پاکستان پچھلے ورلڈکپ سے بہتر ٹیم ہے، سرفراز احمد کی شمولیت واضح نہیں، مکی آرتھر

  • 📰 geonews_urdu
  • ⏱ Reading Time:
  • 41 sec. here
  • 2 min. at publisher
  • 📊 Quality Score:
  • News: 20%
  • Publisher: 53%

پاکستان عنوانات خبریں

پاکستان تازہ ترین خبریں,پاکستان عنوانات

پاکستان پچھلے ورلڈکپ سے بہتر ٹیم ہے، سرفراز احمد کی شمولیت واضح نہیں، مکی آرتھر

قومی کرکٹ ٹیم کے ڈائریکٹر مکی آرتھر کا کہنا ہے کہ پاکستان پچھلے ورلڈکپ سے بہتر ٹیم ہے، کھلاڑی بہت باصلاحیت ہیں، ایسی ٹیم تیار ہوسکتی ہے جو ورلڈ کپ جیتے۔

جیو نیوز کو خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے مکی آرتھر نے کہا کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی کافی پُر اعتماد ہیں، نیوزی لینڈ کے خلاف ٹی ٹوئنٹی سیریز میں پاکستانی ٹیم کی کارکردگی اطمینان بخش نہیں تھی لیکن ون ڈےسیریز میں اچھی کارکردگی پیش کی۔ مکی آرتھر کا کہنا تھا کہ بابر اعظم کی کھیل سے متعلق حکمت عملی بہتر سے بہتر ہو رہی ہے، وہ اپنی بیٹنگ کو بھی مضبوط کر رہا ہے، ورلڈکپ کی ٹیم میں سرفراز احمد کی شمولیت واضح نہیں، بہت سے کھلاڑی ورلڈکپ کیلئے تیاری کر رہے ہیں۔

مکی آرتھر 2016 سے 2019 تک قومی ٹیم کے کوچ رہ چکے ہیں، ان کی کوچنگ میں پاکستان ٹیم نے چیمپئنز ٹرافی جیتی تھی ڈائریکٹر پاکستان کرکٹ ٹیم نے کہا کہ ٹیسٹ ٹیم کے ساتھ بہت زیادہ کام کرنے کی ضرورت ہے، پاکستان کرکٹ سے متعلق میرے پاس کئی منصوبے ہیں، نجم سیٹھی اور میرے تعلقات ہمیشہ اچھے رہے ہیں،اگر نجم سیٹھی نہ ہوتے تو میں ٹیم ڈائریکٹر بھی نہ ہوتا۔

 

آپ کے تبصرے کا شکریہ۔ آپ کا تبصرہ جائزہ لینے کے بعد شائع کیا جائے گا۔
ہم نے اس خبر کا خلاصہ کیا ہے تاکہ آپ اسے جلدی سے پڑھ سکیں۔ اگر آپ خبر میں دلچسپی رکھتے ہیں تو آپ مکمل متن یہاں پڑھ سکتے ہیں۔ مزید پڑھ:

 /  🏆 15. in PK

پاکستان تازہ ترین خبریں, پاکستان عنوانات