پولیس اہلکار عارف کے قتل کا مقدمہ بھائی کی مدعیت میں درج - Pakistan - Aaj.tv

  • 📰 Aaj_Urdu
  • ⏱ Reading Time:
  • 49 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 23%
  • Publisher: 63%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

پولیس اہلکار عارف کے قتل کا مقدمہ بھائی کی مدعیت میں درج.... تفصیلات جانئے: AaJnews AajUpdates

کراچی کے علاقے کورنگی مہران ٹاؤن میں پولیس اہلکار عارف کے قتل کا مقدمہ شہید اہلکار کے بھائی کی مدعیت میں سی ٹی ڈی میں درج کرلیا گیا۔ مقدمہ قتل اور انسداد دہشتگردی دفعات کے تحت نامعلوم افراد کے خلاف درج کیا گیا۔

گزشتہ روز کورنگی میں مسلح افراد نے موٹرسائیکل پر سوار پولیس اہلکار عارف کو فائرنگ کرکے زخمی کردیا، جسے فوری طور پر اسپتال منتقل کیا گیا جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔واضح رہے کہ کراچی میں ڈیوٹی پر جاتے اور واپس آتے پولیس اہلکاروں کونشانہ بنانے والے گروہ کو پکڑنے میں پولیس تاحال ناکام ہے۔ گزشتہ ڈھائی ماہ کے دوران ٹارگٹ کلنگ میں پانچ پولیس اہلکاروں کو شہید کیا جاچکا ہے.

پولیس والوں کو قتل کرنے کی وارداتوں میں مماثلت بھی برقرار ہے، تمام وارداتوں میں ڈیوٹی پر جاتے اور واپس آتے پولیس اہلکار و افسران پر حملے ہوئے ہیں۔ 4 جولائی کو پولیس اہلکار نعمان ،11 جولائی کو کانسٹیبل اصغراحمد، 23 جولائی کو پولیس افسر غلام محمد، 31 جولائی کو ایک سب انسپیکٹر اور 18 ستمبرکو عارف کو نشانہ بنایا گیا۔

حملہ آور اہلکاروں کو نشانہ بنانے کے بعد ان کے ہتھیار بھی اپنے ہمراہ لے کر فرار ہوئے۔ قتل کی چاروں وارداتوں کے مقدمات سی ٹی ڈی سول لائن میں دہشت گردی، قتل، اقدام قتل کی دفعات کے تحت درج کیے گئے مگر کوئی بھی قاتل قانون کے شکنجے میں نہ آسکا۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 8. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

کراچی: پولیس اہلکار کی ریکی کے بعد ٹارگٹ کلنگکراچی میں پولیس اہلکار کی ریکی کے بعد ٹارگٹ کلنگ کا نیا واقعہ سامنے آیا ہے، کورنگی کراسنگ کے قریب فائرنگ میں پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا۔
ذریعہ: jang_akhbar - 🏆 7. / 63 مزید پڑھ »

نیشنل پولیس اکیڈمی کے زیر تربیتASPs کے وفد کا پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا دورہنیشنل پولیس اکیڈمی کے زیر تربیتASPs کے وفد نے پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا دورہ کیا۔وفد میں 46ویں سپشلائزڈ ٹریننگ پروگرام کے40افسران شامل تھے اس موقع پر مینجنگ
ذریعہ: Waqtnewstv - 🏆 10. / 59 مزید پڑھ »

کراچی: مسلح افراد کی فائرنگ، پولیس اہلکار جاں بحقکراچی: (دنیا نیوز) کراچی میں پولیس اہلکار کو ٹارگٹ کلنگ کا نشانہ بنا دیا گیا۔
ذریعہ: DunyaNews - 🏆 1. / 83 مزید پڑھ »

کراچی میں فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق -کراچی کے ضلع کورنگی میں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا۔ ریسکیو ذرائع کے مطابق واقعہ گودام چورنگی پر پیش آیا جہاں نامعلوم افراد کی فائرنگ سے پولیس اہلکار جاں بحق ہوگیا۔ پولیس اہلکار مددگار15میں تعینات تھا۔ ایگزیکٹوڈائریکٹر جناح اسپتال سیمی جمالی کا کہنا ہے کہ جناح اسپتال پہنچنےسےپہلےپولیس اہلکارکی موت …
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »

ٹریفک اہلکار قتل کیس: بلوچستان پولیس کی مجید اچکزئی کی بریت کےخلاف درخواست - Pakistan - Dawn News
ذریعہ: Dawn_News - 🏆 17. / 51 مزید پڑھ »

ٹریفک اہلکار قتل کیس: بلوچستان پولیس کی مجید اچکزئی کی بریت کےخلاف درخواست - Pakistan - Dawn News
ذریعہ: Dawn_News - 🏆 17. / 51 مزید پڑھ »