پشاور بورڈ بازار دھماکے کا مقدمہ درج

  • 📰 arynewsud
  • ⏱ Reading Time:
  • 43 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 20%
  • Publisher: 63%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

پشاور : پشاور بورڈ بازار دھماکے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ، مقدمے میں انسداد دہشت گردی سمیت مختلف دفعات شامل کی گئی ہیں۔

پشاور بورڈ بازار دھماکے کا مقدمہ درج کرلیا گیا ، مقدمے میں انسداد دہشت گردی سمیت مختلف دفعات شامل کی گئی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق پشاور بورڈ بازار دھماکے کا مقدمہ تھانہ سی ٹی ڈی میں درج کرلیا گیا، مقدمہ ایس ایچ او ناصر باغ کی مدعیت میں درج کیا گیا۔ مقدمے میں انسداد دہشت گردی سمیت مختلف دفعات شامل کی گئی ہیں، ایف آئی آر میں کہا گیا کہ دھماکے سے پھٹنے والی موٹر سائیکل پر تین دہشت گرد سوار تھے، دھماکے میں سی ٹی ڈی کو مطلوب دو دہشت گرد ہلاک اور تیسرا زخمی ہوگیا تاہم دہشت گرد اپنے ہدف تک پہنچنے میں ناکام رہے۔

گذشتہ روز پشاور میں بورڈ بازار کے قریب موٹرسائیکل دھماکے میں دوافراد جاں بحق ہوگئے تھے ، ایس ایس پی آپریشنز کاشف آفتاب عباسی نے بتایا تھا کہ تحقیقات کی جا رہی ہیں کہ دھماکہ خود کش تھا یا بارودی موادموٹرسائیکل میں نصب تھا۔ پولیس کا کہنا تھا کہ دھماکے میں ہلاک اور زخمی ہونے والے دہشتگرد کا تعلق پشاور سے ہی ہے تاہم فرانزک ٹیم نے موٹر سائیکل کے پارٹس تحویل میں لے لیے ہیں جب کہ جائے وقوعہ سے ملنے والے موبائل کے ڈیٹا پر کام جاری ہے۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 5. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

پشاور دھماکا، ہلاک و زخمی دہشتگردوں کی شناخت ہوگئیپشاور بورڈ بازار میں آج صبح ہونے والے دھماکے میں دو افراد ہلاک اور ایک زخمی ہوا تینوں دہشتگرد تھے اور پولیس کے مطابق ان کی شناخت ہوگئی ہے۔
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »

پشاور بورڈ بازار میں دھماکا سے 2افراد جاں بحق، وزیراعظم کی مذمتبارودی مواد کی منتقلی کے دوران دھماکا ہوا، بم ڈسپوزل یونٹ
ذریعہ: ExpressNewsPK - 🏆 13. / 53 مزید پڑھ »

تعلیمی اسناد پر والدہ کا نام بھی درج کرنے کا حکمبھارتی عدالت نے حکم دیا ہے کہ طلباء و طالبات کی تعلیمی اسناد پر ان والد کے ساتھ والدہ کا نام بھی درج کیا جائے۔
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »

شاندانہ گلزار کے مریم نواز پر الزامات: ن لیگ نے ایف آئی اے میں شکایت درج کرادیلاہور: وزیراطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری کا کہنا ہے کہ وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز پر الزامات پر شاندانہ گلزارکیخلاف ایف آئی اے میں شکایت درج کرادی ہے
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »

پی ایس ایل 9: پشاور زلمی کوئٹہ کو ہرا کر پلے آف میں‌ پہنچنے والی دوسری ٹیم بن گئیپی ایس ایل 9 کے 25ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کے خلاف ٹاس جیت کر بولنگ کا فیصلہ کیا ہے۔
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »

بجلی اور گیس کے آدھے بل دینے کا اعلانپشاور : وزیر اعلٰی کے پی علی امین گنڈاپور نے بجلی اورگیس کے آدھے بل دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا وفاق کے ذمے صوبے کے بقایاجات ہیں، کٹوتی کرے۔
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »