چور کو چورنہ کہو، تو کیا کہو

  • 📰 jang_akhbar
  • ⏱ Reading Time:
  • 102 sec. here
  • 3 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 44%
  • Publisher: 63%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

گزشتہ پانچ مہینوں سے کورونا کورونا کا شور دنیا بھر میں تھا۔ موسم کے بدلنے کے ساتھ میڈیا اور سیاست کی لغت بدل گئی۔ ہم نے آتے جانا تو سیکھا ہی نہیں ہے ہم پھر گزشتہ کو یاد کرتے رہے کہ . . . تحریر: کشور ناہید کالم: DailyJang

گزشتہ پانچ مہینوں سے کورونا کورونا کا شور دنیا بھر میں تھا۔ موسم کے بدلنے کے ساتھ میڈیا اور سیاست کی لغت بدل گئی۔ ہم نے آتے جانا تو سیکھا ہی نہیں ہے ہم پھر گزشتہ کو یاد کرتے رہے کہ فلاں نے 198؍ بندے مارے، فلاں کو قتل کرنے کے بعد فوراً اس کے نام کا چوک بنادیا گیا۔ بس نہ چلا تو لاش کو بوری میں بند کرکے سڑک کے کنارے پھینک دیا گیا۔ اسی طرح جس کا جی چاہا، اس پلاٹ پر شادی ہال، اس پلاٹ پر جلدی جلدی سات منزلہ بلڈنگ کھڑی کردی، لوگوں کے ہاتھوں رقم بٹوری اور کسی اور ملک میں گھر بسایا۔ الطاف حسین کو...

جیسے اب یکدم ٹڈیوں کی طرح لفافے، کھلنے شروع ہوئے ہیں۔ کہیں نام اور کہیں بدنامی کا سلسلہ چل نکلا۔ آج مرے کل دوسرا دن، کو ن پوچھتا ہے کہ بے نظیر کے جلوس میں کتنے سینکڑوں مارے گئے، کتنوں کے گھر لوٹے گئے، مارے گئے۔ کتنے صحافیوں کو تحریر کے جواب میں قبر بھی نہ ملی۔ سوچیں بھلا کس کی حکومت تھی۔ میری آنکھوں نے دیکھا اور کانوں نے سنا کہ ہمارے بہت سے سینئر صاحبان اقتدار نے بھائی کا ساتھ دیا، ان کے ہاتھ کی پکی ہوئی حلیم کھائی، ان کے رنگ میں کڑے پائنچوں کے پاجامے پہنے، گھروں، بازاروں اور ہر گلی میں پتنگ...

ابھی سوشل میڈیا نہیں آیا تھا مگر ہونٹوں نکلی، کوٹھوں چڑھی۔ گھر گھر، ہر چوک قصہ تھا کہ ارشد پپو کون ہے، عزیر بلوچ کون ہے، لیاری والا کون ہے اور سرخرو ایک ہی شخص نکلا جسے حسن کارکردگی بھی ملا، جس نے برملا سب کے سامنے کہا کہ فلاں کو ہفتہ وار اتنے کروڑ اور فلاں کو اتنا سرمایہ دینا میرا فرض تھا۔ وہ ایسا سلطانہ ڈاکو تھا کہ ادھر ڈوبے، ادھر نکلے، کبھی اس کا نام لیا، کبھی اس کا، مگر وہ تو شاہانہ طرز پر کبھی پولیس کے کندھوں پر ہاتھ رکھ کر اس دھج سے گیاکہ لوگ اس کے چہرے کی طمانیت دیکھ کر حیران ہوتے اور...

اس پارٹی کا ایسا غلغلہ تھا کہ سڑک پر جاتی ٹیکسی کو جمال، احسانی، ’’جئے مہاجر‘‘ کہہ کر ہوائی جہاز کی طرح روک لیتا تھا۔ وہ بے چارہ تو گزر گیا مگر اب بھی بہت سے ہیں، ان کانام نہیں لیتے، مشاعرے بھی پڑھتے اور ملاقاتیں بھی کرتے ہیں۔ ظاہر نہیں کرتے کہ ہم بھی حلیم کھانے والوں میں تھے۔ہر چند بے شمار شادی ہال اور بلڈنگیں، جو کسی اور کی جگہ پر بنائی، بیچی گئیں۔ بھائی کا نام، میڈیا پر کیا بین ہوا ساری بلڈنگیں گرادی گئیں، نہ کوئی چیخا نہ کوئی بولا کہ سرمایہ تو میںنے لگایا تھا۔ کہ ان میں سے بیشتر لٹیرے جنہیں...

