۔

اداکارہ روینا ٹنڈن جانوروں میں خاصی دلچسپی رکھتی ہیں جس کے باعث انہیں بھارتی ریاست مہاراشٹرا کے جنگلی حیات کی خیر سگالی سفیر بھی بنایا گیا ہے، کان پور چڑیا گھر میں نومولود چیتے کو سردی سے بچانے کے لئے اداکارہ نے ہیٹرز اور ضروری دوائیاں بھیجی تھیں، اداکارہ کا یہ ایثار سب کی توجہ کا مرکز بن گیا۔ سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ایک پیغام میں کان پور چڑیا گھر کی انتظامیہ نے ایک ویڈیو شیئر کی جس میں اداکارہ روینا ٹنڈن کا شکریہ ادا کیا گیا اور انہیں بتایا گیا کہ نومولود کا نام ان کے نام کی نسبت سے روینا رکھا گیا ہے۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 1. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات