پنجاب میں 16 روپے کی روٹی: نئے نرخ کس بنیاد پر مقرر ہوئے اور اس فیصلے پر عملدرآمد کروانا کتنا مشکل ہو گا؟

  • 📰 BBCUrdu
  • ⏱ Reading Time:
  • 70 sec. here
  • 3 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 31%
  • Publisher: 59%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

پاکستان فلور ملز اسوسی ایشن کے ایک عہدیدار نے نام نہ ظاہر کرنے کی شرط پر بی بی سی سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ’روٹی کی قیمت کم ہونے میں حکومت کا کوئی کمال نہیں ہے۔ الٹا یہ حکومت کی غلط پالیسوں کا نتیجہ ہے جس کی وجہ سے تندور والا اور کسان دونوں ہی نقصان اٹھا رہے ہیں، اور انہی غلط پالیسوں کے باعث کسان سستی گندم بیچ رہا...

پنجاب میں 16 روپے کی روٹی: نئے نرخ کس بنیاد پر مقرر ہوئے اور اس فیصلے پر عملدرآمد کروانا کتنا مشکل ہو گا؟’وزير اعلیٰ صاحبہ نے ریلیف تھوڑی دیا ہے، انھوں نے تو فرمان جاری کیا ہے کہ روٹی 16 روپے کی کر دو۔ کل سے لے کر اب تک تندوروں پر صرف چھاپے مارے جا رہے ہیں اور چالان کاٹے جا رہے ہیں۔‘

دوسری جانب عوام کو شکایت ہے کہ حکومتی اعلان کے باوجود نانبائی چند علاقوں میں نئے ریٹ پر روٹی فراہم نہیں کر رہے ہیں۔ جبکہ دوسری جانب نانبائی اپنی بے بسی اور مجبوریوں کا رونا روتے دکھائی دے رہیں۔محمد سلیم پچھلے 15 سال سے لاہور میں تندور چلا رہے ہیں۔ انھوں نے دعویٰ کیا کہ حکومتی نرخوں پر روٹی فراہم کرنے سے اُن کو نقصان ہو گا۔

انھوں نے مزيد کہا کہ ’ہم نے روٹی کی قیمت 16 روپے بلاوجہ ہی مقرر نہیں کی ہے بلکہ اس کے پیچھے پوری کلکیولیشن ہے، جس میں ہر چیز کو مدنظر رکھا گیا ہے۔ صوبے میں گیس اور آٹے کی قیمت اور دیگر اخراجات ڈال کر روٹی کی قیمت پندرہ روپے اور کچھ پیسے بنتی ہے جسے ہم نے 16 روپے کر دیا۔‘ انھوں نے دعویٰ کیا کہ پنجاب حکومت کے پاس 23 لاکھ ٹن پرانی گندم کا سٹاک موجود ہے اور یہی وجہ ہے کہ اس دفعہ انھوں نے کسانوں سے صرف پندرہ سے بیس لاکھ ٹن نئی گندم خریدی ہے۔

سیاسی تجزیہ کار سلمان غنی نے اس موضوع پر بات کرتے ہوئے کہا کہ مریم نواز کو ہر قدم سوچ سمجھ کر اٹھانا چاہیے اور کسی بھی سکیم کا اعلان کرنے سے پہلے یہ دیکھنا ضروری ہے کہ کیا وہ اسے پورا کر سکیں گی یا نہیں۔ انھوں نے ماضی کی سکیموں کے بارے میں بات کرتے ہوئے کہا کہ ’مریم نواز کے چچا شہباز شریف نے بطور وزیر اعلیٰ دو روپے کی روٹی سکیم کا تجربہ کیا تھا۔ جس کے لیے انھوں نے اربوں روپے کی سبسڈی بھی تھی۔ وہ سکیم بھی اس لیے ہی برقرار نہیں رہ سکی تھی کیونکہ اس وقت بھی گورننس کی مسائل تھے۔‘