آج سے پہلے ہرچند پیپلزپارٹی کی حکومت تھی۔ مگر حکم بھائی کا چلتا تھا۔ جھنڈا پتنگ پر کونے میں تھا۔ کراچی بے چارہ، ادھر حکومت کرنے والی پارٹی اور دوسری طرف حکومت کرانے والی پارٹی سلطانہ ڈاکوئوں کے ہاتھ میں تھا۔ انکار کرنے کی کسی میں سکت نہیں تھی۔ اب طارق ہو کہ ہارون کہ اظہار الحسن، سب پھر رہے ہیںبے کارواں ہو کر، جس کا سرمایہ بولتا ہے وہ اپنے جہاز میں باہر چلا جاتا ہے۔ جو بہت ہی امیر ہو وہ بیمار بن کر لندن میں رہتا ہے اور جو کینسر کے بہانے کبھی اسپتال تو کبھی ڈاکٹروں کی ہدایت پر باہر نہ نکلنا، بس...

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 7. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

عزیر کو معمولی چور سے بڑا گینگسٹر کس نے بنایا؟لیاری گینگ وار کے سرغنہ عزیر بلوچ کے معاملے پر پیپلز پارٹی سندھ کے رہنما نبیل گبول اور عزیر بلوچ کے سابقہ ساتھی حبیب جان بلوچ آمنے سامنے آ گئے۔
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »

کینیا کے سب سے بڑے میٹرنٹی ہسپتال کے 41 کارکنوں کو کورونا وائرس ہو گیاکینیا کے سب سے بڑے میٹرنٹی ہسپتال کے 41 کارکنوں کو کورونا وائرس ہو گیا Kenya MaternityHospital Workers STaff Infected CoronaVirus TestedPositive Mothers NewBornBabies
ذریعہ: Nawaiwaqt_ - 🏆 6. / 63 مزید پڑھ »

ایک اور ملک نے کورونا وائرس کو شکست دے دیایک اور ملک نے کورونا وائرس کو شکست دے دی مزید پڑھیں: ARYNewsUrdu COVID19
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »

بھوٹان نے بھی تقریبا کورونا وباء کو شکست دے دیبھوٹان نے تقریبا کورونا وباء کو شکست دے دی،ملک بھر میں صرف 6 ایکٹیو کیسز باقی رہ گئے، کل کیسز کی تعداد بھی صرف 82 رہی جبکہ 76 مریض صحتیاب ہو چکے ہیں.غیر ملکی
ذریعہ: Nawaiwaqt_ - 🏆 6. / 63 مزید پڑھ »

کورونا ٹیسٹ ، عوام کو بڑی سہولت مل گئیلاہور : پنجاب میں عوام کی سہولت کے لیے کورونا ٹیسٹ رپورٹ آن لائن کر دی گئی جبکہ ٹیسٹ نتائج بذریعہ موبائل ایس ایم ایس بھجوانا شروع کر دیے گئے ہیں۔
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »

کورونا وائرس: انڈیا کے زیر انتظام کشمیر کو سیاحت کے لیے کھولنے کا فیصلہ - BBC Urduدنیا میں اس وقت کورونا وائرس سے متاثر ہونے والوں کی تعداد ایک کروڑ 30 لاکھ سے تجاوز کر گئی ہے جبکہ پاکستان میں متاثرین کی کل تعداد دو لاکھ 53 ہزار سے بڑھ گئی ہے۔ 13 جولائی کو پاکستان میں اس عالمی وبا سے 50 اموات ہوئیں جبکہ 1,979 افراد میں کووڈ 19 ٹیسٹ کے نتائج مثبت آئے۔
ذریعہ: BBCUrdu - 🏆 11. / 59 مزید پڑھ »