پاکستان میں عالمی وبا کورونا وائرس کے کیسز میں دن بدن اضافہ ہورہا ہے اور نئے اعداد و شمار کے مطابق ملک بھر میں وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 12 ہزار 7 سو 22 ہوگئی اور اب تک 286 افراد انتقال کرچکے ہیں۔ملک میں 26 فروری کو پہلے کیسز کے بعد سے 25 مارچ تک ملک میں کیسز کی تعداد ایک ہزار تک پہنچی تھی تاہم اس کے بعد سے آج 26 اپریل تک نہ صرف ساڑھے 10 ہزار سے زائد کیسز سامنے آئے بلکہ اسی عرصے میں تقریباً 200 سے زائد اموات بھی ہوئیں۔اس عالمی وبا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ملک میں حکومتی سطح پر پابندیاں...
تاہم حکومت نے اس وائرس کے مزید پھیلاؤ کو روکنے کے لیے ملک گیر جاری اس جزوی لاک ڈاؤن میں 9 مئی تک توسیع بھی کی تھی۔اسلام آبادسرکاری سطح پر فراہم کیے جانے والے اعداد و شمار کے مطابق اسلام آباد میں کورونا متاثرین کی تعداد 235 تک جا پہنچی ہے۔دوسری جانب گلگت بلتستان میں بھی کورونا وائرس کے کیسز میں اضافہ دیکھنے میں آیا اور مزید ایک فرد میں وائرس کی تصدیق ہوئی۔صحتیاب افراد
تاہم یہ بات بھی اہم ہے کہ جہاں کیسز کی تعداد میں اضافہ ہورہا ہے وہیں اس وائرس کو شکست دینے والے افراد کی تعداد بھی بڑھ رہی ہے۔جس کے بعد ملک میں مجموعی طور پر صحتیاب افراد کی تعداد 2755 سے بڑھ کر2866 تک پہنچ گئی۔ملک میں کورونا وائرس کے مجموعی کیسز کو صوبوں اور علاقوں کے حساب سے دیکھیں تو اس وقت پنجاب سب سے زیادہ متاثر صوبہ ہے اور وہاں کیسز کی تعداد 5378 ہے۔بلوچستان میں متاثرین کی تعداد 721 ہے جبکہ اسلام آباد میں 235 افراد کورونا سے متاثر...
گلگت بلتستان میں کورونا کی عالمی وبا 308 افراد کو اپنا شکار بنا چکی ہے جبکہ آزاد کشمیر میں سب سے کم 55 کیسز سامنے آئے ہیں۔
آج تک میرےپورےخاندان والوں اور میری بروھی قوم کو سندھ گورنمنٹ نےراشن نہیں دیا ھم نے چیف سیکریٹری سندھ کمشنر حیدر آباد اور ڈپٹی کمشنر دادو اور اسسٹنٹ کمشنر میھڑ اور مختیار کار میھڑ ضلع دادو سندھ پاکستان کو ایپلیکیشن دیتے رہے لیکن انھوں نے کبھی بھی دادرسی نہیں کی ۔ 03023072239
Grace of Almighty Allah
Ma sha Allah
G Alhamdulilah iamTariqShahzad
انشاءاللہ اللہ تعالی ماہ رمضان میں اس وبا سے پوری دنیا کو نجات دے گا
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
ذریعہ: arynewsud - 🏆 5. / 63 مزید پڑھ »
ذریعہ: Waqtnewstv - 🏆 10. / 59 مزید پڑھ »
ذریعہ: Nawaiwaqt_ - 🏆 6. / 63 مزید پڑھ »
ذریعہ: DunyaNews - 🏆 1. / 83 مزید پڑھ »
ذریعہ: Dawn_News - 🏆 17. / 51 مزید پڑھ »
ذریعہ: Dawn_News - 🏆 17. / 51 مزید پڑھ »