پاکستان نے ایمرجنگ ٹیمز ایشیا کپ کے فائنل میں بنگلہ دیش کو 77 رنز سے شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کرلیا ہے۔
ڈھاکا میں کھیلے جارہے ایمرجنگ ٹیمز ایشیا کپ میں پاکستان نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 301 رنز اسکور کیے، جس کے جواب میں بنگلہ دیش کی پوری ٹیم 44 ویں اوور میں 224 رنز پر ڈھیرہوگئی۔میچ میں پاکستان نے کی جانب سے روحیل نذیر نے 113 رنز کی شاندار اننگز کھیلی جب کہ عمران رفیق 62 اور کپتان سعود شکیل 42 رنز اسکور کیے۔
پاکستان کی جانب سے محمد حسنین نے 35 رنز دے کر 3 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جب کہ خوش دل خان اور سیف بابر نے 2، 2 اور عمر خان، عماد بٹ اور سمین گل نے ایک ایک وکٹ حاصل کی۔ واضح رہے کہ ایونٹ کے سیمی فائنل میں پاکستان نے روایتی حریف بھارت کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد 3 رنز سے شکست دی تھی، جبکہ بنگلہ دیش نے افغانستان کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر فائنل میں جگہ بنائی تھی۔
پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات
Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔
ذریعہ: DailyPakistan - 🏆 3. / 63 مزید پڑھ »
ذریعہ: Dawn_News - 🏆 17. / 51 مزید پڑھ »
ذریعہ: DailyPakistan - 🏆 3. / 63 مزید پڑھ »
ذریعہ: DailyPakistan - 🏆 3. / 63 مزید پڑھ »
ذریعہ: 24NewsHD - 🏆 19. / 51 مزید پڑھ »
ذریعہ: Nawaiwaqt_ - 🏆 6. / 63 مزید پڑھ »