پشاور کی ہندو برادری نے مردے دفنانے کا فیصلہ کیوں کیا؟ - BBC News اردو

  • 📰 BBCUrdu
  • ⏱ Reading Time:
  • 74 sec. here
  • 3 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 33%
  • Publisher: 59%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

پشاور: آزادی کے بعد پاکستان میں رہنے والی ہندو برادری نے اپنے مردے جلانے کے بجائے دفنانے کا فیصلہ کیوں کیا؟

اویناش اور آکاش لال کا تعلق تو دو مختلف ہندو خاندانوں سے ہے لیکن دونوں کی کہانی ایک جیسی ہے۔ نوتھیہ کے قدیم قبرستان میں دونوں کے آباؤ اجداد مدفن ہیں۔

تاہم انھیں بچپن میں اپنے والد سے سنی کہانی آج بھی من وعن یاد ہے۔ ’وہ بتایا کرتے تھے کہ تقسیم کے بعد ہندو برادری اقلیت میں آگئی جو معاشی طور پر بھی کمزور تھی۔ یہ وہ وقت تھا جب ہندو کسی طور مسلم اکثریتی علاقے میں مسلمانوں کے ساتھ کسی قسم کا تنازعہ مول لینے کی پوزیشن میں نہیں تھے لہذا مسلمانوں کے ساتھ بہتر تعلقات استوار کرنے کی یہی صورت تھی کہ جن معاملات میں یکجہتی اور یکسانیت ظاہر کی جا سکتی تھی، کر لی...

اویناش کا کہنا ہے کہ ان کے والد شری کبیر داس اب بیمار رہتے ہیں ان کی صحت کو لے کر وہ فکر مند تو ہیں مگر زندگی موت کی امانت ہے اور اس حقیقت سے بھی انکار ممکن نہیں۔ پنڈت دیپ چند نے بتایا کہ اپنی 76 سال کی زندگی میں انھیں جل پروان کے دو واقعات یاد ہیں۔ پہلا پچاس سال قبل نوشہرہ اور دوسرا کوئی تیس برس پہلے پشاور کے ایک ہندو کا ہے۔ دونوں کے جل پروان دریائے اٹک میں کیے گئے تھے۔

پنڈت دیپ چند کے مطابق انڈیا میں نوے فیصد ہندوؤں کو اگنی سنسکار ہی دیا جاتا ہے البتہ دس فیصد کو ان کی خواہش کے مطابق جل گھاٹ بھی کیا جاتا ہے۔ کسی وجہ کی بنا پر کوئی اپنے مردے دفن کرتا ہو تو اس بارے میں وہ کچھ نہیں کہہ سکتے۔ وہ کہتے ہیں کہ ’جب بھی کسی ہندو کو اگنی سنسکار کے بجائے دفنایا جاتا ہے تو اس کی آخری رسومات میں مسلمان دوست احباب اور محلے دار بھی شرکت کرتے ہیں جو مذہبی ہم آہنگی اور ایک دوسرے کے ساتھ یکجہتی کی اچھی مثال ہے۔‘پشاور نوتھیہ میں گذشتہ صدی کے قبرستان میں اویناش اور آکاش کے آباو اجداد ہی نہیں دیگر ایسے خاندانوں کی قبریں بھی موجود ہیں جنھیں کسی وصیت کے تحت دفنایا گیا مگر مدفن لوگوں میں سینکڑوں ایسے بھی ہیں جو وسائل نہ ہونے کے سبب اگنی سنسکار سے محروم...

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔

ان کو پورا حق دیا گیا ہے ۔ ان کی اپنی کمیٹی کے لوگون کو اپنے لیے چندا اکھٹا کرنا ہوگا ۔ ساری دُنیا مین لوگ ایسا ہی کرتے ہین

یہاں اقلیتوں کے لیے مرنا تو مرنا جینا بھی مشکل بنادیا گیا ہے۔

شرم کا مقام ہے مسلمانو کے لیے

مسلم ہندو فسادات سے بچنے کی خاطر۔ انکو پتا تھا کہ انکے بھائی بندوں نے امرتسر میں کیا کیا ظلم نہیں کیا۔۔۔ بہت شاطر قوم ہے ہندو۔۔

Dar Kay Maray Or kia

ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 11. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