پنجاب اور بلوچستان میں آسمانی بجلی گرنے سے کم از کم 26 ہلاکتیں، ’300 ملین وولٹ‘ کے کرنٹ سے کیسے بچا جائے؟

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 11. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

پنجاب بھر میں روٹی کی قیمت میں کمی، 16 روپے مقررلاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کے احکامات پر روٹی کی قیمت 16 روپے مقرر کر دی گئی۔نجی ٹی وی ہم نیوزنے رپورٹس کے حوالے سے بتایاکہ صوبہ بھر میں روٹی 4 روپے کی کمی کے بعد 20 روپے سے کم ہو کر 16 ر وپے کی ہو گئی ہے، وزیراعلیٰ پنجاب نے حکام کو ہدایت کی ہے کہ پنجاب بھر میں روٹی کی فروخت کو 16روپے پر یقینی بنایا جائے اور فیصلے...
ذریعہ: DailyPakistan - 🏆 3. / 63 مزید پڑھ »

پی سی بی میں اکھاڑپچھاڑ شروع، الیکشن کمیشن اور اسکروٹنی کمیٹی تحلیلگزشتہ ادوار میں سیاسی اور اقربا پروری کی بنیاد پر بھرتی افسران کے گرد گھیرا تنگ
ذریعہ: ExpressNewsPK - 🏆 13. / 53 مزید پڑھ »

سستی روٹی کے احکامات پر ہر صورت عملدرآمد کروایا جائیگا: پنجاب حکومت پر عزملاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن ) وزیراطلات پنجاب عظمیٰ بخاری نے کہا ہے کہ سستی روٹی فروخت کرنے کے احکامات پر ہر صورت عملدرآمد کروایا جائیگا۔ نجی ٹی وی جیو نیوز کے مطابق لاہور میں پریس کانفرس کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے خبردار کیا کہ سستی روٹی پر نان بائی ایسوسی ایشن کا اگر مگر نہیں چلے گا، سستی روٹی فروخت کرنے کے احکامات پر عملدرآمد کیلئے انتظامیہ متحرک...
ذریعہ: DailyPakistan - 🏆 3. / 63 مزید پڑھ »

مکمل سورج گرہن پر دنیا میں ہونیوالے کچھ انوکھے اور دلچسپ واقعاتامریکا، کینیڈا اور میکسیکو میں مکمل سورج گرہن ہوا اور دن رات میں تبدیل ہوگیا اس موقع پر کچھ منفرد انوکھے واقعات بھی رونما ہوئے۔
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »

جس معاشرے کی بنیاد نا انصافی پر رکھی گئی ہو وہاں انصاف کیسے۔۔۔؟ مظہر برلاس ...اسلام آباد ( خصوصی رپورٹ )جس معاشرے کی بنیاد نا انصافی پر رکھی گئی ہو وہاں انصاف کیسے؟   کلیم اور پرمٹ نے نا انصافی کے بیج بوئے.
ذریعہ: DailyPakistan - 🏆 3. / 63 مزید پڑھ »

فیصل آباد میں معلم مدرسہ کی کمسن بچے کو ریپ کرنے کی کوشش: پولیس ملزم کی رہائی کے بعد متحرک کیوں ہوئی؟صوبہ پنجاب کے شہر تاندلیانوالہ میں دینی مدرسے کے ایک معلم کی جانب سے کمسن بچے سے ریپ کی کوشش کرنے کی واقعے میں مقامی پنچایت کے ذریعہ فریقین کی صلح کروانے اور اس کے نتیجے میں ملزم کی رہائی پر سوشل میڈیا پر شور مچنے کے بعد پنجاب پولیس نے اس مقدمے میں ملزم کی رہائی کو چیلنج کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ مگر سوال یہ ہے کہ پولیس ملزم کی رہائی اور سوشل میڈیا پر...
ذریعہ: BBCUrdu - 🏆 11. / 59 مزید پڑھ »