پاکستان میں بین الاقوامی پروازوں کو مکمل طور پر دوبارہ بحال کرنے کی اجازت

  • 📰 DunyaNews
  • ⏱ Reading Time:
  • 33 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 17%
  • Publisher: 83%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

اسلام آباد: (دنیا نیوز) سول ایوی ایشن نے کورونا صورتحال بہتر ہونے پر ہر قسم کا فلائٹ آپریشن بحال کر دیا۔ اس سلسلے میں تمام ائر لائنز کو مطلع کر دیا گیا ہے۔

سول ایوی ایشن اتھارٹی کی جانب سے جاری کردہ نوٹم میں کہا گیا ہے کہ تمام ایئرپورٹس پر انٹرنیشنل آپریشنز بحال کئے جا رہے ہیں۔ 9 اگست کی رات 12 بجے سے آپریشنز کا دوبارہ آغاز ہوگا۔

واضح رہے کہ کورونا وائرس کی وبائی صورتحال کے پیش نظر پاکستان نے 21 مارچ کو تمام انٹرنیشنل پروازیں اور 26 مارچ کو مقامی پروازیں معطل کر دی تھیں۔ اندرون ملک آمد یا بیرون ملک روانگی کرنے والی پروازیں بحال ہو جائیں گی۔ بین الاقوامی پرواز کے عمل کو طے شدہ ہدایات کے مطابق عمل درآمد کیا جائے گا۔ اس کے علاوہ ایس او پیز کے تحت بین الاقوامی کارگو اور خصوصی فلائٹ آپریشن بھی بحال ہوں گے۔

سول ایوی ایشن کی جانب سے جاری ایک اور نوٹم میں کہا گیا ہے کہ مقامی مسافروں کو تمام ایئرپورٹس پر جانے اور آنے کی اجازت ہوگی۔ خیال رہے کہ گزشتہ روز سی اے اے نے اعلان کیا تھا کہ 6 اگست کی رات 12 بجے سے ملک کے تمام ایئر پورٹس سے مقامی پروازیں بحال کر دی جائیں گی۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 1. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

نیب نے 2 سو ایکڑ اراضی کیس میں مریم نواز کو 11 اگست کو طلب کرلیا
ذریعہ: DunyaNews - 🏆 1. / 83 مزید پڑھ »

ملک میں کورونا وائرس کے کیسز میں ایک مرتبہ پر معمولی اضافہاسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن ) ملک میں کورونا وائرس کے پھیلاﺅ میں کمی آنے کے بعد آج ایک مرتبہ پھر سے کیسز اور اموات میں اضافہ ہواہے ۔تفصیلات کے مطابق
ذریعہ: DailyPakistan - 🏆 3. / 63 مزید پڑھ »

شہر کے متعدد علاقوں میں معطل ہونیوالی بجلی تاحال بحال نہ ہوسکی | Abb Takk News
ذریعہ: AbbTakk - 🏆 2. / 68 مزید پڑھ »

پاکستان میں سیاحتی سرگرمیاں بحال کرنے کی تیاریاسلام آباد : پاکستان میں سیاحتی سرگرمیاں بحال کرنے کی تیاری کرلی گئیں، زلفی بخاری نے کہا کہ وزیراعظم کی کامیاب حکمت عملی سے سیاحتی سرگرمیاں بحال ہورہی ہیں
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »

مشکوک لائسنسز سے متعلق مرتب کردہ فہرست میں شامل 27 پائلٹس بحالکراچی : سول ایوی ایشن نے مشتبہ لائسنسز سےمتعلق مرتب کردہ فہرست میں شامل27 پائلٹس بحال کردیا، پائلٹس کوپی آئی اےکےڈیوٹی روسٹرمیں شامل کئے جانے کا امکان ہے ۔
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »

ہیروشیما پر ایٹمی حملے کو 75 سال مکملجاپان کے شہر ہیروشیما پر ایٹمی حملے کو 75 سال بیت گئے، یادگاری تقریب میں متاثرین کے رشتے دار اور حکومتی نمائندوں نے شرکت کی، کورونا کے سبب تقریب میں عام افراد کی شرکت پر پابندی عائد کی گئی تھی۔
ذریعہ: jang_akhbar - 🏆 7. / 63 مزید پڑھ »