پاکستان بھرمیں مون سون شجرکاری مہم 2023 کا آغاز

  • 📰 arynewsud
  • ⏱ Reading Time:
  • 40 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 19%
  • Publisher: 63%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

مزید پڑھیں

اے آر وائی نیوز کے مطابق وزیراعظم کی جانب سے دارلحکومت اسلام آباد میں پودا لگا کر2023 شجرکاری مہم کی شروعات کردی گئی ہے، انوارالحق کاکڑ کا اس موقع پر کہنا تھا کہ موسمیاتی تبدیلی سے نمٹنے کے لیے سیاست سے بالاتر ہو کر قومی جذبے سے کام کرنا ہوگا۔

نگران وزیراعظم نے کہا کہ موسمیاتی تبدیلی کے منفی اثرات سے محفوظ رہنے کے لیے موثر اقدامات ناگزیر ہیں، ماحول دشمن گیسوں کے عالمی اخراج میں پاکستان کا حصہ ایک فیصد سے بھی کم ہے۔ انوارالحق نے کہا کہ پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے سب سے زیادہ متاثر ہوا ہے، آلودگی، ماحول کو متاثر کرنے والے دیگرعوامل سے منفی اثرات پیدا ہوتے ہیں، جس کا نتیجہ ہم کبھی سیلاب، کبھی زلزلہ یا کبھی دیگرقدرتی آفات کی صورت میں دیکھتے ہیں۔

انھوں نے کہا کہ سب کو موسمیاتی تبدیلی کے مسئلے کے حل کو اپنی ترجیح بنانا ہوگا، موسمیاتی تبدیلی کے منفی اثرات سے بچنے کے لیے عالمی برادری کو کردار ادا کرنا چاہیے۔ انوارالحق کاکڑ کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ مہم کے تحت ملک بھر میں مجموعی طور پر ایک کروڑ 10 لاکھ پودے لگائے جائیں گے، رواں سال بہار میں شجرکاری مہم کے تحت ملک بھرمیں 13 کروڑ 98 لاکھ پودے لگائے گئے۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 5. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات