پی ایس ایل 9: کوئٹہ نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد کراچی کو ہرا دیا

  • 📰 arynewsud
  • ⏱ Reading Time:
  • 57 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 26%
  • Publisher: 63%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

پی ایس ایل 9 کے 16ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔

پی ایس ایل 9 کے 16ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد کراچی کنگز کو 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔

کراچی کے نیشنل اسٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے کراچی کنگز کی جانب سے دیا گیا 166 رنز کا ہدف آخری گیند پر حاصل کرکے 5 وکٹوں سے شکست دے دی۔شرفین ردرفورڈ نے 31 گیندوں پر 58 رنز کی میچ وننگ اننگز کھیلی، اوپنر جیسن روئے نے 52 رنز اسکور کیے۔ کراچی کنگز کی جانب سے حسن علی اور زاہد محمود نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔

اس سے قبل کراچی کنگز نے مقررہ اوورز میں پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے8 وکٹوں کے نقصان پر 165 رنز بنائے اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو جیت کے لیے 166 رنز کا ہدف دیا۔انور علی نے 14 گیندوں پر 25 رنز کی برق رفتار اننگز کھیلی، جیمز ونس 37 رنز کے ساتھ نمایاں رہے، محمد نواز 28 رنز بنا کر پویلین لوٹ گئے۔ٹم سیفرٹ 21 رنز بنا کر چلتے بنے، شعیب ملک 12 رنز بنا کر ابرار احمد کو وکٹ دے بیٹھے، کیرون پولارڈ 13 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔عرفان خان نیازی 15 اور حسن علی 2 رنز پر ہمت ہار...

کوئٹہ گلیڈی اٹرز کی جانب سے ابرار احمد نے تین وکٹیں حاصل کیں، عقیل حسین اور عثمان طارق نے دو، دو وکٹیں حاصل کیں۔اس سے قبل کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے کپتان رائلی روسو نے ٹاس جیت کر شان مسعود الیون کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔گلیڈی ایٹرز کی تین میچز جیت کر پوائنٹس ٹیبل پر دوسری پوزیشن ہے، ایونٹ میں کراچی کنگز نے 4 میں سے 2 میچ جیتے ہیں۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 5. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

پی ایس ایل 9: ملتان سلطانز نے کراچی کنگز کو جیت کیلئے تگڑا ہدف دیدیاملتان سلطانز نے پی ایس ایل کے اپنے پہلے مقابلے میں حریف کراچی کنگز کو جیت کیلئے 186 رنز کا ہدف دیدیا۔
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »

انڈر 19 ورلڈ کپ سیمی فائنل، آسٹریلیا نے پاکستان کو شکست دے دیانڈر 19 ورلڈ کپ کے دوسرے سیمی فائنل میں آسٹریلیا نے پاکستان کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد ایک وکٹ سے شکست دے دی
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »

سابق کرکٹرز نے ’’پی ایس ایل‘‘ کیلیے نئے قوانین بنانے مطالبہ کر دیاپاکستان سپر لیگ سیزن 9 میں امپائرز کے فیصلوں پر تنقید کے بعد سابق قومی کرکٹرز نے پی ایس ایل کے لیے نئے قوانین لانے کا مطالبہ کر دیا۔
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »

پی ایس ایل 9: عامر نے بابر کے ساتھ ہونے والی گفتگو کے بارے میں بتادیاپاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی ٹیم کوئٹہ کے فاسٹ بولر محمد عامر نے پشاور کے کپتان بابر اعظم سے ہونے والی گفتگو کے بارے میں بتادیا۔
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »

سرفراز احمد نے خواجہ نافع کی دلچسپ کہانی بیان کردیپی ایس ایل میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے سابق کپتان سرفراز احمد نے نوجوان بیٹر خواجہ نافع کی دلچسپ کہانی بیان کردی۔
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »

بابر اعظم نے بنگلہ دیش پریمیئر لیگ کو خیرباد کہہ دیاقومی ٹیم کے اسٹار بیٹر بابر اعظم نے بی پی ایل میں رنگپور رائیڈرز کی نمائندگی کی اور ٹاپ رن اسکورر بن کر ٹورنامنٹ کو خیرباد کہہ دیا۔
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »