پی آئی اے کے مالیاتی امور نجکاری کمیشن کو دیے جانے کا امکان

  • 📰 arynewsud
  • ⏱ Reading Time:
  • 27 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 14%
  • Publisher: 63%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائن کے مالیاتی امور نجکاری کمیشن کو دیے جانے کا امکان ہے، پی آئی اے کے نقصانات کو کم کرنے کیلئے یہ فیصلہ کیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق پی آئی اے کے مالی معاملات میں شفافیت لانے کے لیے ادارے کے مالیاتی امور نجکاری کمیشن کو دیے جانے کا امکان ہے۔ نجکاری کمیشن پی آئی اے کے نقصانات کم کرنے کے لیے اقدامات کرے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ نجکاری کمیشن پی آئی اے کے مالی معاملات جدید ترین نظام سے منسلک کرے گا۔ پی آئی اے کے مالیاتی معاملات کو بہتر بنا کر بیلنس شیٹ بہتر بنائی جائے گی۔ پی آئی اے کی بیلنس شیٹ بہتربنانے سے اس کی نجکاری میں مدد مل سکے گی۔ ادارے کا انتظامی کنٹرول بدستور پی آئی اے کی انتظامیہ کے پاس ہوگا۔ پی آئی اے کے انتظامی معاملات وزارت ہوا بازی کے ماتحت ہی رہیں گے۔

ذرائع نے بتایا کہ پی آئی اے کی ریگولیشن کے معاملات سول ایوی ایشن کے حوالے ہی رہیں گے۔ نجکاری کمیشن 31 دسمبر تک پی آئی اے کا حساب شفاف بنانا چاہتا ہے۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 5. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

گیس کی قمیت میں بھی اضافہ ہونے والا ہےبین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے نئے اقتصادی جائزہ سے پہلے کھاد کے کارخانوں کے لیے گیس مہنگی ہونے کا امکان ہے
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »

گیس کی قمیت میں بھی اضافہ ہونے والا ہےبین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) کے نئے اقتصادی جائزہ سے پہلے کھاد کے کارخانوں کے لیے گیس مہنگی ہونے کا امکان ہے
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »

خسارے میں چلنے والے بڑے سرکاری اداروں کی نجکاری کی جائے گی. فواد حسن فوادنگران وفاقی وزیر برائے نجکاری فواد حسن فواد نے کہا ہے کہ خسارے میں چلنے والے بڑے سرکاری اداروں کی نجکاری کی جائے گی، آپریشنل کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے پی آئی اے کی نجکاری ناگزیر ہے۔نگران وفاقی وزیر برائے نجکاری فواد حسن فواد نے جمعرات کو حکومت کے پختہ عزم کا اظہار کیا کہ خسارے میں چلنے والے بڑے سرکاری اداروں کی نجکاری کی جائے گی تاکہ قومی وسائل کے بڑے مالیاتی خسارے سے بچنے کے ساتھ ساتھ ان کی کام کرنے کی استعداد کار میں اضافہ کیا جا سکے۔ فواد حسن فوادنے عالمی بینک کے کنٹری ہیڈ ناجی بین ہسین سے ملاقات کی اور نگران حکومت کے نجکاری کے سٹریٹجک ایجنڈے پر تبادلہ خیال کیا جس میں پاکستان انٹرنیشنل ایئر لائنز (پی آئی اے) کی نجکاری اور ڈسٹری بیوشن کمپنیوں (ڈیسکوز) کی کارکردگی کو بہتر بنانے پر خصوصی توجہ دی گئی۔پریس ریلیز کے مطابق اس مشترکہ کوشش کا مقصد ان اداروں کے ذریعے ہونے والے کافی مالی نقصانات کا ازالہ کرنا ہے اور اس طرح حکومت پر پڑنے والے مالی بوجھ کو کم کرنا ہے۔وفاقی وزیر نے کہا کہ وفاقی حکومت بشمول سول بیوروکریسی، عسکری قیادت اور سیاسی سٹیک ہولڈرز پر مشتمل ایس آئی ایف سی کی ایپکس کمیٹی نے متفقہ طور پر بڑے خسارے میں چلنے والے سرکاری اداروں کی نجکاری شروع کرنے پر اتفاق کیا ہے جو پہلے ہی نجکاری فہرست میں شامل ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پی آئی اے اپنے مسلسل اور حیران کن مالی خسارے کے باعث نجکاری کے لیے اولین ترجیح بن کر ابھرا ہے، جس کی خسارے کی رقم اربوں روپے سالانہ ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ان نقصانات کو دور کرنے اور اس کی آپریشنل کارکردگی کو بہتر بنانے کے لیے پی آئی اے کی نجکاری ناگزیر ہے۔فواد حسن فواد نے پی آئی اے کی نجکاری کے منصوبے کے خاکہ کی وضاحت کرتے ہوئے اس کوشش کے ابتدائی مراحل میں عالمی بینک اور دیگر مالیاتی اداروں کو شامل کرنے کے حکومتی ارادے کا اظہار کیا۔ سب سے بڑا مقصد نجکاری کے عمل کے ذریعے انتہائی ضروری نجی سرمایہ کاری کو راغب کرنا ہے۔وفاقی وزیر نے پی آئی اے کے لیے ایک جامع ماڈل تیار کرنے کے ارادے پر روشنی ڈالی، جس میں مستقبل میں ممکنہ تعاون کے لیے عالمی بینک کلیدی شراکت دار رہے گا۔انہوں نے ڈسکوزکو ان کے خاطر خواہ سالانہ نقصانات پر بھی تبادلہ خیال کیا، جو اس وقت اڑھائی بلین ڈالر ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ بین الاقوامی مالیاتی کارپوریشن کے ساتھ دو نتیجہ خیز سیشن
ذریعہ: Waqtnewstv - 🏆 10. / 59 مزید پڑھ »

جدہ سے ملتان پہنچنے والا مسافر طیارہ حادثے سے بال بال بچ گیاملتان : پی آئی اے کا مسافر طیارے ایک بڑے حادثے سے بال بال بچ گیا، جس کے باعث مدینہ جانے والی پرواز بھی تاخیر کا شکار ہوگئی
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »

جدہ سے ملتان آنے والا مسافر طیارہ گراؤنڈ کیوں کرنا پڑا؟ملتان : پی آئی اے کا مسافر طیارے ایک بڑے حادثے سے بال بال بچ گیا، جس کے باعث مدینہ جانے والی پرواز بھی تاخیر کا شکار ہوگئی
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »

جدہ سے ملتان آنے والا مسافر طیارہ گراؤنڈ کیوں کرنا پڑا؟ملتان : پی آئی اے کا مسافر طیارے ایک بڑے حادثے سے بال بال بچ گیا، جس کے باعث مدینہ جانے والی پرواز بھی تاخیر کا شکار ہوگئی
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »