پاکستان سٹاک ایکسچینج پر حملہ سیکیورٹی جوانوں نے بہادری سے ناکام بنایا: وزیراعظم

  • 📰 DunyaNews
  • ⏱ Reading Time:
  • 37 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 18%
  • Publisher: 83%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کراچی سٹاک ایکسچینج پر دہشت گردی حملے کی مذمت کی۔ انہوں نے کہا سیکیورٹی اداروں کے جوانوں نے بہادری سے دشمن کا مقابلہ کیا اور اس حملہ کو ناکام بنایا۔ وزیر اعظم عمرا

ن خان کا کہنا تھا پوری قوم کو اپنے بہادر جوانوں پر فخر ہے، شہدا کے لواحقین سے دلی ہمدردی اور زخمیوں کی صحتیابی کے لئے دعا گو ہوں۔

دوسری جانب گورنر اور وزیراعلیٰ سندھ نے پاکستان اسٹاک ایکسچینج پر فائرنگ اور دستی بم حملے کی مذمت کرتے ہوئے واقعہ کی تفصیلی رپورٹ طلب کر لی۔ گورنر سندھ نے آئی جی کو فون کر کے واقعہ کی تفصیلی رپورٹ طلب کرلی۔ عمران اسماعیل کا کہنا تھا سٹاک ایکسچینج کو سیکیورٹی فراہم کرنا پولیس کی ذمہ داری ہے، سٹاک ایکسچینج پر حملہ پاکستان کی معیشت پر حملہ ہے۔

وزیراعلیٰ سندھ نے پولیس، رینجرز کی طرف سے بر وقت کارروائی کو سراہا۔ مراد علی شاہ نے قانون نافذ کرنے والے اداروں کو چوکس رہنے کی ہدایت دے دی۔ مراد علی شاہ کا کہنا تھا پاکستان سٹاک ایکسچینج پر حملہ ملکی سلامتی اور معیشت پر حملے کے مترادف ہے، وبائی صورتحال کے پیش نظر ملک دشمن عناصر ناجائز فائدہ اٹھانا چاہتے ہیں، واقعے کی مکمل تفصیلی انکوائری کر کے رپورٹ پیش کی جائے۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 1. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات

Similar News:آپ اس سے ملتی جلتی خبریں بھی پڑھ سکتے ہیں جو ہم نے دوسرے خبروں کے ذرائع سے جمع کی ہیں۔

کراچی سٹاک ایکسچینج میں فائرنگ، دو حملہ آور ہلاکپاکستان کے سب سے بڑے شہر کراچی کے بازارِ حصص، پاکستان سٹاک ایکسچینج کی عمارت کے قریب فائرنگ کا واقعہ پیش آیا ہے اور ابتدائی اطلاعات کے مطابق کم از کم دو افراد ہلاک ہوئے ہیں۔
ذریعہ: BBCUrdu - 🏆 11. / 59 مزید پڑھ »

کراچی: پاکستان سٹاک ایکسچینج پر حملہ، چاروں حملہ آوروں سمیت دس ہلاک، بی ایل اے نے ذمہ داری قبول کر لیسندھ کے ایڈیشنل آئی جی غلام نبی میمن نے بی بی سی کو بتایا کہ حملہ آوروں کو پولیس کی جانب سے باہر گیٹ پر روکا گیا جہاں فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔ ان کا کہنا تھا کہ دو حملہ آور دو گیٹ کے باہر مارے گئے جبکہ دو کو احاطے کے اندر مار دیا گیا۔ Pakistan Stock Exchange
ذریعہ: BBCUrdu - 🏆 11. / 59 مزید پڑھ »

سٹاک ایکس چینج پر حملہ پاکستان کی معیشت پر حملہ ہے حملے میں بھارتی ایجنسی (را)بھی ملوث ہو سکتی ہےگورنر سندھ عمران اسماعیلکراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کہاہے کہ سٹاک ایکس چینج پر حملہ پاکستان کی معیشت پر حملہ ہے ،حملے میں بھارتی ایجنسی (را) بھی ملوث ہو
ذریعہ: DailyPakistan - 🏆 3. / 63 مزید پڑھ »

سٹاک ایکسچینج حملہ دو دہشتگرد مین گیٹ پر ہی مارے گئے لیکن ہال تک پہنچنے والے دہشتگرد کس حال میں تھے؟ فیصل ایدھی نے بتادیاکراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سٹاک ایکسچینج پر حملہ ناکام بناد یا گیا اور ایدھی فائونڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی نے بتایا کہ گیٹ کے قریب ہی گاڑی چھوڑ کر
ذریعہ: DailyPakistan - 🏆 3. / 63 مزید پڑھ »

سٹاک ایکسچینج واقعہ کیا یہ کوئی دہشتگردی کا واقعہ ہے یا پھر ڈکیتی کی کوشش؟ نجی ٹی وی چینل نے اہم نقطہ واضح کردیاکراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان سٹاک ایکس چینج کی حدود میں فائرنگ سے پانچ افراد مارے گئے ہیں اور حملے کی کوشش ناکام بنادی گئی  ہے ، نجی ٹی وی چینل کے
ذریعہ: DailyPakistan - 🏆 3. / 63 مزید پڑھ »

پاکستان سٹاک ایکس چینج کی حدود میں فائرنگ دستی بم حملہ پانچ افراد جاں بحق پولیس اہلکارسمیت 2 افرادزخمیکراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان سٹاک ایکسچینج کی حدود میں فائرنگ کے نتیجے میں پانچ افراد جاں بحق اور  پولیس اہلکار سمیت دو افراد زخمی ہوگئے ہیں ،آج
ذریعہ: DailyPakistan - 🏆 3. / 63 مزید پڑھ »